بھارت کی ریاست تلنگانہ کے وزیرِاعلیٰ ریوانتھ ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ وزیرِاعظم نریندر مودی پس ماندہ طبقے میں پیدا نہیں ہوئے تھے بلکہ انہوں نے قانونی فریم ورک استعمال کرتے ہوئے اپنا طبقہ تبدیل کیا ہے۔ اس الزام پر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

بی جے پی کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے وزیرِاعلیٰ نے جو کچھ کہا ہے وہ کسی ریاست کے وزیرِاعلیٰ کے منصب پر فائز شخص کو زیب نہیں دیتا۔ ریوانتھ ریڈی کا دعوٰی ہے کہ نریندر مودی خود کو پس ماندہ طبقے کا ظاہر کرکے لوگوں کو دھوکا دیتے رہے ہیں اور یہ دھوکا اُنہوں نے زیادہ سے زیادہ ووٹ بٹورنے کے لیے دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک اعلیٰ ذات میں پیدا ہوئے اور قانونی طریقِ کار اپناکر خود کو پس ماندہ طبقے میں شمار کروایا ہے۔

ریوانتھ ریڈی کہتے ہیں کہ پیدائش سے متعلق ریکارڈ کی بنیاد پر نریندر مودی اعلیٰ ذات میں پیدا ہوئے تھے اور گجرات کا وزیرِاعلیٰ منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنی ذات تبدیل کرکے خود کو پس ماندہ طبقے میں شمار کروانا شروع کردیا۔ یہ بد دیانتی ہے کیونکہ اس کے ذریعے لوگوں کو دھوکا دیا گیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے وزیرِاعلیٰ نے جو کچھ کہا ہے ہو ہتک آمیز ہے۔ لوگوں کو دھوکا دینے کا الزام یکسر بے بنیاد ہے۔ کسی ریاست کے وزیرِاعلیٰ کو اس نوعیت کی بات کہنے سے گریز کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے وزیر اعلی

پڑھیں:

مودی کی بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانے کی سازش ،مقصد سکھوں کو پاکستان مخالف کرنا ہے:ذرائع

مودی کی بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانے کی سازش ،مقصد سکھوں کو پاکستان مخالف کرنا ہے:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز

نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف ایک اور خطرناک سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے خود بھارتی پنجاب پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ اس کا الزام پاکستان پر لگا کر عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ اس مجوزہ فالس فلیگ آپریشن (مودی سرکار کی سازش) کا مقصد بھارتی سکھوں کی ہمدردی اور حمایت حاصل کرنا ہے، جو پہلے ہی پاکستان کے حق میں بیانات دے چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کے سکھوں نے پاکستان کے خلاف مودی کا ساتھ دینے سے انکار کیا تھا۔ سکھ برادری پاکستانی پنجاب کو مقدس سرزمین مانتی ہے اور وہ پاکستان پر حملے کے حق میں نہیں ہیں۔مودی حکومت کی کوشش ہے کہ بھارتی سکھوں کو اپنے ساتھ ملا کر لاہور اور سیالکوٹ جیسے پاکستانی شہروں پر جارحیت کا جواز پیدا کرے، تاہم بھارتی فوج کو پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام پر پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے شدید مزاحمت اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مودی کے عزائم ایک بار پھر خاک میں ملنے والے ہیں۔مودی کی یہ چال محض ایک سیاسی ڈراما ہے تاکہ بھارت کے اندرونی اختلافات اور اقلیتوں کی ناراضگی سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ بھارتی سکھوں کی پاکستان سے عقیدت اور پاکستان مخالف مہم کا حصہ بننے سے انکار کے بعد مودی کی یہ چال کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے، عرفان صدیقی سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے، عرفان صدیقی آذربائیجان کا بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان پاکستان پر بھارتی حملے میں استعمال ہونے والا اسرائیلی ہیروپ ڈرون کیا ہے؟ پاک بھارت کشیدگی: آئی جی پنجاب کا صوبے میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم اٹک میں بھارتی ڈرون تباہ، ایک شہری شہید، پولیس عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  •  صدر ٹرمپ نے نریندر مودی کے لئے جنگ  بندی مانگ لی؛ بنیان مرصوص کی مکمل فتح
  • بھارتی ریاست سورت گڑھ دھماکوں سے گونج اٹھی ،ایئر فیلڈ تباہ ، متعدد جہاز ناکارہ
  • بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
  • کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • مودی حکومت کا بھارتی سکھوں کو پاکستان کیخلاف بھڑکانے کا فالس فلیگ آپریشن بے نقاب
  • مودی کا سکھوں کو پاکستان کیخلاف ورغلانے کا منصوبہ بے نقاب
  • مودی کا بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب
  • مودی کی بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانے کی سازش ،مقصد سکھوں کو پاکستان مخالف کرنا ہے:ذرائع
  • ایلون مسک نے اپنا نام پھر سے تبدیل کر کے ہلچل مچا دی