2025-07-23@22:02:55 GMT
تلاش کی گنتی: 157

«وزارت مواصلات میں»:

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 اور 21 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں کامیاب آپریشن کر کے فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں فتنۃ الہندوستان کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھارتی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کلیئرنس اور سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران مزید چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔ یہاں سے بھی کارروائی کے دوران...
    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 8دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں کامیاب آپریشن کر کے فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں فتنہ الہندوستان کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھارتی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کلیئرنس اور سرچ آپریشن کیا گیا جس کے...
    سٹی 42: قلات، بلوچستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے بعد مزید کارروائی  کی،سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن میں  چار مزید دہشتگرد واصل جہنم کردیے  بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان کے مزید چار کارندے ہلاک کیے گئے ،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا،بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا، آپریشن میں علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بلوچستان میں امن دشمن بھارتی عزائم ایک بار پھر ناکام ہوگئے ،قوم کے شانہ بشانہ سیکیورٹی فورسز پرعزم ہے  پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان  بلوچستان میں ترقی، امن اور استحکام کے دشمنوں کا ہر وار ناکام...
    بیجنگ : چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں  چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت پر امریکی وزیر خزانہ کے حالیہ ریمارکس کے حوالے سے بتایا کہ ٹیرف کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ امید ہے کہ امریکہ  چین کے  سا تھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو  کے دوران طے  شدہ  اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد  کرے گا، چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر  بروئے کار لائےگا،  بات چیت اور مواصلات کے ذریعے  اتفاق رائے بڑھاتے ہوئے غلط فہمیوں کو کم کرے گا اورتعاون کو مضبوط بنائے گا، تاکہ چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )نیشنل جوڈیشل کمیٹی (این جے پی ایم سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا نیشنل جوڈیشل کمیٹی کا 53 واں اجلاس سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شریک ہوئے، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی.(جاری ہے) کمیٹی نے اہم پالیسی امور پر غور کیا اور عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے، عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے انضمام اور عوامی مفاد پر مبنی انصاف کی فراہمی کے...
    پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات،تعمیرات پنجاب صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے رانا ممتاز علی خاں کی ملاقات استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان پتوکی شہر ،سیاسی حلقوں میں کھل بلی مچ گئی سیاسی مخالف حریف پریشان ہوکر رہ گئے ۔(جاری ہے) گزشتہ روز وفاقی وزیر مواصلات،تعمیرات پنجاب صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے پتوکی سے تعلق رکھنے والے پی پی 182 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی اور انجمن تاجران ضلع قصور کے صدر رانا ممتاز علی خان نے ملاقات ملاقات کے دوران رانا ممتاز علی خاں نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی پرچم رانا ممتاز علی خاں کو...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران کو جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور انہیں کسی تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبے میں سستی، نا اہلی اور بلاجواز تاخیر پر سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔این ایچ اے ہیڈ کو آرٹرز میں ادار ے کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شاہرات اور موٹرویز کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے منصوبوں کو تیزی کے ساتھ مکمل ہونا چاہیے، گوادر پورٹ کو منسلک کرنے والی مرکزی شاہراہ کو مارچ 2026تک مکمل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران کو جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور انہیں کسی تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید مہلت نہیں ملے گی، محکمے کے افسران کیلئے آخری موقع ہے اور اب کسی بھی منصوبے میں سستی، نا اہلی اور بلاجواز تاخیر پر سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بدھ کواین ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں ادار ے کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شاہرات اور موٹرویز کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے منصوبوں کو تیزی کے ساتھ...
