سابق آسٹریلوی کپتان کینسر کے مرض میں مبتلا، مداحوں کیلیے پیغام جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مائیکل کلارک نے لکھا کہ اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے۔ میری ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے۔
سابق کپتان نے مداحوں کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جِلد کا معائنہ کراتے رہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور فوری تشخیص اہم ہے۔
مائیکل کلارک نے کینسر کی جلد تشخیص کیے جانے پر ڈاکٹر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Michael Clarke AO (@michaelclarkeofficial)
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’منت میں میرے پاس بھی کمرہ نہیں، کرائے پر رہ رہا ہوں‘، شاہ رخ خان
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ اس وقت اپنے مشہور بنگلے ’منت‘ میں ان کے پاس کمرہ نہیں بلکہ وہ کرائے کے فلیٹ میں مقیم ہیں۔
شاہ رخ خان نے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک سوال جواب سیشن کا انعقاد کیا، اس دوران انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے متعدد سوالات کے جوابات دیے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے 59 سال کی عمر میں جوان نظر آنے کا حیران کن راز فاش کردیا
ایک مداح نے مزاحیہ انداز میں شاہ رخ خان سے پوچھا کہ ’سر، آپ کی سالگرہ کے لیے ممبئی پہنچ گیا ہوں، لیکن کمرہ نہیں مل رہا۔ منت میں ایک کمرہ مل سکتا ہے؟‘
شاہ رخ خان نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’منت میں تو میرے پاس بھی کمرہ نہیں ہے آج کل بھاڑے (کرائے) پر رہ رہا ہوں‘۔
Mannat mein toh mere paas bhi room nahi hai aaj kal….Bhaade pe reh raha hoon!!! https://t.co/WgU3pUepGt
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 30, 2025
اداکار کے اس جواب نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا، اور سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے کرائے کے مکان کے حوالے سے مزید دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔ بعض مداحوں نے مزاحاً یہ بھی پوچھا کہ ’شاہ رخ خان کا کرایہ آخر کتنا ہوگا‘۔ تو کشھ نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ’مالک مکان کون ہے‘۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان، ان کی اہلیہ گوری خان اور بچے اس وقت باندرا کے ایک عالیشان اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے عارضی طور پر اپنے مشہور بنگلے ’منت‘ سے مارچ 2025 میں منتقلی اختیار کی تھی، کیونکہ بنگلے کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، جو آئندہ چند سالوں تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی یا شاہ رخ خان، امیر ترین بھارتی کون؟ نئی فہرست جاری
شاہ رخ خان اتوار کے روز اپنی 60ویں سالگرہ منائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ یہ موقع اپنے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ علی باغ میں منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایسی خبریں بھی ہیں کہ اسی دن ان کی اگلی فلم، جو سدھارتھ آنند کے ساتھ ہے، کی پہلی جھلک بھی جاری کی جا سکتی ہے۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ فلم کا نام ’کنگ‘ ہوگا، لیکن سیشن کے دوران شاہ رخ نے بتایا کہ فلم کا نام ابھی سرکاری طور پر طے نہیں کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ شاہ رخ خان شاہ رخ خان فلم شاہ رخ خان گھر منت