Jasarat News:
2025-04-28@10:23:50 GMT

یونان کے سینٹورینی جزیرے میں زلزلے کے باعث اسکول بند

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے سیاحتی جزیرے سینٹورینی میں زلزلے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت پیر کے روز اسکول بند رکھے گئے ۔ سینٹورینی اور قریبی جزائر ریکارڈ شدہ تاریخ میں آتش فشانی کا سب سے بڑا مقام ہیں۔ اس کے گرد وپیش کے سمندر میں جھٹکوں کے بعد شہری تحفظ کے وزیر واسیلیس ککیلیاس نے ہنگامی اقدام کا حکم دیا۔چند روز کے دوران جزیرے پر ہلکی شدت کے درجنوں زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں اب تک شدید ترین زلزلے کی شدت 4.

6 تھی۔ایتھنز یونیورسٹی کے شعبہ طبیعات کے مطابق زلزلے آتش فشاں کی سرگرمی کے بجائے ارضیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آرہے ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان، ضلع ژوب میں 2 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ

فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ژوب میں 2 اعشاریہ 8 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8 اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 100 کلومیٹر تھا۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کی طرف سے کریمیا کے جزیرے سے دستبرداری کے حوالے سے پرامید
  • سوات اور گردونواح میں زلزلہ، 4.4 شدت ریکارڈ
  • خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان معمہ گیا؟
  • سوات: شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان: ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے
  • سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • ژوب میں زلزلےکے جھٹکے، گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ
  • بلوچستان، ضلع ژوب میں 2 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ
  • کل اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ اہم خبر