جی ایچ کیو حملہ کیس: مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 9 مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔
نو مئی جی ایچ کیو حملہ کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
دوران سماعت استغاثہ کے مزید ایک گواہ پولیس اے ایس ائی نور کا بیان ریکارڈ کیا گیا جس نے ملزمان سے برآمد شدہ ڈنڈے، جھنڈے، لائٹر، ماچس عدالت پیش کیے۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی عدالت میں موجود رہے، سماعت کے دوران شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، شہریار آفریدی اور محمد بشارت راجہ سمیت دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔
دوسری جانب ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کے وکیل علی عمران کو آج ہونے والی سماعت میں داخلے کی اجازت نہ ملی، وکیل علی عمران کی جانب سے ساتھی وکلاء کی غیر مشروط معافی کی زبانی درخواست بھی عدالت نے مسترد کردی۔
عدالت نے حکم دیا کہ وکیل علی عمران پہلے عدالت کے نوٹس کا تحریری جواب دیں، سماعت کے موقع پر ڈاکٹر بابر عوان اور محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ بھی عدالت موجود تھے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل بھی عدالت
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت مؤخر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل مقررہ وقت پر جیل نہ پہنچ سکے، جس کے نتیجے میں جج شاہ رخ ارجمند نے بغیر سماعت واپس روانہ ہو گئے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالتی عملے کے مطابق آئندہ سماعت بھی اڈیالہ جیل ہی میں ہوگی۔