سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
سڈنی (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جِلد کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ 44 سالہ کلارک نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے، میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے۔ دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جِلد کا معائنہ کراتے رہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ باقاعدگی سے معائنہ اور بروقت تشخیص ضروری ہے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ کلارک نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ معمولی علامات کو بھی نظر انداز نہ کریں اور فوری طور پر ماہرین سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ مائیکل کلارک کو چند برس قبل جِلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں لیکن انہوں نے اس بارے میں فوری طور پر انکشاف نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی صحت کے حوالے سے کھل کر آگاہی دینا چاہتے ہیں تاکہ دوسرے لوگ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