    فائل فوٹو پاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مواصلات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023ء پر غور کیا گیا۔آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے مختلف مد میں حاصل رقم خزانے میں جمع کروانے کے بجائے خرچ کی، پاکستان پوسٹ کے 37 ڈاک خانوں میں خلاف ضابطہ اخراجات کیے گئے۔آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے رقم سے منی آرڈرز اور ویسٹرن یونین کی ادائیگی کی۔سیکریٹری مواصلات کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ پہلے تین چار ماہ میں مشکلات آئیں اب نظام ٹھیک ہوچکا ہے۔آڈٹ حکام کا کہنا تھا کہ...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں راجن پور تا ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیے جانے کا انکشاف ہوا، جس پر اراکین کمیٹی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ یہ منصوبہ این ایکس سی سی نامی کمپنی کو دیا گیا، جسے پہلے ملتان لودھراں سیکشن پر ناقص کارکردگی کے باعث بلیک لسٹ کیا گیا تھا، تاہم آربٹریشن نے کمپنی کے حق میں فیصلہ دیا۔ اس پر سینیٹر ضمیر حسین گھمرو نے سوال اٹھایا کہ بلیک لسٹ کمپنی کے حق میں آربٹریٹر کیسے فیصلہ دے سکتا ہے؟ سینیٹر کامل علی آغا نے انکشاف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران وزارت مواصلات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 پر غور کیا گیا۔ آڈٹ حکام نے اجلاس کے دوران پاکستان پوسٹ کی جانب سے4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف کیا ۔ آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے مختلف مد میں حاصل رقم خزانے میں جمع کروانے کی بجائے خرچ کی اور پاکستان پوسٹ کے 37 ڈاک خانوں میں خلاف ضابطہ اخراجات کیے گئے۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ نے رقم سے منی آرڈرز...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)یورپی یونین کی جانب سے چینی کمپنیوں پر بڑے طبی آلات کی خریداری پر پابندی کے جواب میں چین نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے یورپی کمپنیوں پر اسی نوع کی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق 6 جولائی سے یورپی یونین کی کمپنیوں کو چینی حکومت کی طرف سے ان طبی آلات کی خریداری سے خارج کر دیا جائے گا جن کی مالیت 45 ملین یوان (6.3 ملین امریکی ڈالر) سے زیادہ ہو گی۔ وزارت تجارت نے ایک الگ بیان میں کہا کہ چین میں یورپی سرمایہ کاری سے قائم کی گئی کمپنیوں پر یہ پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔ چین کا یہ اقدام...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) محمود خان اچکزئی نے قومی حکومت کے قیام کیلئے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی حکومت بنانے کے معاملے کے سوا اس حکومت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ ایک دوسرے کو گالیاں دینے کا نہیں اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہماری باتوں کو اہمیت نہیں دی گئی، اب یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔ الیکشن کمشن نے جانبداری سے کام لیا۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھینا، یہ حکومت بندوق کی نوک پر آئی ہے۔ شہباز شریف میرے دوست ہیں میری سخت...
    قلات(نیو ز ڈیسک)قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ،گہرائی 10 کلومیٹر،مرکز قلات سے 27 کلومیٹر شمال مغرب تھا۔ زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔ زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے،...
    تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور رشین فیڈریشن کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈری سرجیوچ نکیتن کی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان سے ریل و روڈ نیٹ ورک اور تجارتی راہداریوں کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں اور روس تک زمینی رابطوں کو فروغ دیا جائے جس کے لئے خطے میں مختلف ممالک کے مابین شاہرات کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔ اسی طرح سینٹرل ایشیا کو پاکستان کے راستے گرم پانیوں تک رسائی سے تجارتی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ مل سکتا ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تین روزہ وزارتی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے...
    خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے تیاری مکمل کر لی، 10 ایچ 30 ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جس میں 100 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی، 20 ایسے ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جو 50 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سوات سیلاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ڈرونز اور واٹر ریسکیو بوٹس شامل ہیں، سیلاب اور دیگر ایمرجنسی صورتحال میں اب ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، ڈرونز میں کئی 100 کلو گرام وزن اُٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔ خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے...
    ویب ڈیسک: سوات سیلاب کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ڈرونز اور واٹر ریسکیو بوٹس شامل ہیں، سیلاب اور دیگر ایمرجنسی صورتحال میں اب ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، ڈرونز میں کئی سو کلو گرام وزن اُٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔ خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے تیاری مکمل کر لی، 10 ایچ 30 ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جس میں 100 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی، 20 ایسے ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جو 50 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہوں۔ جوڈیشل کمیشن...
