2025-09-18@22:10:48 GMT
تلاش کی گنتی: 195

«دل کے عارضے میں مبتلا»:

    دبئی میں کام کے خواہشمند افراد کے لیے متحدہ عرب امارات نے ایک خصوصی ویزا متعارف کرایا ہے۔ نئے ویزے کے تحت ملازمت تلاش کرنے والے افراد 60، 90 یا 120 دن تک ملک میں قیام کر کے روزگار کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔ اس ویزے کے لیے کسی مقامی کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات اس سال 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا یہ ویزا اپریل 2022 میں نافذ کیے گئے نئے ویزا نظام کا حصہ ہے جس کا مقصد ہنرمند پیشہ ور افراد اور نوجوان ٹیلنٹ کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔ ’جاب ایکسپلوریشن انٹری ویزا‘ کے ذریعے درخواست گزار نوکری حاصل کرنے سے قبل ہی متحدہ عرب امارات (یو...
    کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں دلہے کے اغوا کا مقدمہ درج ہو گیا، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے روز دلہا کے لاپتا ہونے کے واقعے کا مقدمہ ان کے والد وسیم کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 11 ستمبر کو جہانزیب کی بارات جانی تھی، شادی کے روز شام 6 بجے وہ موٹر سائیکل پر تیاری کے لیے سیلون گیا تھا، جہانزیب 5 بجے اپنا موبائل فون بھی گھر چھوڑ کر گیا، تاہم سیلون سے دوسرے بیٹے کی ساڑھے 7 بجے کال آئی اور بتایا کہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔ درخواست گزار نے کہا میرا...
    امریکا کے معروف قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو قتل کرنے والا حملہ آور تاحال فرار ہے۔ ایف بی آئی نے عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص قاتل کی نشاندہی یا گرفتاری میں مددگار ثابت ہوگا اسے ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔ فائرنگ کا واقعہ یوٹا ویلی یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا جہاں چارلی کرک ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کو امریکا کا سب سے بڑا سول اعزاز ’پریزیڈنشیل میڈل آف فریڈم‘ دیا جائے گا، ٹرمپ حملہ آور نے سیاہ لباس پہنے ایک عمارت کی چھت سے تقریباً 200 گز کے فاصلے سے نشانہ بنایا۔ ایف بی آئی نے جائے وقوعہ کے...
    سیلاب متاثرہ شہری اللہ دتہ نے زندگی کی نئی شروعات کرلی جس سے وہ اپنے دوبارہ کھڑے ہونے کے علاوہ دوسروں کی آسانی کا بھی سبب بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں پر بڑے ریلیف کا فیصلہ، ٹیکسز ختم کرنے پر غور سیلاب میں گھر اور سامان تباہ ہونے کے بعد اللہ دتہ نے دریائے راوی کے بند پر چھوٹی سی دکان قائم کر کے جوتے مرمت کرنے کا روزگار شروع کر دیا ہے۔ اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور محنت سے اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے کا عزم کیا ہے۔ مزید پڑھیے: دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی خطرہ بڑھ گیا سیلاب متاثرہ نوجوان نے’ضرورت ایجاد کی ماں...
    کراچی: پانی کے بہاؤ کے سبب ملیر ندی میں دو افراد ڈوب گئے، ایک افراد بچ گیا دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر ندی میں نوجوانوں کے ڈوبنے سے متعلق رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی۔ ڈی سی ملیر نے بتایا کہ واقعہ گوٹھ یار محمد  تعلقہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جس میں بتایا گیا کہ دو افراد ملیر ندی پار کر رہے تھے، پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے باعث حادثہ رونما ہوا، ایک شخص27 سالہ عرفان احمد ترین ڈوب گیا جبکہ دوسرا شخص علی گل میتھیانی بحفاظت باہر نکل آیا۔ ڈی سی ملیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں لاش کی تلاش میں مصروف ہیں، خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان...
    پاکستان نے بھاری درآمدی بل میں کمی اور توانائی کے بحران کے حل کے لیے سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش تیز کر دی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون اور بین الاقوامی اشتراک سے جاری یہ منصوبہ ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ توانائی بحران اور گردشی قرضہ غیر مؤثر انتظام کے باعث توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس نے ملکی معیشت پر گہرا بوجھ ڈال دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور درآمدی انحصار کم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ناگزیر...
    چین امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کا درست راستہ تلاش کرنے کو تیار ہے۔اس حوالے سے چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤ شو نے کہا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ مل کر نئے دور میں 2 بڑی طاقتوں کے درمیان بہتر تعلقات کا درست راستہ تلاش کرنے کی خاطر کام کرنے کو تیار ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ما ژاؤ شو نے اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید تعاون کے اصولوں پر کاربند ہے جبکہ اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ چین پر دباؤ ڈالنے یا اسے مجبور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں...
    دبئی کی مشہور شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی مراکش ریپر فرنچ مونٹانا نے ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد منگنی کی تصدیق کردی۔  شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اعلان کرنے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے اپنے بوائے فرینڈ مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔  یہ اعلان پیرس فیشن ویک کے دوران سامنے آیا، جہاں نئے جوڑے کو قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل شیخہ ماہرہ کی ڈیتنگ کی افواہیں خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں اور انہیں کئی مرتبہ ریپر فرنچ مونٹانا کیساتھ تصاویر میں دیکھا گیا تھا۔  یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا...
    کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب نے پولیس مقابلے میں 2 بھائیوں واجد اور راشد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد کو ہلاک کر دیا۔ ملزمان نے چند روز قبل رائیونڈ کے علاقے میں صرف 30 روپے کے تنازع پر 2 سگے بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کر دیا تھا۔ مزید پڑھیں: رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر جھگڑا، ایک شخص قتل، بھائی زخمی سی سی ڈی چوہنگ نے گرفتار ملزمان سے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے جوابی فائرنگ میں اویس اور شہزاد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے...
    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مائیکل کلارک نے لکھا کہ اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے۔ میری ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے۔ سابق کپتان نے مداحوں کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جِلد کا معائنہ کراتے رہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور فوری تشخیص اہم ہے۔ مائیکل کلارک نے کینسر کی جلد تشخیص کیے جانے پر ڈاکٹر کا شکریہ بھی ادا کیا۔         View this post on Instagram                       A...
    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جِلد کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ 44 سالہ کلارک نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے، میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے۔ دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جِلد کا معائنہ کراتے رہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدگی سے معائنہ اور بروقت تشخیص ضروری ہے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ کلارک نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ معمولی علامات کو بھی نظر انداز نہ کریں اور فوری طور پر ماہرین سے رجوع کریں۔ واضح رہے کہ مائیکل کلارک کو چند برس قبل جِلد کے کینسر کی...
