بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر لائنز یا آپریٹرز کے زیرانتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکے گی۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں پر پابندی
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