    اسلام آباد: چین نے پاکستان کے شعبہ مواصلات میں ایم-6 اور ایم-9 موٹرویز سمیت مانسہرہ، ناران، جھل کھنڈ شاہراہوں کی تعمیر اور شاہراہ قراقرم کی اپ گریڈیشن سمیت گوادر پورٹ، ائیرپورٹ اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے ٹرانسپورٹ کے 12ویں اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور چینی وزیر ٹرانسپورٹ لیووی کے مابین تیانجن آمد پر ہونے والی غیر رسمی ملاقات میں سی پیک کے مغربی حصے، ای کامرس اور بھاشا ڈیم کی 2029 تک تکمیل سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چین کے تعاون کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین میں لیتھیم بیٹری سے چلنے والے آلات میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد حکام نے اندرونِ ملک پروازوں میں غیر تصدیق شدہ پاور بینک لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ اب صرف وہی پاور بینک مسافروں کے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی جو چین کے لازمی سرٹیفیکیشن سسٹم (3C) سے منظور شدہ ہوں۔اس پابندی کا اطلاق اُن پاور بینکس پر بھی ہوگا جن پر لیبلنگ غیر واضح ہو یا جو ماڈلز مینوفیکچررز کی جانب سے واپس منگوائے جا چکے ہوں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پروازوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے، خاص طور...
    فائل فوٹو  چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو کو جدید آلات سے لیس کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں ریسکیو اداروں کو جدید آلات اور ڈرونز سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تربیتی مشقیں جاری رکھنے، ندی نالوں کی صفائی اور دریا کے اطراف دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کو سیفٹی آلات مہیا کرنے اور عوام کو آگاہی مہم کے ذریعے خبردار کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ محکمہ سیاحت کو باقاعدہ ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر مملکت عون ثقلین چوہدری اور رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔(جاری ہے) وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت مواصلات اور سمندر پار مقیم پاکستانی و ترقی افرادی قوت کے امور پر گفتگو کی گئی۔عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر مملکت عون ثقلین چوہدری اور رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔(جاری ہے) وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت مواصلات اور سمندر پار مقیم پاکستانی و ترقی افرادی قوت کے امور پر گفتگو کی گئی۔عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔\932
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور لیویز اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور جاری بجٹ سیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین ن سینیٹ اور وفاقی وزیر مواصلات کے مابین ملاقات میں مختلف سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ خطے کی موجودہ صورتحال، پاکستان کے کردار اور دیگر معاملات زیر غور آئے۔(جاری ہے) بلوچستان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مختلف منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ کوئٹہ سے کراچی کے نیشنل ہائی وے این 25 پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے...
    راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)سے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نمائندہ مشن کی رکن سائمہ سلیم نے ملاقات کی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈمارشل نے سائمہ سلیم سے خوشگوار اور حوصلہ افزا ملاقات کی، جو بینائی سے محروم ہونے کے باوجود اپنی غیر معمولی ہمت اور لگن سے بین الاقوامی سفارت کاری میں نمایاں مقام حاصل کر چکی ہیں۔   فیلڈمارشل نے ان کی غیر معمولی صلاحیت، انتھک محنت اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مفادات کے فروغ میں ان کی شاندار خدمات کو سراہا۔ فیلڈمارشل نے سائمہ سلیم کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی، جو قوم کے لیے، بالخصوص معذور افراد کے لیے، ایک روشن مثال ہیں۔ انہوں نے معذور...
    سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں ایک سنگ میل ہے، اس سے پہلے امریکہ صدر کی پاکستانی آرمی چیف کی دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں یہ تعلقات کی 78سال کی تاریخ سب سے اہم موڑ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس ملاقات میں جس طرح بین الاقوامی اور خطہ کے معاملات زیر بحث آۓ اس سے وطنُ عزیز کی اہمیت اجاگر ہوئی۔پاکستان معاملات کو حل کرنے میں جس طرح مدد کر سکتا ہے، اس اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنارعات کی دوبارہ بین الاقوامی حثیت اجاگر ہوئی۔ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ کو ہمیشہ شریفوں کا کھیل کہا جاتا ہے، مگر اس کی تاریخ میں ایسے لمحات بھی آئے جب کھلاڑی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں ایسے کام کر بیٹھے جس سے کھیل کا وقار متاثر ہوا۔آج کل تو کسی فیصلے پر اعتراض ہو تو کھلاڑی ریویو کا سہارا لیتے ہیں، مگر ماضی میں جب یہ سہولت موجود نہ تھی، کئی بار کھلاڑی امپائرز سے الجھتے بھی نظر آئے۔ خاص طور پر ویسٹ انڈیز کے کچھ کھلاڑی غصے میں حد سے تجاوز کر جاتے تھے۔ستر اور اسی کی دہائی میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ دنیا پر راج کر رہی تھی، ان کے فاسٹ بولرز پوری دنیا کی ٹیموں کے لیے خوف کی علامت تھے۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن لاہور میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا 18 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری و ممبریونیورسٹی سینڈیکیٹ ضیاء اللہ شاہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سدرہ سلیم اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس حماد الرب نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر علی چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ انعام شاہ و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈاز کی منظوری دی۔(جاری ہے) سینڈیکیٹ اجلاس میں آفس...
