لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف موثر مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے ضروری اشیائے خور ونوش کی طلب ورسد کے امور کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے کارروائی کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی، نرخ کے بارے میں روزانہ کی جامع رپورٹ پیش کرنے اور اشیائے خورو نوش کے نرخ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو روٹی اور آٹے کے نرخ پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے فوڈ اتھارٹی کو کھانے پینے کی اشیاء کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی اور نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پھلوں اور سبزیوں کے نرخ بڑھانے والوں کے خلاف موثر قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، تاجر برادری غریب عوام کا احساس کریں، پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء کے نرخ کم کیے جاتے ہیں اور ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کرنے چاہیے۔ صوبے بھر میں سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیاء خورونوش کے نرخ خود چیک کر رہی ہوں، رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ رمضان کے دوران گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رمضان المبارک مریم نواز انہوں نے کی جائے کے خلاف کا حکم کے نرخ

پڑھیں:

بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں‘ مریم نواز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں۔بچوں سے جبری مشقت کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی چائلڈ لیبر کے واقعات انسانیت کے لیے ایک المناک حقیقت ہیں جو معاشرے کے باشعور افراد کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، بچوں کے ہاتھ میں قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں نہ کہ اوزار یا اینٹیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کم سنی میں تعلیم کے بجائے مشقت اٹھانے پر مجبور بچے ہر مہذب معاشرے کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں، اگر ہم اپنے معصوم بچوں کا بچپن محفوظ نہ بنا سکے تو آنے والے کل میں ہمارا معاشرہ مفید شہریوں سے محروم رہ جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چائلڈ لیبر کو محض ایک سماجی مسئلہ نہیں بلکہ نسلوں کے مستقبل کا سنگین سوال قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ نے واضح انداز میں کہا کہ چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ ''بچے میری ریڈ لائن ہیں''، پنجاب حکومت بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی نافذ کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلا ورچوئل چائلڈ سیفٹی سٹیشن قائم کر کے بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبری مشقت سے نجات دلا کر ان بچوں کو تعلیم کی طرف لایا جا رہا ہے تاکہ وہ روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔مریم نواز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ایسا پنجاب دیکھنا چاہتی ہیں جہاں ہر بچہ مزدوری نہیں بلکہ تعلیم حاصل کرے اور قوم کا مستقبل سنوارے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بجٹ، تخمینہ 6250 ارب روپے، مریم نواز کے حکم پر نئے ٹیکس نہ لگانے کا امکان
  • بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں، مریم نواز
  • بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں‘ مریم نواز
  • پنجاب کا بجٹ، مریم نواز نے ٹیکس میں اضافہ مسترد کردیا
  • افسوس کشمیر و فلسطین کے بچے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، مریم نواز
  • حکومت پنجاب نے 1200 ارب کا ترقیاتی بجٹ تیار کرلیا
  • مریم نواز کے طرز حکومت کے سندھ والے بھی دیوانے، عظمیٰ بخاری
  • پی ٹی اے کا جعلی اور ٹیمپرڈ موبائل ڈیوائسز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
  • مریم نواز نے صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی
  • امریکی ناظم الامور کی ملاقات: بجٹ ملازمین، کسان، عوام دوست، وزیراعظم کو مبارکباد: مریم نواز