اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافےکی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کیلئے حکومتی و اپوزیشن ارکان میں اتفاق پایا جاتا ہے، تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانے کے حق میں ہیں۔
اس سلسلے میں قومی اسمبلی سے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کروایا جائے گا، اراکین کی موجودہ تنخواہ میں 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔
دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار
ذرائع نے کہا کہ تنخواہوں اضافے کا بل قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظوری کیلئے مشاورت کر لی گئی، تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانے کے حق میں ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعدسونا سستا ہو گیا
گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 833 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 33 ڈالر کم ہوکر 3305 ڈالر فی اونس ہے۔