اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے اختیار ولی خان کو کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقرر کر دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اورسابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی  اختیار ولی خان کو وزیراعظم نے کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبرپختونخوا مقررکردیا ہے۔ 

اختیار ولی خان کوآرڈینیٹراطلاعات کی حیثیت سے خدمات اعزازی طورپرانجام دیں گے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اختیار ولی خان

پڑھیں:

بیرسٹر سیف کی سردار احمد شکیب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کی اسلام آباد میں افغان سفیر سے ہونے والی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے خیبر پختونخوا میں جاری بدامنی کے واقعات، پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بات چیت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں جاری بدامنی کے واقعات، پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بات چیت کی گئی، بیرسٹر سیف نے افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، زلزلہ متاثرین کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ بیرسٹر سیف نے افغان سفیر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت کے امن و امان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے خطے میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا جبکہ قبائلی جرگوں کے کردار پر بھی زور دیا گیا۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور خود قبائلی جرگے منعقد کر رہے ہیں جو امن کے قیام میں معاون ثابت ہوں گے۔ افغان سفیر سردار احمد شکیب نے اس موقع پر کہا ہے کہ افغان حکومت قیام امن کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے، خطے میں پائیدار امن دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرم، سولرائزیشن مکمل ہونے پر خیبر پختونخوا ریڈیو کی نشریات بحال
  • خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان
  • خیبر پختونخوا میں روسی فاختہ کے شکار کی مشروط اجازت
  • خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا
  • باجوڑ: فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش
  • بیرسٹر سیف کی سردار احمد شکیب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • خیبر پختونخوا میں کینسر کے مریضوں کے لئے خوشخبری
  • خیبر پختونخوا میں شکار پر پابندی، نئے قواعد و ضوابط جاری
  • مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال