Express News:
2025-11-28@08:57:48 GMT

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپ بند کرنے کا عندیہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

کراچی:

پٹرول پمپ مالکان نے حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس فارمولے کو نامنظور کردیا ہے، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کرنے کا بھی اشارہ دیدیا ہے۔

آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے ایکسپریس بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیشن فارمولے کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ڈی ریگولیشن کے فارمولے پر عمل درآمد کی صورت میں پیٹرلیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیڑول پمپس اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا۔

عبدالسمیع خان کے مطابق اس سلسلے میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی سینٹرل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اور آج سے ہی ملک بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں کردیے جائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم کو ہنگامی خط میں ڈی ریگولیٹ فارمولے کی مخالفت اور مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا جائیگا۔

عبدالسمیع خان نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 4فیصد اضافے سے 13روپے کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اوگرا نے ڈی ریگولیشن فارمولے پر اگرچہ پٹرولیم ڈیلرز کی حمایت کی مگر منسٹری کے سامنے اوگرا حکام کی بولنے کی ہمت نہ ہوسکی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی ریگولیشن

پڑھیں:

عظیم پاکستانی قوم کو رہبرِ معظم انقلاب اسلامی ایران کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں، علی لاریجانی

اسرائیل کیخلاف پاکستان کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علی لاریجانی نے لکھا کہ پاکستان کی قوم ایک مستحکم اور بامقصد فکر رکھتی ہے، ہم پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے اپنے اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستان کی قوم تک رہبرِ معظم انقلاب کا پیغام پہنچایا اور حالیہ ظالمانہ جنگ میں صہیونی رجیم کے خلاف ایران کے دفاع میں پاکستان کی عوام اور اداروں کے ذمہ دارانہ مؤقف کی قدردانی کی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبۂ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی، جو اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، نے اپنے ذاتی صفحے پر لکھا ہے کہ میں پاکستان کی شریف قوم تک رہبرِ معظم انقلاب اسلامی ایران کا سلام پہنچاتا ہوں، ایسی قوم جس نے صہیونی رجیم کی ایران کے خلاف تازہ ظالمانہ جنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کا دفاع کیا، یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی قوم ایک مستحکم اور بامقصد فکر رکھتی ہے، ہم پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے قومی سلامتی کے سیکریٹری نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اسی طرح لاریجانی نے سردار ایاز صادق، اسپیکر نیشنل اسمبلی پاکستان، اور محمد اسحاق ڈار، نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ پاکستان سے بھی ملاقات اور مشاورت کی ہے۔ پاکستان پہنچنے پر لاریجانی نے تہران اور اسلام آباد کے تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون خطے کے سکون اور امن میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا بنگلہ دیش میں پٹ سن پر منحصر صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ
  • ٹیکنالوجی سیکٹر کے نمایاں اداروں کومختلف اعزازات تفویض
  • گروپ انشورنس عدم ادائیگی کیس: پنشن بند ہونے کے عندیہ پر عدالت برہم
  • ناصر عباس شیرازی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • بیوی کے قتل کا الزام، لاہور ہائیکورٹ نے بیتے کی گواہی کو قبول کرتے ہوئے باپ کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد کر دی 
  • یوکرین کا ٹرمپ امن فارمولے پر آمادگی کا اعلان، جنگ کے خاتمے کی امیدیں بڑھ گئیں
  • یوکرین نے ٹرمپ امن فارمولے پر گرین سگنل دے دیا
  • عظیم پاکستانی قوم کو رہبرِ معظم انقلاب اسلامی ایران کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں، علی لاریجانی
  • ہم جب حملہ کرتے ہیں تو اعلانیہ کرتے ہیں چھپ کر نہیں، پاک فوج، افغان طالبان کا الزام مسترد
  • بھارت کی مختلف ریاستوں میں "بی ایل او" کی اموات، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی