لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کا مینیجر قتل،9 لاکھ بھی چھین لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق قتل کے بعد ڈاکو بھی مارا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقتول ندیم 9 لاکھ روپے سیل کی رقم لے کر جارہا تھا، موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو وں نے مینیجر ندیم سے 9 لاکھ چھین لیے اور مزاحمت پر گولی مار دی۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ
ڈاکوئوں کی اپنی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی انتظار بھی زخمی ہوا، ڈاکووں نے زخمی ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ دم توڑ گیا، دونوں ڈاکو اپنے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا،کمپنی کی رقم کے لیے لاہور آیا۔وقوعہ کے بعد لاہور پولیس نے مقتول مینیجر اور ڈاکو کی لاش تحویل میں لے لی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 3240 ڈالر فی اونس ہے

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار

متعلقہ مضامین

  • تنخواہ دار طبقے کیلئے سالانہ ٹیکس آمدن کی حد کو 10 سے 12 لاکھ کرنے پر غور
  • 5 ماہ کی بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش؛ ویڈیو سامنے آ گئی
  • ریلوے سیلونز عام مسافروں کے لیے دستیاب کرنے کا فیصلہ
  • کراچی، پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
  • کراچی میں پولیس افسر کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال، ڈاکو قیمتی سامان لوٹ کر فرار
  • مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، گھی سستا ہو گیا
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • عجب کرپشن کی غضب کہانی ، پی اے آر سی کو 2کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا چونا
  • راولپنڈی: وزیر اعلی پنجاب نے اربوں روپے مالیت کے منصوبے کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی