آرمی چیف کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
آرمی چیف کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔
دورے میں جی پی آئی کے ’’سمارٹ ایگری فارم‘‘، ’’گرین ایگری مال‘‘ اور ’’تحقیقی سہولت مراکز‘‘ کا افتتاح بھی شامل ہے، دورے کے دوران شرکاء کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
جی پی آئی کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش ہوگی، زرعی شعبے کی ترقی و جدت سے آگاہی کیلئے حکومتی شخصیات کا ماڈل فارمز کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کئے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے روشناس کرائیں گے، آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام کے دورے سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔
ملکی معیشت کے استحکام میں زرعی ترقی کا کردار اہم ہے اور اس کیلئے ایس آئی ایف سی اور جی پی آئی کی کاوشیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گرین پاکستان انیشیٹو ا رمی چیف
پڑھیں:
ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر—فائل فوٹوآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔
آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے مختلف ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن ہماری خواہش ہے، لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی طرف سے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں، انہوں نے نئے وطن کے حصول کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔
ان کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیادرہا ہے، مسلمان اور ہندوؤں کا مذہب، تہذیب، زبان اور ثقافت یکسر مختلف ہے۔