    گوگل میپس دنیا بھر میں سفر، راستے اور مقامات کی تلاش کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ ہے۔ اب گوگل نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جسے ’Your Recent Places‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو حال ہی میں وزٹ کیے گئے مقامات کو ایک ہی جگہ پر دیکھنے اور دوبارہ تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس سے پہلے صارفین کو اپنی وزٹ ہسٹری تلاش کرنے کے لیے ایپ کے اندر کئی مینیو کھولنے پڑتے تھے، لیکن اب یہ معلومات براہ راست سامنے دستیاب ہوں گی۔ نیا فیچر کیسے کام کرے گا؟ یہ سیکشن گوگل میپس کے ”You“ ٹیب میں ”Your lists“ کے اوپر دکھائی دے...
    اسلام آباد: حکومت نے نیویارک میں واقع قیمتی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو نجی شعبے کے اشتراک سے آگے بڑھانے کیلیے مالیاتی مشیروں کی تلاش کی غرض سے امریکا میں وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے منظوری کیلیے نجکاری کمیشن نے سمری ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیرِ وزیراعظم برائے نجکاری اور سیکرٹری نجکاری 20 سے 24 اگست کے دوران امریکا کا دورہ کریں گے، جس پر سرکاری خزانے سے تقریباً 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ ایک غیر معمولی اقدام ہے کیونکہ ماضی میں حکومت نے مالیاتی مشیروں کو بیرونِ ملک جاکر راغب کرنے کے بجائے صرف خریداروں سے رابطے کیلیے روڈ شوز منعقدکیے تھے...
    اٹلی کے جنوبی جزیرے لائیمپیڈوسا کے نزدیک مہاجر کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور 60 زندہ بچ گئے ہیں، جبکہ کوسٹ گارڈ نے خبردار کیا ہے کہ تلاش جاری رہنے کے باعث مزید لاشیں بھی مل سکتی ہیں۔ یہ واقعہ ان مہاجرین کے لیے تازہ سانحہ ہے جو افریقہ سے یورپ تک خطرناک میڈیٹیرینین سفر کرتے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مہاجرین لیبیا کے علاقے طرابلس سے 2 کشتیوں میں صبح سویرے روانہ ہوئے تھے۔ ایک کشتی پانی لینے لگی، جس پر مہاجرین دوسری کشتی میں منتقل ہوئے، جو بعد میں طوفانی سمندری لہروں میں الٹ گئی۔ مزید پڑھیں: یمن کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 54 افریقی پناہ گزین ہلاک، درجنوں لاپتا اقوام متحدہ...
    اسلام آباد: پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر سوال اٹھایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان میں وسیع تیل کے ذخائر کے حوالے بیان کی حقیقت کیا ہے؟۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ہمیں پاکستان میں ذخائر کا بتا رہے ہیں، حکومت پاکستان کیوں نہیں بتارہی ہے؟۔ وزیر مملکت پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جواب دیا کہ پاکستان نے حال ہی میں کویت، ترکی سمیت متعدد تیل کمپنیوں کو تیل تلاش کرنے کی اجازت دی ہے۔ تیل کے ذخائر موجود...
    14 اگست 1947 کا سورج برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کے لیے آزادی کا پیام لے کر طلوع ہوا۔ یہ وہ دن تھا جب غلامی کی طویل اور کڑی زنجیریں ٹوٹ گئیں، جب لاکھوں جانوں کا نذرانہ، ہزاروں گھرانوں کی اجڑی بستیاں، اور بے شمار قربانیوں کی خوشبو ایک آزاد ریاست کے قیام کی صورت میں رنگ لائی۔ یہ وہ لمحہ تھا جب ایک خواب، جو کبھی شاعر مشرق کی آنکھوں میں روشن ہوا اور قائداعظم کی بصیرت سے جلا پایا، حقیقت کا روپ دھار گیا۔ اس وقت کا پاکستان کاغذ پر نیا تھا مگر دلوں میں صدیوں پرانا، وسائل میں غریب مگر جذبے میں بے مثال، کمزور مگر ایمان، اتحاد اور قربانی کے زادِ راہ سے مالا مال۔ اس پاکستان...
    غزہ: غزہ میں وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں امداد کے متلاشی 31 افراد سمیت مزید89 فلسطینی شہید اور513 زخمی ہوگئے جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے ابتک 61599  فلسطینی شہید ہو  چکے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شدیدغذائی قلت، بھوک سے دو بچوں سمیت مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ ملبے سے مزید11 لاشیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ مصر نے حماس کو جامع معاہدے کی پیشکش کردی، اسرائیل کی سرکاری نشریاتی کارپوریشن نے بتایا کہ حماس کا ایک وفد قاہرہ پہنچا ہے تاکہ ایک نئے اقدام پر بات کی جا سکے جس میں ایک جامع معاہدہ شامل ہے جس کے تحت حماس کی جانب سے تمام 50اسرائیلی قیدیوں...
    اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2025ء )  برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں غیر متوقع بہتری آئی ہے، جس نے بھارت کو خاصی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشرفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں کا نتیجہ ہے۔ اخبار کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اس سال گرمیوں میں دو مرتبہ امریکا کا اعلیٰ سطحی دورہ کیا۔ ان کا تازہ ترین دورہ فلوریڈا کا تھا، جہاں انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی۔ اس سے قبل جون میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے صدر...
    محصور غزہ ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن گیا تازہ ترین فضائی حملوں میں امداد کے منتظر 6 افراد سمیت مزید 46 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ کئی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز صبح سے شروع ہونے والی اسرائیلی بمباری نے تباہی کے نئے باب رقم کر دیے جس میں نہ صرف عام شہری بلکہ امداد کے منتظر بے گناہ فلسطینی بھی نشانہ بنے۔ غزہ کے نواحی علاقے زیتون میں ایک گھر پر بمباری سے پورا خاندان صفحہ ہستی سے مٹ گیا، شہداء میں ماں، باپ اور ان کے چھ معصوم بچے شامل ہیں۔ الاقصیٰ اسپتال کی رپورٹ کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے دیر...
    آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے محققین نے ایک انوکھی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کا نقشہ بدل سکتی ہے۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ محقیقین نے عام بھونروں کی پشت پر مائیکروچِپس نصب کرکے انہیں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کامیابی سے حرکت دی۔ مزید پڑھیں: کیلیفورنیا کے ساحلوں پر نیلی وہیلز کی خاموشی، نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی ’بیگ پہنے‘ بھونرے ملبے تلے دبے یا کانوں میں پھنسے افراد کو چند گھنٹوں میں تلاش کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے تباہی کے بعد زندگیاں بچانے میں تیزی آ سکتی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
    غزہ میں خوراک کے متلاشی 40 افراد سمیت مزید 47 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے 11فلسطینی دم توڑ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز غزہ ( آئی پی ایس) غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے نہ تھم سکے، قابض فوج نے مختلف علاقوں پر حملے کرکے صبح سے اب تک مزید 47 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں 40 وہ افراد بھی شامل ہیں جو خوراک کے حصول کے لیے پناہ گزین کیمپوں سے باہر نکلے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 61 ہزار 369 ہوگئی جبکہ اس دوران ایک لاکھ...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) سکیورٹی فورسز نے سمبازہ (ژوب)میں تلاشی کے آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو ہلاک کرنے کے علاوہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے،7۔8 اگست 2025 کو ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران 33 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 8۔9 اگست 2025 کی رات پاکستان ۔(جاری ہے) افغانستان کے سرحدی علاقے میں تلاشی اور دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے آپریشن کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتے کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سمبازہ کے آس پاس کے علاقوں میں تلاشی کا...
