لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کیا گیا ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزار کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ سمسٹر کے لئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کے لئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے کم از کم 65فیصد اہلیت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔ دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپی کے سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے۔ ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔ ہونہار سکالر شپ کے لئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے مقرر کیا جائے گا۔ طلبہ کے لئے کسی بھی سکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ بننے نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں پنجاب میں ایک روزہ وی سی کانفرنس، ٹیک ایکسپو کی منظوری بھی دے دی گئی۔ مریم نوازشریف کی ہدایت پر بیجنگ کی طرز پر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے الگ راستہ مختص کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین شروع کر دی گئی ہے۔ 10 کلومیٹر بائیکرز لین سبز اور دیگر رنگوں سے تیار کی گئی ہے۔ بائیکرز لین سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہو گی۔ مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک میں روانی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے تعاون اور نظم و ضبط سے آزمائشی منصوبہ کامیاب بنائیں تاکہ جانوں کا تحفظ اور حادثات کی روک تھام ہو۔ دوسری جانب مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہبازشریف کی بریت پر اظہار تشکر کیا اور رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کے فیصلے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اورمحمد حمزہ شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلی نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازشریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے سرخرو کیا، شکر بجا لاتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دیگر صوبوں کے طلبہ ہونہار سکالرشپ کے طلبہ کے لئے مریم نوازشریف شہباز شریف اجلاس میں شریف نے لیپ ٹاپ

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف