اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی،ملاقات میں عمران خان کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی،ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی، اڈیالہ جیل میں بشری بی بی سے بیٹی مہر النسا احمد نے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتیں مکمل کرانے اور قانونی امور کی انجام دہی کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری اور علی بخاری ایڈووکیٹ جیل سے روانہ ہوگئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی اڈیالہ جیل میں
پڑھیں:
عدالت سے کوئی امید نہیں،عمران خان
وزیراعلیٰ کے پی اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور حجم چھوٹا رکھیں، علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پربانی پی ٹی آئی کا تشویش کا اظہار
احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کو کس نے عہدوں سے اتارا؟ وہ میرے پرانے ساتھی ہیں، توہین عدالت فوری طور پر فائل کی جائیں اور تاریخ لیے بغیر ہائیکورٹ سے نہ اٹھیں، میڈیا سے گفتگو
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے لیے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور کابینہ کا حجم چھوٹا رکھیں۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے میں پارٹی لیڈرز کو کہا گیا کہ سب ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جا کر ملاقات کرنے کی پٹیشنز فائل کریں، یہ ہدایت سلمان اکرم راجہ کو پہنچا دی جائیں گی۔عظمی خان نے کہا کہ ملاقات میں بانی کو کے پی کے جلسے کے بارے میں آگاہ کیا، اس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کیا، بانی کو کہا کہ سب کی ڈیمانڈ لانگ مارچ کی تھی جس پر وہ ہنس دیٔے۔عظمی خان نے کہا کہ ہمیں اور مجھے عدالت سے کوئی امید نہیں، بانی نے وزیراعلیٰ کے پی کو پیغام دیا ہے کہ آپ اپنی مرضی سے چھوٹی ٹیم چنیں، بانی نے واضح کیا کہ انھوں نے کسی کا نام تجویز نہیں کیا، اس کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے، عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کے لئے پیغام دیا کہ پارٹی کے پیغامات ان کے ذریعے بجھواؤں گا۔عظمی خان کے مطابق عمران خان نے علامہ راجہ ناصر عباس اورمحمود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، بانی نے کہا کہ احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کو کس نے عہدوں سے اتارا، وہ میرے پرانے ساتھی ہیں، بانی نے کہا کہ توہین عدالت فوری طور پر فائل کی جائیں اور تاریخ لیے بغیر ہائیکورٹ سے نہ اٹھیں۔بعدازاں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیے بغیر روانہ ہوگئیں۔