    تصویر— جیو نیوز اسکرین گریب سرگودھا کے علاقے لک موڑ سیم نالہ کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے دو روز کا نوزائیدہ بچہ ملا ہے۔پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر بچے کو بازیاب کرایا اور اسے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بچے کے ورثا کی کی تلاش جاری ہے۔اسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ورثا نوزائیدہ کو بے رحمی سے چھوڑ کر فرار ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔
    جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکار سنتوش بالراج آج صبح انتقال کر گئے۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینڈل ووڈ سنیما کے مشہور نوجوان اداکار سنتوش بالراج بنگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جوائنڈس کا علاج کروا رہے تھے۔  ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کے پورے جسم میں جوائنڈس پھیل چکا تھا جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا تاہم وہ انہیں بچانے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ سنتوش بالراج کنڑ اداکار ہیں اور سینڈل ووڈ سنیما کے پروڈیوسر انیکل بالراج کے بیٹے ہیں۔ انیکل بالراج نے کریا ، کریا 2 اور جیک پاٹ جیسی فلمیں بینک رول کی تھیں۔ TagsShowbiz News Urdu
    صنعاء ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) یمن کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے ساحل کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش ایا ہے جہاں کشتی میں 150 سے زائد افراد سوار تھے جو غیر قانونی طور پر یمن کے راستے اٹلی جانے کی کوشش کر رہے تھے، ان پناہ گزین تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے کم از کم 68 افراد ہلاک ہوئے اور درجنوں کو بچا لیا گیا۔ یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ بحیرہ احمر کے قریب اس وقت پیش آیا جب کشتی سمندر کی طوفانی لہروں کی زد میں آ کر الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے...
    جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گیا: ہتھیاروں کی خریداری اور نوجوانوں کی عسکری تربیت میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز ہندوتوا نظریے پر کاربند مودی سرکار کا جنگی جنون خطرناک حدوں کو چھونے لگا ہے۔ ایک طرف بھارتی فوج کیلئے جدید جنگی سازوسامان خریدا جا رہا ہے تو دوسری جانب نوجوانوں کی عسکری تربیت کے ذریعے پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن وزنی ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے 224 کروڑ روپے کے معاہدے کر لیے ہیں۔ یہ ٹریلرز بھاری ٹینکوں اور دیگر جنگی گاڑیوں کی منتقلی کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایک جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی مشترکہ ترقی کے اعلان پر خوشی منا رہا ہے، تو دوسری جانب واشنگٹن نے اب تک یہ اشارہ نہیں دیا کہ آیا امریکی توانائی کی دیوہیکل کمپنی ایکسون موبل (ExxonMobil) پاکستان کے سمندری تیل و گیس کے ذخائر کے لیے دوبارہ بولی میں حصہ لے گی یا نہیں۔اگرچہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی ایک طویل تاریخ رہی ہے، لیکن امریکی آئل اینڈ گیس کمپنیاں پاکستان میں زیادہ فعال نہیں رہیں۔ پاکستان کے دو صوبے  خیبر پختونخوا اور بلوچستان  تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال ہیں، تاہم سیکیورٹی چیلنجز کی وجہ سے ممکنہ منصوبوں پر پیش رفت...
    اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں میں ہفتے کی صبح سے اب تک کم از کم 62 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت اُن افراد کی ہے جو امدادی سامان کے حصول کے لیے متنازعہ مراکز پر جمع ہوئے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، 38 فلسطینی ان مقامات پر شہید ہوئے جہاں امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ تنظیم ’غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن‘ (GHF) امداد تقسیم کر رہی ہے۔ یہ ہلاکتیں ایسے وقت میں ہوئیں جب اسرائیل نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ بعض علاقوں میں ’فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفے‘ دے گا تاکہ شہریوں کو امداد حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ تاہم، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے جمعے کو بتایا کہ بدھ اور جمعرات...
    لاہور: چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے اندوہناک کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس نے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں تیسرا مرکزی ملزم زاہد ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے انسپکٹر شاہد اور اہلکار علی بال بال بچ گئے۔ دونوں اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل اور بلٹ پروف جیکٹس کو نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم زاہد کو گینگ ریپ کے وقت دیگر ملزمان نے فون کرکے موقع...
    ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت سے رابطے ہوئے ہیں اور زائرین کے مطالبات حکام تک پہنچا دئیے گئے ہیں۔ جبکہ مسائل کے حل کی قابل عمل تجاویز بھی ان کو فراہم کردی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ زائرین کیلئے زمینی راستے کی بندش کے حوالے سے حکومت سے رابطے ہوئے ہیں اور زائرین کے مطالبات حکام تک پہنچا دئیے گئے ہیں۔ جبکہ مسائل کے حل کی قابل عمل تجاویز بھی ان کو فراہم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس بڑے اور اہم مسئلے پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے تجاویز پر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہر دورِ اسمبلی میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے خلاف قراردادیں پیش کی جاتی رہی ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ متعلقہ اداروں کے حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پچاس ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی میں رہنے والے شہریوں کے لیے سندھ حکومت نے سولر سسٹم کی فراہمی کا کام شروع کیا ہے، تاہم یہ مستقل حل نہیں، ہمیں بجلی کے بحران کا مستقل...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کی مارکیٹوں میں شہریوں کو چینی نہیں مل رہی جس کے باعث شہری چینی کی تلاش میں بازاروں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ اسلام آباد میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی کا سرکاری ریٹ 172 روپے فی کلو ہے، منڈی سے چینی 178 سے 188 روپے مل رہی ہے،  پرائس مجسٹریٹ کی گرفتاریوں سے تنگ آ چکے اب چینی نہیں رکھیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کی مارکیٹوں میں چینی نہ ہونے پر لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ  جو ملک چینی کی پیداوار میں خودمختار ہو  وہیں چینی نا ملے تو  پھر دیگر چیزوں کا کیا کہیں؟چینی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز نے...
    صدر آصف علی زرداری نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔وہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں اور کثیرالجہتی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ ایمان اور باہمی اعتماد پر مبنی گہرے اور تاریخی تعلقات کے حامل ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کے لیے ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے...
    اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 میں منگل کے روز بارش کے دوران برساتی نالے میں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے تھے تاہم ریسکیو کو گزشتہ روز ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی تھی لیکن بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن آج چوتھے دن بھی جاری ہے، گزشتہ اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا۔ شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے ہی تھے کہ ان کی گاڑی خراب ہوگئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے۔ گاڑی میں موجود باپ بیٹی اس دوران ہاتھ ہلا کر مدد کے لیے پکارتے...
