چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس)
چین کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔

چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: واجب الادا 2 ارب ڈالر کی کی جانب سے

پڑھیں:

پاکستان پر قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ 89 ہزار 834 ارب تک پہنچ گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے ذمہ واجب الادا قرض اور ادائیگیوں کا 89 ہزار 834 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت 1 لاکھ 16 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہے، اپریل 2025 تک قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ کر 89 ہزار 834 ارب روپے تک پہنچ گیا، قرضوں اور ادائیگیوں کا حجم جی ڈی پی کے 78 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ 81 ہزار 450 ارب روپے تھا محض ایک سال کے دوران 8 ہزار 400 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا جبکہ مئی اور جون میں مزید قرض بھی لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق آبادی کا ہر فرد تقریباً 3 لاکھ سے زائد کا مقروض ہے، جبکہ مزدور کی سالانہ آمدن 4 لاکھ 44 ہزار روپے ہے۔

ملکی قرضوں میں مقامی قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ تقریباً 51 ہزار 518 ارب روپے ہے، مقامی قرضوں کی بات کی جائے تو سرکاری دستاویز کے مطابق 43 ہزار 595 ارب روپے لانگ ٹرم اور 7 ہزار 860 ارب روپے شارٹ ٹرم قرض ہے، لانگ ٹرم قرضوں میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز 33622 ارب روپے اور اجارہ سکوک بانڈز کا حجم 5997 ارب روپے تک ہے جبکہ شارٹ ٹرم میں مارکیٹ ٹریژری بل کا حجم 7 ہزار 765 ارب روپے ہے۔

کرپشن کے الزامات: گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو 1ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

غیرملکی قرضوں کا حجم تقریباً 33 ہزار 197 ارب روپے ہے، غیرملکی قرضوں میں سب سے زیادہ کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 40 ارب 46 کروڑ ڈالر قرض ہے، باہمی معاہدوں کے تحت 17 ارب 86 کروڑ ڈالر، یورو اور سکوک بانڈز کا حجم 6 ارب 80 کروڑ ڈالر، کمرشل لونز 5 ارب 85 کروڑ ڈالر تک ہیں۔

آئی ایم ایف کے 7 ارب 73 کروڑ ڈالر اور پیرس کلب کے 7 ارب 21 کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں، پاکستان آئی ایم ایف کا 8 ارب 27 کروڑ ڈالر کا مقروض ہے۔

آئندہ سال کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو ذرائع بتاتے ہیں کہ قرضوں کو اتارنے کیلئے نئے مالی سال میں تقریباً 7 ہزار ارب روپے سے زائد قرض لینے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے بعد حکومتی قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ ریکارڈ 95 ہزار ارب روپے پر پہنچنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کیلئے بیرونی ذرائع سے قرض حاصل کرنے کا تخمینہ 19 ارب 39 کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا مگر جولائی سے اپریل تک صرف 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر موصول ہو سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

آئندہ مالی سال کیلئے ایکسٹرنل فنانسنگ کا تخمینہ 19 ارب 31 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے، ماہرین کی رائے ہے کہ ہر سال فنانسنگ کا تخمینہ زیادہ اور ان فلو کم رہنا پلاننگ کی نااہلی کے باعث ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑا قدم، بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص
  • پاکستان پر قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ 89 ہزار 834 ارب تک پہنچ گیا
  • طلبا کیلئے خوشخبری، حکومت نے مفت لیپ ٹاپ سکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کردی
  • پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع
  • پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں توسیع
  • بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
  • بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
  • بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع، نوٹم جاری
  • بھارتی پروازوں کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
  • سی پیک ٹو کی افغانستان تک توسیع، ثمرات سے بھرپور لیکن خدشات سے گھرا ہوا منصوبہ