    پنجاب کے مختلف علاقوں میں جانور ذبیحہ کے دوران بھگڈر اور دیگر حادثات میں 144 شہری زخمی ہوئے جن میں سے 33 شدید زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ذبیحہ کے دوران گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ پنجاب میں بھی اسی طرح کے واقعات میں 41 شہری زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوپی صوابی  کے علاقے مینئی لویہ لار میں قربانی کی گائے نے ذبیحہ کے وقت لات ماری جو ایک نوجوان کو لگی۔ گائے نے ذبیحہ سے قبل رسیاں باندھنے کے دوران لات ماری، جو نوجوان کے سینے پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر ضابطے...
    اسلام آباد: قازقستان کے سفری یرزہان کستافن نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران بھارت سے جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور اشتراک کا عزم کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں پیش رفت ہو رہی ہے، ریل اور روڈ کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی گیم چینجر ہے، اکنامک گروتھ کے لیے ذرائع مواصلات میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ قازقستان کے...
    بیجنگ: چین نے امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے 1989 کے تیانانمن اسکوائر واقعے پر دیے گئے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ روبیو نے "تاریخ کو مسخ" کیا اور "چین کے داخلی معاملات میں مداخلت" کی ہے۔ 1989 میں 4 جون کو بیجنگ کے تیانانمن اسکوائر میں سیاسی اصلاحات کے لیے ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے، جنہیں چینی فوج اور ٹینکوں نے سختی سے کچلا۔ اس کارروائی میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بعض اندازوں کے مطابق ہلاکتیں 1,000 سے زائد تھیں۔ مارکو روبیو نے بیان میں کہا کہ دنیا تیانانمن واقعے کو کبھی نہیں بھولے گی، چاہے چین حقائق کو چھپانے کی کتنی ہی کوشش کرے۔ ان کا کہنا تھا...
    پاکستان کے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور ایران دیرینہ مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ تہران میں ای سی او کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سے خطے پر مثبت اثرات ہونگے، پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کر دیئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران نے مواصلات کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئیے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ایران اور قازقستان کے وزراء نے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات...
    پاکستان اور ایران کے درمیان شعبہ مواصلات میں تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ایران کے دارالحکومت تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے تہران میں ایران اور قازقستان کے وزرا نے ملاقاتیں کیں۔ باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوگئے۔ایرانی وزیر روڈ و شہری ترقی فرزانہ صادق نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا۔ فرزانہ صادق سے ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
    سٹی 42: صدرآصف علی زرداری سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات ہوئی  ،صدر مملکت نے کہا ملکی ترقی کیلئےجدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے۔ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور نواب شہزاد علی خان بھی موجود تھے ، ملاقات میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مواصلاتی نظام کی بہتری پرتبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا،وفاقی وزیر علیم خان نے صدر مملکت کو وزارتِ مواصلات کی جاری اور مجوزہ منصوبوں پر آگاہی دیصدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ملکی ترقی کیلئےجدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اداروں کو باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا،۔ غزہ میں امداد کی چھینا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ جے یو آئی کو دی گئی وفاقی وزارت مواصلات میں 2022ء  اور 2023ء  میں 5 ہزار سے زائد غیرقانونی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔  آڈٹ  اعتراض سے آگاہ کیا گیا کہ وزارت مواصلات میں بھرتیاں مولانا اسعد محمود کے دور میں گریڈ 1 سے گریڈ 15 میں کی گئیں۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایسے لوگوں کو بھی بھرتی کیا گیا جنہوں نے ان بھرتیوں کے لیے اپلائی بھی نہیں کیا تھا، جس پر جنید اکبر نے کہا کہ اکثریت کے دستاویزات بھی جعلی تھے اور 10 سے 15 لاکھ میں ایک اسامی...
    اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاؤنٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین این ایچ اے کی عدم شرکت پر کمیٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری مواصلات نے وضاحت دی کہ چیئرمین...
    پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب)کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاونٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران...
    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی وزارت مواصلات میں 2022 اور 2023 میں 5 ہزار سے زائد غیرقانونی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں وزارت مواصلات میں ہزاروں غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا اور آڈٹ اعتراض سے آگاہ کیا گیا کہ وزارت مواصلات میں بھرتیاں مولانا اسعد محمود کے دور میں گریڈ 1 سے گریڈ 15 میں کی گئیں۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایسے لوگوں کو بھی بھرتی کیا گیا جنہوں نے ان بھرتیوں کے لیے اپلائی بھی نہیں کیا تھا، جس پر جنید اکبر نے کہا کہ اکثریت کے دستاویزات بھی جعلی تھے اور...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے درمیان اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ ایک تفصیلی اجلاس ہوا جس میں زیر التوا مسائل ایم 6 حیدرآباد کراچی موٹروے کی تعمیر، لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کے لیے کھولنے، سہراب گوٹھ پر ٹریفک کے مسائل کا انجینئرنگ حل تلاش کرنے، جامشورو سیہون روڈ کی تکمیل اور بندرگاہی ٹریفک کو براہ راست حیدرآباد لے جانے کے لیے ایک اضافی موٹروے (ایم 10 )کی تعمیر پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ کی معاونت سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر شاہ، وزیر تعمیرات علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی...
    یہ آلات اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے گلوف ٹو پراجیکٹ کی جانب سے نصب کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق چوری ہونے والے آلات میں خودکار ویدر سٹیشن، رین گیج، لیک واٹر لیول گیج، ریور لیول گیج اور ارلی وارننگ سسٹم شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہراموش ویلی میں گلیشئرز اور موسمیاتی تبدیلی کی مانیٹرنگ کیلئے نصب کروڑوں مالیت کے آلات چوری ہو گئے۔ یہ آلات اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے گلوف ٹو پراجیکٹ کی جانب سے نصب کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق چوری ہونے والے آلات میں خودکار ویدر سٹیشن، رین گیج، لیک واٹر لیول گیج، ریور لیول گیج اور ارلی وارننگ سسٹم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں 16 مقامات پر 200...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے۔ ذرائع کے مطابق اگست میں این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردیےگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی نظرثانی معاملے پر ممبرکا نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے این ایف سی پر نظرثانی کے لیے ممبر کا نام مانگا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی ہےکہ این ایف سی ایوارڈ سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، این ایف سی سمیت سی سی آئی میں جو معاملات رکھے تھے انہیں منوایا ہے۔ خضدار میں اسکول بس کے قریب دھماکا، 4...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی نظرثانی معاملے پر ممبر کا نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا سے این ایف سی پر نظرثانی کے لیے ممبر کا نام مانگا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے۔ ذرائع کے مطابق اگست میں این ایف سی  ایوارڈ پر نظرثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی نظرثانی معاملے پر ممبر کا نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا سے این ایف سی پر نظرثانی کے لیے ممبر کا نام مانگا گیا تھا۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پا کستان آن لائن) وفاقی حکومت  اور  خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ  پر معاملات  طے پاگئے۔جیو نیوز کے مطابق اگست میں این ایف سی  ایوارڈ پر نظرثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردیےگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی نظرثانی معاملے پر ممبرکا نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے این ایف سی پر نظرثانی کے لیے ممبر کا نام مانگا گیا تھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی ہےکہ این ایف سی ایوارڈ سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، این ایف سی سمیت سی سی آئی میں جو معاملات رکھے تھے انہیں منوایا ہے۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیرپاکستان کی عسکری تاریخ...
    فوٹو فائل وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان نیشنل فنانشل کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اگست میں این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردیے گئے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی ہے کہ این ایف سی سمیت مشترکہ مفادات کونسل( سی سی آئی) میں جو معاملات رکھتے تھے انہیں منوایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد معاملات پر پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی ایوارڈ نظرثانی معاملے پر ممبر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت سے این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کےلیے...
    ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع قلات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز قلات سے 35 کلومیٹر مشرق کی جانب واقع تھا۔ جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے تاہم انہیں شدت سے محسوس کیا گیا تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ اور...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس ہوا، انہوں نے کہا کہ اجلاس کے ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاملات حل ہونے چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کا غیرذمہ درانہ رویہ سامنے آیا، دونوں ممالک کے درمیان معاملات حل ہونے چاہئیں، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی  کونسل کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں 15 ممبرز موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے ممبران نے اس...
    سٹی 42 : عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھےگا، بلوچستان کے وسائل جب تک یہاں کے نوجوانوں کو نہیں ملیں گے، امن نہیں آئے گا۔  شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان 10، 15 سالوں سے سانحات کا شکار ہے، آج بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، بلوچستان کی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور نوجوان مایوس ہو رہےہیں، سوچنے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان میں یہ معاملات کیوں ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک کے معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، آئین میں رہ کر وسائل کی تقسیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے چین میں منعقدہ انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر کے کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چینی دواساز اور طبی آلات بنانے والی کمپنیوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ کنونشن میں چین کی اعلیٰ قیادت، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، بیلاروس کے نائب وزیر اعظم، رکن ممالک کے وزرائے صحت اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے بعد مندوبین نے طبی آلات اور جدید ٹیکنالوجی...
    لاہور(آئی این پی ) معروف وکیل رہنما چوہدری اعتزاز احسن  نے کہا ہے کہ ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ توڑا گیا، عمران خان کے ساتھ مسلسل زیادتیاں ہورہی ہیں‘اگر اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سندھ میں 2 ارب ڈالر مالیت کی ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) سینٹرل زون کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں دو ارب ڈالر مالیت کی ایم سکس اور ایم نائن موٹرویز کو اسی سال شروع کریں گے۔ وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مانسہرہ ، ناران اور کاغان موٹروے کو بھی اسی سال شروع کرنا چاہتے ہیں جبکہ سندھ میں سکھر ، حیدرآباد اور کراچی موٹروے کے منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
    واشنگٹن : امریکی میڈیا گروپ سی بی ایس کی اطلاع کے مطابق متعدد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر غیر معمولی محصولات عائد کیے جانے کی وجہ سے سپلائی چین کا بحران پیدا ہوگا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں ان معاملات سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل پر تبادلہ خیال شروع کر دیا ہے۔امریکی کنزیومر نیوز اینڈ بزنس چینل (سی این بی سی) کے مطابق 19 اپریل کو سی این بی سی کے تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی ، افراط زر اور حکومتی اخراجات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر...
    منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک میں وسیع تجارتی اور کاروباری مواقع دستیاب ہیں ، دونوں ممالک میں بزنس فورم کلیدی اہمیت رکھتا ہے، ہم حکومتی اور کاروباری سطحوں پر باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے موقع پر جمعہ کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر اور میاں نواز شریف کا پرانا تعلق ہے، پاکستان اور بیلاروس کی دوستی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، اس کا وزیراعظم کوگہرا ادراک ہے، بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی، جس میں پارٹی معاملات پر گفتگو کی گئی۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر کے دیگر متعلقہ پارٹی رہنماؤں سے بھی مسلسل رابطے جاری ہیں۔بیرسٹر گوہر کی متعلقہ رہنماؤں کو ایک ٹیبل پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے بتایاکہ جمہوری پارٹی میں وقتی اختلافات کوئی بڑی بات نہیں، پارٹی میں اختلافات نہیں بلکہ کچھ غلط فہمیاں ہیں، امید ہے بعض رہنماؤں میں غلط فہمیاں جلد دور ہوجائیں گی۔...
      لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس میں وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور اہم اقتصادی و تجارتی معاملات پر گفتگو کی جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں پر پہلے سے جاری معاملات میں پیشرفت کی ضرورت ہے کیونکہ شاہراہوں کے ذریعے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے بلکہ وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلاروس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان بالخصوص مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافہ چاہتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار...
    منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس میں وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور اہم اقتصادی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں پر پہلے سے جاری معاملات میں پیشرفت کی ضرورت ہے، کیونکہ شاہراہوں کے ذریعے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، بلکہ وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلا روس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان بالخصوص مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں...
    بیلاروس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بیلا روس کے دو روزہ دورے پر منکس پہنچے جہاں انہوں نے منسٹریل سیشن میں شرکت کی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بیلاروس سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک پہلے سے موجود معاہدوں پر تیزی سے پیشرفت چاہتے ہیں تاکہ مختلف شعبوں میں عملی کام شروع ہو سکے۔ دورے کے پہلے روز وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس موروز اور وزیر مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقاتیں کیں اور اجلاس بھی منعقد کئے جس میں دونوں اطراف سے اعلیٰ سطحی حکام نے شرکت کی۔...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا، میں نے بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان  نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی  کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی  نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا، میں نے بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے لائے...
    سٹی42:  بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ اس اہم آپریشن کے متعلق مزید اطلاعات ابھی آ رہی ہیں۔  جعفر ایکسپریس پر  11 مارچ کو دہشتگردوں کے حملے اور اس کے بعد سے کئی علاقوں میں خودکش حملوں، ٹایم ڈیوائس حملوں اور ریموٹ کنٹرولڈ بم حملوں کے بعد آج قلات میں دہشتگردوں کے خلاف ہونے والا آپریشن پاکستانی فورسز کی کئی روز مین پہلی جوابی کارروائی ہے۔  سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 Waseem Azmet
    قلات ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع قلات میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران پاک فوج کے دستوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گردوں کو کامیابی سے جہنم واصل کر دیا ۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے  ۔ وقف ترمیمی بل کیخلاف بھارت میں مسلمانوں...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں 6 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے، ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا۔(جاری ہے) سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد حالیہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں...
    KALAT: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 29 مارچ 2025 کو بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کامیابی سے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے سابق وقافی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پرحلقہ این ای97 کے لیے ترقیاتی منصوبوں خصوصاًمریدوالا انٹرچینج پر فوری کام شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) ہمایوںاختر خان نے کہاکہ ہمارے پیش نظر صرف حلقے کی تعمیرو ترقی ہے ، ان شا اللہ اس حوالے سے اپنی آواز کو ہر فورم پر اٹھانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیرمواصلات عبد العلیم خان نے ہمایوں اختر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حلقہ این اے 97کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔
    قلات میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رنگ لانگو اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کے خلاف سخت اور عبرتناک کارروائی کی جائے تاکہ اس سرزمین پر مزید بے گناہوں کا خون نہ بہے۔ اسلام ٹائمز۔ قلات میں بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے ورثا کا سخت مطالبہ سامنے آگیا۔ کالعدم دہشتگرد تنظیمیں بالخصوص بی ایل اے بلوچستان کی ترقی کی دشمن بن چکی ہیں، قلات میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں (محمد امین شہید، منور حسین شہید، ذیشان خالد شہید، دلاور شہید ) کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔ شہید...
    اسلام آ باد: قلات میں کالعدم بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے لواحقین کا سخت مطالبہ سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیمیں بالخصوص بی ایل اے بلوچستان کی ترقی کی دشمن بن چکی ہے، قلات میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں محمد امین شہید،  منور حسین شہید،  ذیشان خالد شہید، دلاور شہید کے  لواحقین انصاف کے منتظر ہیں جنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ " ماہ رنگ لانگو اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کے خلاف سخت اور عبرت ناک کارروائی کی جائے تاکہ اس سرزمین پر مزید بے گناہوں کا خون نہ بہے"۔ کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد اپنی ناکامیوں...
    قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔لاہور میں گورنر ہاوس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ...
    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلیے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ بلاول بھٹو نے...
    جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار حکومت کے پاس ہے، حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے، عدالت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) ہائیکورٹ نے اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی کی دہشتگردوں کی دوبارہ آبادی کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست خارج کردی۔دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کے خلاف دائر درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔اس میں کہا گیا کہ درخواست گزار سینیٹ کے ممبر ہے، پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں، وفاقی حکومت انکوائری کمیشن قائم کرسکتی ہے، درخواست گزار کا جو دعوی ہے، دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری گزشتہ منتخب حکومت کا فیصلہ تھا۔فیصلے کے مطابق یہ درخواست اب زائد المیعاد ہوچکا ہے، اس...