    دنیا بھر میں توانائی کے ماہرین اور سرمایہ کار قدرتی طور پر پیدا ہونے والی ‘سفید ہائیڈروجن’ کو اگلی بڑی توانائی دریافت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ جس طرح 1859 میں امریکا کے ایڈون ڈریک نے زیر زمین تیل دریافت کرکے توانائی کے شعبے میں انقلاب برپا کردیا تھا، اسی طرح سائنس دان اور کمپنیاں اب زمین کے نیچے چھپے ہائیڈروجن کے ذخائر تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’معاشی خود انحصاری کا انحصار پانی و توانائی کے ذخائر پر ہے‘، وزیراعظم کا دیامر بھاشا ڈیم کی فوری تکمیل کا حکم سفید یا قدرتی ہائیڈروجن زمین میں اس وقت بنتی ہے جب پانی آئرن سے بھرپور چٹانوں سے ردعمل کرتا ہے۔ یہ ہائیڈروجن اکثر زمین کی سطح...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) راولپندی کے علاقہ ڈی ایچ اے کے سیلابی پانی میں کار سمیت بہہ جانیوالے ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے پوش رہائشی علاقہ ڈی ایچ اے کے سیلابی نالے میں بہنے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی، ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ گاڑی اور بیٹی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کی لاش دریائے سواں کے کنارے سے ملی، تاہم ان کی بیٹی اور گاڑی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور متاثرہ خاتون کی تلاش تک سرچ آپریشن بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام...
    مدین(نیوز ڈیسک) مدین کے پہاڑوں سے اُٹھنے والی ایک معصوم آواز، چودہ سالہ فرحان… جسے والدین نے دین کی روشنی کے لیے سوات کے چالیار مدرسے بھیجا، واپس آیا تو ایک بےجان جسم تھا، چہرے پر نیلے نشانات، کمر پر تشدد کے زخم، اور آنکھوں میں زندگی کے بجائے سناٹا تھا۔ تین دن پہلے پیش آنے والا یہ لرزہ خیز واقعہ آج بھی والد ایاز کے لفظوں میں سسک رہا ہے۔ فرحان کے والد نے بتایا، ’میں نے مہتمم صاحب سے ویڈیو کال پر بات کی، کہا کہ بچہ شکایت کر رہا ہے، تکلیف میں ہے… مگر مہتمم نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔‘ والد کے مطابق، شام ساڑھے چھ بجے دوبارہ رابطہ ہوا۔ مہتمم...
    اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تیسرے روز میں داخل ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کا بونٹ اور دروازہ دریائے سواں پُل کے نیچے سے مل گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کے مل جانے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا، یہ دونوں لوگ 22 جولائی صبح سوا 8 بجے گھر سے نکلتے ہی تیز پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئے تھے۔یاد رہے کہ 2 روز قبل گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر امدادی ٹیموں کو ملا تھا۔
    اسلام آباد پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹی سے پانی کے ریلے میں بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق اور ان کی  25 سالہ بیٹی کی تلاش کے لیے دوسرے روسرے روز بھی آپریشن جاری ہے، راولپنڈی اسلام آباد کے امدادی ادارے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کررہے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد کی پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی گاری سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے، افسوسناک واقع کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ گاڑی میں سوار افراد مدد کے لیے پکار رہے ہیں، پانی کا بہاو زیادہ ہونے کی وجہ سے گاڑی نالے سے دریائے سواں کی جانب بھڑی لیکن پھر کہاں گئی کچھ پتا نہیں چل رہا۔ راولپنڈی ریسکیو 1122 کی غوطہ...
    اسلام آباد کی نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری رہی۔دریائے سواں میں بہنے والی گاڑی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا، دریائے سواں کی جانب بہنے والے پانی کے مقام پر کرین کی مدد سے کھدائی کی گئی، نالے سے گاڑی کا بمپر مل گیا۔کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی بیٹی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے تھے، دونوں گاڑی سے مدد کیلئے پکارتے رہے، کار سوار باپ بیٹی نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی،...
    گزشتہ روز سے راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں ہونے والی موسلادھار بارش کے پانی میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن آج دوسرے روز پھر سے شروع کر دیا گیا ہے، تین مختلف ریسکیو ٹیمیں اب بھی مختلف مقامات پر تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ رات 2 بجے تک آپریشن جاری رہا، کرین کی مدد سے گاڑی کو نالے میں تلاش کرنے کی کوشش کی جاتی رہی البتہ رات کو بارش سے ایک مرتبہ پھر سے پانی کا بہائو زیادہ ہو گیا جس پر آپریشن کو روک دیا گیا تھا۔ ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش کے لیے آج صبح ایک مرتبہ پھر...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بارش کے باعث برساتی نالے میں ڈوب جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی 25 سالہ بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کی جانب جانے والے راستے کی کھدائی شروع کر دی ہے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بازیابی تک سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرنل (ر) اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔ موسلا دھار بارش کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آ گیا، اور کرنل قاضی کی کار پانی میں پھنس گئی۔ گاڑی بند ہونے پر انہوں نے اسے...
    فائل فوٹو خزانے کی تلاش میں بہاولپور کے گوٹھ محراب آنے والی کراچی کی خاتون کو ساتھیوں سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کراچی سے آئی خاتون نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر مزار یتیم شاہ میں کھدائی کی، خاتون کہتی ہے یہاں خزانہ دفن ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علم کے مطابق یہاں پہنچی۔ اس حوالے سے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ قبروں کے پاس کھدائی پر علاقہ مکین مسلسل احتجاج کر رہے تھے۔
    اداکارہ اور ماڈل حمیرا کی اندوہناک موت اور پھر تدفین کے بعد ان کی زندگی کے نئے نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں۔ 42 سالہ اداکارہ ڈرائنگ اور آرٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ تھیں۔ انھوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا۔ ایک ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کی اور فلموں میں بھی قسمت آزمائی۔ حمیرا ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں۔ انھوں نے اپنے والد کی پینٹنگ بنائی تھی جسے ان کی سالگرہ پر بطور تحفہ دیا۔ اپنے ہاتھوں سے والد کی بنائی گئی پینٹنگ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حمیرا نے انھیں سب سے ہینڈ سم فادر اور اپنا ہیرو قرار دیا تھا۔ مصوری کے علاوہ حمیرا اصغر کو اسکائی ڈائیونگ کا بھی شوق...
    فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا،جس کی تلاش جاری ہے—فائل فوٹو نوشہرہ میں گھریلو تنازع پر 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے گاؤں ٹیٹارہ میں شوہر نے ناراض بیوی کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملزم کی ساس، سسر اور بیوی کا بہنوئی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کی بیوی کافی عرصے سے ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی ہوئی تھی، آج بیوی کو منانے کی کوشش کے دوران ملزم کی سسرالیوں سے تکرار ہوئی تھی۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
    فرانس میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سیر و تفریح کے لیے جانے والا شخص اپنی بیوی کو ہائی وے پر واقع گیس اسٹیشن پر غلطی سے بھول گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں مراکش کی سیر کا منصوبہ بنایا اور 5 جولائی کو سیر و تفریح کے لیے روانہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں خاتون کا گھر اَن چاہے ایمازون پارسلز سے بھر گیا رپورٹس کے مطابق چونکہ انہوں نے سفر کے لیے ہائی وے کا انتخاب کیا تھا، اس لیے راستے میں مختلف گیس اسٹیشنز پر گاڑی کا فیول ڈلوانے کے لیے رکتے رہے۔ تاہم ایک اسٹیشن پر وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ / جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں مئی سے اب تک خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں کم از کم 798 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز یا قافلوں کے قریب نشانہ بنایا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ترجمان روینا شمدا سانی نے بتایا کہ 7 جولائی تک ہمارے پاس 798 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 615 افراد امدادی مراکز کے آس پاس جبکہ 183 افراد امدادی قافلوں کے راستے میں شہید ہوئے۔ ادھر رفح شہر کے شمال مغرب میں ایک امدادی مرکز کے قریب...
    غزہ / جنیوا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں مئی سے اب تک خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں کم از کم 798 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز یا قافلوں کے قریب نشانہ بنایا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ترجمان روینا شمدا سانی نے بتایا کہ “7 جولائی تک ہمارے پاس 798 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 615 افراد امدادی مراکز کے آس پاس جبکہ 183 افراد امدادی قافلوں کے راستے میں شہید ہوئے۔” ادھر رفح شہر کے شمال مغرب میں ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی گولیوں سے 10 فلسطینی شہید اور 60...
    اسرائیلی فوج نے خوراک کے متلاشی 798 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اقوام متحدہ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز غزہ / جنیوا(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں مئی سے اب تک خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں کم از کم 798 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز یا قافلوں کے قریب نشانہ بنایا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ترجمان روینا شمدا سانی نے بتایا کہ “7 جولائی تک ہمارے پاس 798 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 615 افراد امدادی مراکز کے آس پاس جبکہ 183 افراد امدادی قافلوں...
    —جنگ فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے تلاش کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو ہوا۔اجلاس میں وزیرِ مملکت وجیہہ قمر، سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب اور اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہو گا اور تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں نئے چیرمین ایچ ای سی کے لیے اشتہار دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا، توقع ہے کہ اشتہار کا فیصلہ 16 جولائی 2025 کے اجلاس میں ہو گا۔وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شفافیت، میرٹ اور تیز تر کارروائی...
    انقرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )ترکی نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں غاروں کے اندر تلاش کے دوران میتھین گیس کے اثر سے مزید 3 ترک فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق فوجی جوانوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ترکی کردوں کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہے، خاص طور پر اس پس منظر میں کہ پی کے کے (کالعدم کردستان ورکرز پارٹی) نے اپنی دہائیوں پر محیط مسلح جدوجہد ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے یہ تنازع 1984 میں شروع ہوا تھا اور اب تک 40 ہزار سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس کی دنیا میں مریخ پر زندگی کے امکان پر ہونے والی بحث نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ ناسا کے حالیہ تحقیقی نتائج نے سرخ سیارے کے بارے میں کئی دیرینہ سوالات کے جواب دیے ہیں۔ یونیورسٹی آف شکاگو کے سائنسدان ڈاکٹر ایڈون کائٹ کی قیادت میں کی گئی اس تحقیق نے مریخ کے ماضی اور موجودہ حالات کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مریخ نے اپنے ارتقائی سفر میں مختصر مدتی نمی کے دورانیے ضرور دیکھے ہیں، لیکن یہ سیارہ بنیادی طور پر ایک خشک اور زندگی کےلیے بنجر دنیا رہا ہے۔ ڈاکٹر کائٹ کے مطابق ’’مریخ پر پانی کے وجود کے ثبوت تو موجود ہیں، لیکن یہ کبھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر اسرائیلی فوج اور امریکی کنٹریکٹرز کی فائرنگ کے نتیجے میں 27 مئی سے اب تک 613 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والے تمام فلسطینی خوراک کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے اور اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے کہ ان پر بلااشتعال فائرنگ کر دی گئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا  کہ ان امدادی مراکز پر تعینات امریکی کنٹریکٹرز جو اسرائیل اور امریکا کی حمایت یافتہ امدادی اسکیموں کی سیکیورٹی پر مامور...
    ---فائل فوٹو نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران ہلاک ہونے والی جمہوریہ چیک کی خاتون کوہ پیما کولاوشاوا کلارا کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہوگئیپولیس نے کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے لیے نفری بونر نالہ بیس کیمپ روانہ کردی، غیر ملکی کوہ پیما کی ٹیم میں 7 افراد شامل تھے۔ چلاس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام الدین نے کہا ہے کہ غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں 3 ہیلی کاپٹر میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرچ اینڈ ریکوری آپریشن کے لیے متاثرہ مقام کی لوکیشن ٹریس کی جا رہی...
    چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی  46 سالہ خاتون کوہ پیما kolouchava Klara نانگا پربت سر کرنے والی سات رکنی ٹیم کا حصہ تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر حادثے کا شکار ہونے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی لاش کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ دیامر انتظایہ کے مطابق لوکیشن ٹریس ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاش کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے نانگا پربت پر مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما کھائی میں گر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کے نزدیک گزشتہ رات ایک کشتی کے ڈوب جانے کے نتیجے میں چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 31 کو بچا لیا گیا۔ دریا اثناء انڈونیشیا کے بندرگاہی شہر گیلی مانوک سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر تک ڈوبنے والی کشتی سے 31 مسافروں کو بچا کر محفوظ مقام تک پہنچا دیا گیا جبکہ 30 کی تلاش کا کام جاری ہے۔ انڈونیشیا کی نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈوبنے والی کشتی میں 53 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ حکام کے مطابق یہ کشتی اپنی روانگی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جاری جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کم از کم 57 ہزار  تک پہنچ گئی ہے،غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 88 شہداء کے جسد خاکی اسپتالوں میں لائے گئے، جب کہ 365 افراد زخمی ہوئے۔ اس طرح زخمیوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار419 ہو چکی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہےکہ  سیکڑوں افراد اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں جن تک امدادی کارکن پہنچنے سے قاصر ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید...
    معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شادی ایک جُوا ہے، اور وہ اس اہم فیصلے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔ ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ازدواجی ترجیحات، فنی سفر، مستقبل کے منصوبوں اور عمر سے متعلق معاشرتی رویوں پر بے لاگ گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں مہوش حیات نے بالآخر شادی کا فیصلہ کرلیا لیکن کس سے؟ مہوش حیات نے کہاکہ وہ حقیقت پسند ہیں اور ایسے شریکِ حیات کی خواہاں ہیں جو ان کی زندگی میں سکون لائے اور جس پر وہ مکمل اعتماد کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رومانوی مزاج ضرور رکھتی ہیں، مگر شادی جیسے اہم معاملے میں محتاط رویہ...
