محمد عامر نے ثابت کیا کہ وہ میچ وننگ کھلاڑی ہیں ، ہربجھن سنگھ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز

دبئی :آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے دلچسپ آخری مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی سابق بھارتی کرکٹر اور لیجنڈری اسپنر ہربھجن سنگھ مقابلے کی معیار متاثر ہوئے ہیں۔

موجودہ سیزن سے متعلق ہربھجن سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ بہت اچھا چل رہا ہے اور ہم نے کچھ عمدہ کرکٹ دیکھی ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے متعلق اچھی بات یہ ہے کہ تمام ٹیموں نے معیاری کھیل پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں مقامات پر پچ مختلف ہیں جو اسے زیادہ مسابقتی اور دلچسپ بناتی ہیں۔

رواں سیزن میں یواے ای کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ہربھجن نے گلف جائنٹس کے ایان افضل خان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایان افضل خان بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ میں پہلے سیزن سے ہی ان کے کھیل کو دیکھ رہا ہوں اور ان سے بات کررہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ آیان متحدہ عرب امارات کے سب سے قیمتی کھلاڑی کی حیثیت سے بلیو بیلٹ ایوارڈ جیت سکتا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے اپنی توجہ ڈیزرٹ وائپرز پر مرکوز کی جو پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ وائپرز واقعی ایک مضبوط ٹیم کی طرح نظر آتی ہے۔
ان کے پاس محمد عامر اور لوکی فرگوسن جیسے بلے بازوں کے ساتھ شاندار باؤلنگ لائن اپ ہے اور ان کی بیٹنگ میں کچھ سنجیدہ فائر پاور موجود ہے۔ وہ چیمپیئن شپ کے حقیقی دعویدار ہیں۔ہربھجن نے سیزن کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے (گرین بیلٹ) اور وکٹ لینے والے (وائٹ بیلٹ) کے بارے میں اپنی پیشگوئیاں شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں فضل الحق فاروقی اور محمد عامر گیند کے ساتھ غیر معمولی فارم میں ہیں اور ہر میچ میں وکٹیں لے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پی ایس ایل سیزن 10، پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

 

پی ایس ایل سیزن 10 کے 14 میچ میں  پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری  ہے، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار کے اقدامات سے دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوا، اویس لغاری
  • کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر
  • 25 سال قبل چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا، گرپتونت سنگھ
  • پی ایس ایل 10 میں بطور کھلاڑی شرکت؛ شعیب ملک نے تنقید پر خاموشی توڑ دی
  • ارشد ندیم کو دعوت دینا مہنگا پڑا نیرج چوپڑا کو نشانے پر رکھ لیا گیا
  • محمد عامر کا پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں شرکت پر فیصلہ
  • محمد عامر موقع ملنے پر کس غیر ملکی لیگ میں کھیلنا پسند کریں گے؟
  • آرٹیکل 370کی منسوخی مودی سرکار کا ناکام اقدام ثابت
  • پی ایس ایل سیزن 10، پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
  • چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر