چین ملائشیا، ترکیہ اور سعودیہ سمیت 8 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، کام سے مفرور، کفیل کے بغیر کام کرنے، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ میں خردبرد کرنے، غیر قانونی داخلے، سمیت مختلف الزامات کے تحت 36 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، جن میں 1 بلیک لسٹ بھی شامل ہے۔ 

قبرص میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی سمیت 3 کو بے دخل کیا۔ ترکیہ میں رہائشی پرمٹ منسوخ کرکے 1، ملائشیا میں امیگریشن نے ممنوعہ قرار دے کر 1، چین نے امیگریشن پر انٹری سے انکار کرکے 1 پاکستانی کو واپس بھیج دیا۔

 عراق میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 8 سمیت 12 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، یو اے ای میں منشیات فروشی، ریپ کیس، قتل، فراڈ، جیل، چوری سمیت مختلف الزامات پر 10 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ 

کمبوڈیا میں فراڈ کمپنی کے ساتھ کام کرنے پر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو کو بے دخل کیا کیا گیا

پڑھیں:

اسٹاپ لسٹ میں شامل مسافر کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹاپ لسٹ میں شامل مسافر کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسافر نے پرواز G9-553 کے ذریعے عرب امارات جانے کی کوشش کی، مسافر کی شناخت واصف علی کے نام سے ہوئی جو گجرات کا رہائشی ہے۔

ترجمان کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی معلومات IBMS سسٹم پر ہٹ ہوئیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اس سے قبل بھی مسقط انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات کے باعث ڈیپورٹ ہو چکا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کینیا میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے 6 پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم
  • پاکستانی سفیر کا وام ہیڈکوارٹرز کا دورہ، میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • کوالالمپور ، ملائشیا میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی
  • جعلی دستاویز پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے ایک ہی خاندان کے7مسافر زیرحراست، ایجنٹ بھی گرفتار  
  • پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  •  یوم آزادی کی تقریب میں برادر ملکوں ترکیہ اور پاکستان کی شرکت ہمارے لئے باعث فخر ہے: الہام علیوف
  • اسٹاپ لسٹ میں شامل مسافر کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
  • کراچی: جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش، 3 افراد گرفتار
  • سعودیہ، ذوالحج کا چاند دیکھنےکے لیے اجلاس آج ہوگا
  • کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزے شروع کر دئیے