امریکہ چین سمیت مختلف ممالک برفانی طوفان کی زد میں ، لوگ گھروں میں محصور
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکا اور چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک برفانی طوفان کی زد میں آگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوفناک برفانی طوفان کے پیش نظر امریکی ریاستوں میری لینڈ، پنسلوانیا، ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا میں وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق 4 سے 6 انچ تک برف باری متوقع ہے جس کے باعث کئی کاؤنٹیز میں اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ وہیں شمالی میسوری کی سڑکیں برف سے ڈھک گئیں، ادھر کنساس سٹی میں ہائی ویز بھی بند ہوگئیں۔
کینیڈا اور جاپان کے شمالی شہروں اور ساحلی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر شمال مغربی چین میں شدید برفباری سے مرکزی شاہراہ بند ہوکر رہ گئی ہے جس سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی امریکی ملک بولیویا میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔سیلاب نے کوبیجا کمیونٹی میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
جاپان میں شدید برفباری ،شمال اور مغربی ساحل متاثرہونے کا خدشہ، محکمہ موسمیات
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: برفانی طوفان کے مطابق
پڑھیں:
باجوڑ میں خوارج کیجانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف
ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں خوارج کی جانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔ حالیہ آپریشنز کے دوران ان سرنگوں اور اسلحہ کے بڑے ذخائر برآمد کر کے ثبوت کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ٹھوس شواہد کے باوجود بعض شرپسند عناصر سکیورٹی فورسز پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں، جو یا تو زمینی حقائق سے لاعلمی کا نتیجہ ہے یا دانستہ چشم پوشی۔ فتنۃ الخوارج کی جانب سے شہریوں اور ان کے گھروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