    کراچی (اوصاف نیوز)سوشل میڈیا پر پاکستانی شہری سے محبت کرنے والی تیونس کی خاتون پاکستان آ کر بے سہارا ہو گئی۔ کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی نوجوان سے دوستی کے بعد خاتون نومبر میں پاکستان پہنچی، شادی کی اور اب طلاق کے بعد وطن واپسی کے لیے حکومتی مدد کی منتظر ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیونس کی شہری سندا نے بتایا کہ اس کی کراچی کے لیاری کے رہائشی عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جس کے بعد وہ 28 نومبر کو پاکستان پہنچیں۔ اگلے ہی روز یعنی 29 نومبر کو ان کی شادی ہوئی اور نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری بغدادی یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرایا گیا۔ تاہم 7 ماہ بعد عامر نے سندا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب:اسرائیلی اخبار ہارٹز نے اپنی چشم کشا تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں امریکی و اسرائیلی امدادی منصوبے غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے مراکز پر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کے اہلکاروں اور افسران نے اخبار کو بتایا کہ کمانڈروں نے فوجیوں کو براہ راست فائرنگ کے احکامات دیے تاکہ امداد کے لیے جمع ہونے والے ہجوم کو منتشر کیا جا سکے چاہے وہ کسی قسم کا خطرہ نہ بھی بن رہے ہوں۔اسرائیلی فوجیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری زبان صرف گولی ہے، ہر...
    فوٹو بشکریہ ایکس  دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 1 ہی خاندان کے 2 افراد کو مردان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، 1 بچے کی تلاش جاری ہے جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔مردان کے علاقے نواں کلی کا رہائشی نصیر احمد، 2 بیٹے، بیٹی، بھائی اور بھانجا دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں میں شامل تھے۔2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 1 بچے کی تلاش جاری ہے، جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکےخطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔ مرنے والوں میں نصیر...
    ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سی این این کی رپورٹر نتاشہ برٹرینڈ نے متعدد بار فیک نیوز رپورٹ کی، صحافت فیکٹس اور سچ کو ڈھونڈنے کا نام ہے، نتاشہ برٹرینڈ نے ٹرمپ کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے تمام خفیہ ادارے پینٹاگون کی رپورٹ لیک کرنے والے کو اب تک تلاش نہ کرسکے، ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کہا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل جانا ہوگا، رپورٹ لیک کرنے والے کا تعاقب جاری ہے۔ عالمی طاقت کہلانے والے امریکا کے تمام خفیہ ادارے اب تک پینٹاگون کی حساس رپورٹ لیک کرنے والے شخص کا سراغ لگانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 ) دہلی کی تہاڑجیل میں قید ممتازکشمیری حریت پسند راہنما شبیر احمد شاہ کے خاندان اور کشمیری راہنماﺅں نے کینسرکے مرض کی تشخیص کے بعد ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے متعدد عارضوں میں مبتلا شبیر شاہ کو 2017 میں انڈیا کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ یا ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا.(جاری ہے) کشمیری راہنما کی بیٹی سحر شبیر شاہ نے سوشل میڈیا پر ان کے مناسب علاج اور خاندان کو ان تک رسائی کی اپیل کی ہے جس کے بعد کئی سیاسی راہنماﺅں نے انڈین حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا جائے سحر شاہ نے سوشل میڈیا پر...
    خان یونس: اسرائیل کی ایران سے جنگ بند ہونے کے بعد غزہ میں دہشت گردی میں اضافہ ہو گیا، امداد کے منتظر 80 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری اور فائرنگ کے واقعات میں 400 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی قبضہ گیروں نے جائیدادیں ہتھیانے کے لیے 4 نہتے فلسطینیوں کو قتل کر دیا۔ اسرائیلی افواج نے ایک مرتبہ پھر امداد کے متلاشی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، عینی شاہدین اور بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق امدادی مراکز اب اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا معمول بن چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اب تک 400 سے زائد فلسطینی...
    گوادر سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے 14 سالہ بیٹے کی گمشدگی کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، پولیس حکام کے مطابق کراچی کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم عبدالباسط کا گزشتہ پیر سے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا ہے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔ جماعت اسلامی سے وابستہ سربراہ حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی گمشدگی  کی اطلاع پر ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے مولانا ہدایت الرحمان سے رابطہ کرکے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچے کی تلاش کا عمل جاری ہے۔   پولیس حکام کے مطابق عبدالباسط 2 سال سے سعود آباد میں واقع مدرسہ میں زیر تعلیم تھا، جہاں سے وہ گزشتہ پیر سے عصر...
    پہلگام حملے کو جواز بنا کر جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پورے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ معطلی کے بعد اب بھارت نے بنگلہ دیش سے گنگا معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1996 کا بھارت -بنگلہ دیش گنگا معاہدہ 30 سال مکمل ہونے پر 2026 میں ختم ہونے والا ہے“۔ گنگا معاہدے کی شق نمبر 12 کے مطابق اس معاہدے کی تجدید دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گنگا معاہدے کے مطابق خشک موسم خصوصاَ فرکا بیراج کے اطراف میں پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنانا تھا۔ بھارت نے بنگلہ دیش کو آگاہ کیا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں سہہ رکنی تلاش کمیٹی نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے چیئرمین کے لیے فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے لیے کرنل (ر) علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے لیے ڈاکٹر شجاع کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ بدھ کو تلاش کمیٹی نے 9 اضافی امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا تھا جہاں چیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع، سیکرٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ اور سیکرٹری کالجز شہاب قمر انصاری نے 9 امیدواروں کے انٹرویو کیے ۔
    سلطانہ شاہین گلے کے کینسر کا شکار ہوگئیں ،سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ ساری زندگی پارٹی کے پرچم تلے گزاری۔ وزیراعلی پنجاب سرکاری سطح پر علاج کروائیں،پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔تاحال پارٹی میں سے کسی سینیئر رہنما نے عیادت نہیں کی ۔سلطانہ شاہین مسلم لیگ ن ملتان خواتین ونگ کی صدر بھی رہ چکی ہیں سابق ایم پی اے نے وزیر اعلیٰ سے علاج کے لیے مدد کی اپیل کردی
    سٹی 42: سابق مسلم لیگ ن کی  ایم پی اے سلطانہ شاہین کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئیں سلطانہ شاہین گلے کے کینسر کا شکار ہوگئیں ،سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ ساری زندگی پارٹی کے پرچم تلے گزاری۔وزیراعلی پنجاب سرکاری سطح پر علاج کروائیں،پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔تاحال پارٹی میں سے کسی سینیئر رہنما نے عیادت نہیں کی ۔سلطانہ شاہین مسلم لیگ ن ملتان خواتین ونگ کی صدر بھی رہ چکی ہیں ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا سابق ایم پی اے نے وزیر اعلیٰ سے علاج کے لیے مدد کی اپیل کردی 
    لاہور: ریلویز پولیس ملتان ڈویژن نے ریلوے مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق مسافر بلال خان فیملی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی سے ٹرین 10 ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس پر سوار ہوا اور اس دوران بلال خان کی والدہ اپنا قیمتی بیگ پلیٹ فارم پر ہی بھول گئیں جس میں موبائل فون، 100 امریکی ڈالرز، قیمتی گھڑی، پاور بینک اور ایئر بڈز وغیرہ شامل تھے۔ بیگ کی اطلاع فوری طور پر ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل شفقت نوید کو دی گئی جس نے ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی سے خاتون مسافر کا بیگ تلاش کرکے ان کے بیٹے بلال خان کے حوالے...
    غزہ (نیوز ڈیسک) قابض اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری رہیں۔ صیہونی فورسز نے پناہ گاہوں اور خیموں پر حملوں کے ساتھ ساتھ خوراک کے متلاشی افراد پر گولہ باری سے24 گھنٹے میں مزید 65 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی ٹینکوں کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے ہجوم پر فائرنگ سے بھوک اور افلاس کے شکار 20 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے، اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس میں بھی شہریوں پر دو گولے داغ دیئے۔ غزہ کی گلی سے درجن کے قریب فلسطینیوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں، شہدا کی مجموعی تعداد 55 ہزار 469 ہوگئی، 1 لاکھ 29 ہزار 350 زخمی ہو چکے۔ Post Views: 2
    غزہ: اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں خوراک کے حصول کے لیے جمع ہجوم پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 59 فلسطینی شہید اور 221 زخمی ہو گئے، جن میں 20 سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ واقعہ غزہ میں خوراک کی شدید قلت کے باعث پیش آنے والے ہلاکت خیز واقعات میں سے ایک بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں درجنوں لاشیں سڑک پر بکھری ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ طبی عملے کے مطابق شہداء اور زخمیوں کو اسپتال لانے کے لیے شہری گاڑیوں، رکشوں اور گدھا گاڑیوں کا...
    غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں صہیونی فورسز کی فائرنگ سے مزید 40 افراد شہید ہوگئے جن میں سے تقریباً نصف کو امریکا کی زیر نگرانی چلنے والے امدادی کیمپ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ تباہی کے بعد اسرائیل بچ جانے والے مظلوم فلسطینیوں کو خوارک کی تلاش میں بھی مسلسل پریشان کر رہا ہے، اسرائیل نے امریکا کی زیرنگرانی چلنے والے امدادی کیمپ کے قریب حملہ کر کے 40 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب نہتے شہری امریکی تعاون سے چلنے والے امدادی تنظیم ’غزہ ہیومینٹیرین فاؤندیشن‘ کے کیمپ کی جانب خوارک کی تلاش میں جارہے تھے۔ اقوام متحدہ نے غزہ میں اسرائیلی امداد...
    بھوک سے پریشان حال افراد خوراک کی تقسیم کے مقاما ت پر شہید کیے جانے لگے ، بین الاقوامی میڈیا امداد کو ہتھیار بناکر نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی فوج پر عالمی اداروںکی دانستہ چشم پوشی برقرار غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ بھر میں 59 فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں سے کم از کم 17 متنازع امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیرین فانڈیشن جی ایچ ایف کے زیر انتظام امدادی مقامات پر خوراک حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔وسطی غزہ میں الاودہ ہسپتال کے طبی عملے نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جب وہ نام نہاد...
    ایران سے جنگ شروع ہونے کے بعد غزہ میں بدترین درندگی کا مظاہرہ ، صحت حکام اسرائیلی فورسز کی براہ راست فائرنگ ،علاقے کی ناکہ بندی فوجی مہم نے قحط بڑھا دیا صہیونی بمباری میں کم از کم 16 فلسطینیوں کی موت ہوگئی ہے جو غزہ کی پٹی پر شب کے وقت اور ہفتے کے شروع میں ہوئی، صحت کے حکام کے مطابق۔حماس کے ساتھ 20 ماہ کی جنگ جاری ہے جبکہ اسرائیل نے ایران کے خلاف ایک نئے محاذ کو بھی کھول دیا ہے جس سے جوابی ڈرون اور میزائل حملے شروع ہوئے۔مزید 11 فلسطینیوں کو شب کے وقت ان مقامات کے قریب ہلاک کیا گیا جہاں اسرائیلی اور امریکی حمایت یافتہ انسانی گروپ نے خوراک کی تقسیم کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جون 2025ء) بہت سے ممالک کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی بھرے ہیں جنہیں طبی سہولیات، صاف پانی اور صحت و صفائی کے انتظام جیسے بنیادی حقوق حاصل نہیں۔ اقوام متحدہ نے تمام حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ قیدیوں کے حالات میں بہتری لانے کے لیے نظام انصاف میں ضروری اصلاحات کو یقینی بنائیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آج اس مسئلے پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں معاشروں کو جرائم سے بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے مجرموں کو قید کے بعد زندگی کی بحالی میں مدد دینے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔ Tweet URL ایک دہائی قبل اسمبلی نے 'نیلسن منڈیلا ضوابط' کی...
    اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے معدنیات کی تلاش کے لیے ایک ‘منرلز کمپلیکس’ قائم کیا گیا ہے۔معدنیات کمپلیکس انفال گروپ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔SIFC اور پنجاب حکومت کے درمیان قریبی رابطہ کاری کے ذریعے ‘انفال گروپ’ کو 150 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ ورک آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت پاکستان کو کیمیائی درآمدات میں سالانہ 2.9 بلین ڈالر کی بچت متوقع ہے۔اس منصوبے سے چٹانی نمک سمیت اہم کیمیکلز کی برآمد کے نئے مواقع بھی کھلیں گے۔ اشتہار
    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، ڈرون حملہ، امداد کے متلاشی 25 فلسطینیوں سمیت 29 شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس) اسرائیلی افواج نے فائرنگ کرکے امداد کے متلاشی کم از کم 25 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، یہ واقعہ غزہ شہر کے جنوب میں نام نہاد نیٹرازیم کوریڈور کے قریب خوراک کی تقسیم کے مقام پر پیش آیا۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے شمال میں القرارہ قصبے کے قریب الواقع المواسی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں بے گھر افراد کے خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیل نے غزہ جانے...
    ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت میں شادی کے دوران اس وقت دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب لڑکے والوں کو پتہ چلا کہ گھونگھٹ کے اندر موجود دلہن وہ لڑکی نہیں جس سے شادی کے لیے دولہا بارات لے کر آیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا دلہن سٹیج پر موجود ہیں ، اس دوران دلہن چکرا کر نیچے گرتی ہے تو کسی باراتی کی نظر اس پر پڑ جا تی ہے پھر ایک دم پنڈال میں ہلچل مچ جاتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود ایک باراتی کہہ رہا ہے کہ دلہن کو تبدیل کیا گیا ہے ، یہ وہ لڑکی نہیں جو پہلے ہمیں دکھائی گئی تھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بھی کے الیکٹرک نے عوام کو غیر اعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ کے ذریعے اذیت میں مبتلا رکھا جبکہ واٹر بورڈ کی کارکردگی بھی بدترین رہی۔جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مختلف اضلاع میں قائم اجتماعی قربانی مراکز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ   عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر بھی عوام کو بجلی و پانی جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں آئیں جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں صرف کے الیکٹرک کو نوازنے میں مصروف نظر آئیں۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ بھی مافیا کی شکل اختیار کر چکا...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )سندھ پولیس اور متعلقہ ادارے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 111 کی تلاش کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ اب تک 105 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاچکا ہے. جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب معمولی شدت کے زلزلے کے بعد قیدیوں کو صحن میں لایا گیا موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدیوں نے جیل کے عملے سے اسلحہ چھینااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد مرکزی دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے حکام کے مطابق 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے ابتدائی طور پر 83 کو...
    کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار پولیس اور جیل انتظامیہ کے لیے درد سر اور  ایک بڑا امتحان بن چکا ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے ملیر جیل میں بڑا ہنگامہ برپا ہوگیا جس وجہ سے بہت سے قیدی  موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تعداد 216 بتائی گئی۔پولیس کی جانب سے    216 مفرور قیدیوں میں سے اب تک صرف 91 کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکا ہے، جب کہ 125 قیدی تاحال پولیس کی پہنچ سے دور  آزاد گھوم رہے ہیں۔ پولیس کے لیے ان کی تلاش ایک مشکل مہم بنتی جا رہی ہے، جو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو...
    (غزہ میں اسرائیلی درندگی ) 6 بچیوں کی بھوک کیلیے امدادی کیمپ جانے والے حسام وافی پر یہودی فوج نے فائرنگ کردی بے گھر درجنوں نہتے افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ،جب وہ امریکی امداد کے منتظر تھے ،حکام جنوبی غزہ کے ناصر اسپتال میں ماتم کا سماں تھا جب درجنوں افراد ایک باپ، حسام وافی، کی لاش پر بین کرتے نظر آئے، جو اپنے بچوں کے لیے خوراک لینے گیا تھا لیکن اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چھ بچیوں کے باپ حسام وافی کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز سے آٹا لینے گیا۔ فلسطینی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق،...
    ---فائل فوٹو  بدین میں رات دیر سے گھر لوٹنے پر باپ کے تشدد سے بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم والد کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ بدین کے گاؤں گولاڑچی انور لغاری میں پیش آیا جہاں باپ نے بیٹے کو رات دیر سے گھر آنے پر ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق باپ کے تشدد سے نوجوان یاسر کمبوہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم والد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
    پاکستانی کاروباری کمپنیوں کی چین میں نمائش کے ذریعے بڑے کاروباری مواقع کی تلاش WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں 7ویں مغربی چین بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری و تجارت(ڈبلیو سی آئی ایف آئی ٹی) میں پاکستانی دستکاری کمپنی کے شراکت دار کشور کمار کا کہنا ہے کہ ڈبلیو سی آئی ایف آئی ٹی چین کی مغربی منڈی تک رسائی کے لئے سنہری چابی ہے جو ہمیں لامحدود امکانات فراہم کررہی ہے۔22 سے 25 مئی تک جاری رہنے والے اس 7ویں میلےمیں دنیا کے 39 ممالک اور خطوں سے ایک ہزار 300 سے زائد کاروباری اداروں اور کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس ایونٹ نے پاکستانی کاروباری اداروں کو...
      —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کوہاٹ کے علاقے خوش حال گڑھ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔کوہاٹ کے ریسکیو ادارے کے مطابق لاپتہ 2 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔ ریسکیو ادارے کے مطابق 7 گھنٹے سے جاری آپریشن اندھیرا ہونے کے باعث روکا گیا ہے۔
    اسلام آباد: ماہ ذی الحج کے چاند کی تلاش کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہورہا ہے۔  اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلیے موجود ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی نمازمغرب کے بعد چاند کی رویت دیکھے گی۔ مرکزی اجلاس کے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہورہے ہیں، جہاں سے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد انہیں مرکزی کمیٹی کو پہنچایا جائے گا۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین...
    دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا خواتین کی نصف تعداد نے کبھی سگریٹ نوشی کی ہی نہیں لیکن پھر بھی اس عارضے میں مبتلا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا موٹاپا، ذیابیطس اور سگریٹ نوشی ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتے ہیں؟ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا-سان فرانسسکو کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 57 فیصد ایشیائی-امریکی خواتین جو پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں انہوں نے بھی کبھی سگریٹ کو ہاتھ نہیں لگایا۔ تمباکو نوشی نہ کرنے والوں خصوصاً نوجوان مشرقی ایشیائی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح بڑھنے کے حوالے سے ایک نئی تحقیق کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے اندازہ لگایا جا ستکا ہے کہ کس کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ پھیپھڑوں کا کینسر طویل عرصے...
    ---فائل فوٹو پنجاب کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے 4 نوجوان سیاح گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے۔اہل خانہ کے مطابق لاپتہ سیاح 15 مئی کی شب گلگت سے کار میں سوار ہو کر اسکردو کےلیے روانہ ہوئے تھے، دنیور کے مقام پر آخری بار بچوں سے رابطہ ہوا تھا۔ مالاکنڈ، گلگت میں تیز بارشیں، سیاح پھنس گئےمالا کنڈ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بارش نے بتاہی مچادی، ملکی اور غیر ملکی سیاح پھنس گئے۔ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے بتایا کہ 16 مئی سے ہمارے بچوں کے موبائل فون بند ہیں، لاپتہ نوجوانوں کا جلد سراغ لگانے کےلیے اقدامات کیے جائیں۔پولیس کے مطابق راستے میں موجود تمام چیک پوسٹوں پر کار کے گزرنے کا کوئی...
    ویب ڈیسک : ماہِ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ۔  وزارت مذہبی امور نےعید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ حج پرواز ؛ دورانِ سفر طیارے میں فنی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ دوسری جانب ماہر فلکیات نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) یوروپی کمیشن نے کہا کہ اس نے نام نہاد "محفوظ تیسرے ملک" کے تصور کو وسیع کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جو رکن ممالک کو اجازت دیتا ہے کہ "جب درخواست دہندگان کو کسی اور جگہ موثر تحفظ حاصل ہو سکے تو پناہ کی درخواست کو ناقابل قبول سمجھا جائے"۔ یورپی یونین کی طرف سے اسائلم قواعد سخت، سات محفوظ ممالک کی فہرست جاری مائیگریشن کمشنر میگنس برونر نے کہا، "یورپی یونین کے ممالک پچھلی دہائی سے ہجرت کے حوالے سے کافی دباؤ کا شکار ہیں۔" انہوں نے اس تجویز کو "رکن ممالک کو پناہ کے دعووں کو زیادہ موثر طریقے سے پراسیس کرنے میں مدد کرنے کا ایک...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز  اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب برطانیہ کے ساتھ تعاون کے فروغ کے مواقع تلاش کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کےلیے آئی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے برطانوی ہائی کمیشن کی سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، خواتین اور بچوں کی حفاظت سے متعلق بات چیتوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کی پروٹیکشن کے لیے تمام تر...