    ایک خوارجی کے والد نے جرگہ میں بیان دیا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو، تقریباً سوا سال پہلے میں اس کے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 مارچ کو جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خوارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشیران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ کری شموزئی، ڈی آئی خان کے 20 سے زائد مشیران اور والد احمد خان نے جرگہ میں شرکت کی اور خوارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔ والد احمد خان نے بیان دیا کہ جو...
    ڈیرہ (نیوز ڈیسک)13 مارچ کو جنڈولہ فورٹ حملے میں مارے گئے خارجی نعیم خان سے اس کے والد، خاندان اور گاؤں والوں نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے 20 سے زائد مشران اور والد نے جرگے میں شرکت کی۔ نعیم خان کے والد احمد خان نے کہا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے وہ ان کا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔ اس کے علاوہ عوام اور مشران نے خارجیوں سے متعلق سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔ بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل؛ 4 سالہ بیٹے نے واردات کا پردہ...
    اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 مارچ کو جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خوارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ کری شموزئی، ڈی آئی خان کے 20 سے زائد مشران اور والد احمد خان نے جرگہ میں شرکت کی اور خوارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔ والد احمد خان نے دوٹوک بیان دیا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔ تقریباً سوا سال پہلے میں اس کے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔ والد نے اعلان کیا کہ مجھے نہ اس...
    — فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ضلعی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔پولیس کے لیے نائٹ وژن گوگلز، اسنائپرز اور دیگر آلات کے لیے72 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان اور پنجاب پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کیا۔ یہ انٹر چینج لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر کالا شاہ کاکو سے 3 کلو میٹر پر ہے۔(جاری ہے) اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کوٹ پنڈی داس کے رہائشیوں کو اسلام آباد لاہور موٹر وے تک رسائی دے دی گئی۔وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس ضلع کے رہائشیوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے اپنی روش بدلے اور افسران کو شفافیت یقینی بنانے کے لیے دو مہینے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزارت مواصلات سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جہاں شاہراہو ں کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ادارے کے اراکین اور سینئر افسران کو دو مہینے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے کا ادارہ اپنی روش بدلے، سست روی نہیں چلے گی جو افسر کام نہیں کرے گا اُسے...
    وفاقی وزیر کا نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر اظہار برہمی، افسران کو دو مہینے کی ڈیڈلائن دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ()وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے اپنی روش بدلے اور افسران کو شفافیت یقینی بنانے کے لیے دو مہینے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزارت مواصلات سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی جہاں شاہراہو ں کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ادارے کے اراکین اور سینئر افسران کو دو مہینے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے...
     اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف  ہوا ہے ۔  سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، کمیٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)  کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس میں سینیٹر پونجو مل بھیل کے توجہ دلانے پر عمر کوٹ کی سٹرک کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا، اجلاس میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف...
    چیئرمین کمیٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں خلاف قواعد بھرتی کیے گئے 381 افراد ابھی تک عہدوں پر بیٹھے ہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پوسٹل سروسز میں غیر قانونی بھرتیوں پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹل سروسز میں 381 افراد کو خلاف ضابطہ بھرتی کیا گیا تھا۔ سیکریٹری مواصلات نے اجلاس کو بتایا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایت پر تحقیقات جاری ہے، اس کیس میں ضرورت سے زیادہ بھرتیاں بھی رپورٹ ہوئی ہیں ، وزارتِ خزانہ سے ان بھرتیوں کے حوالے سے قانونی معاونت نہیں لی گئی۔وزارت مواصلات حکام...
    پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت کو ادویات اور میڈیکل آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساڑھے 12 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان ساڑھے 12 ارب روپے میں نگراں دور میں خریداری کی رقم بھی شامل ہے۔ سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے حکم دیا ہے کہ نگراں دور کے پیسے جاری نہیں کیے جائیں گے، اجلاس میں الزام عائد کیا گیا کہ نگراں دور میں ادویات وغیرہ کی خریداری کی مد میں گڑ بڑ کی گئی۔ صوبائی وزیر صحت برائے پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ادائیگی روکنے کی تصدیق کردی۔ انھوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں معاملہ زیر غور آیا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما علیم خان نے تین میں سے دو وفاقی وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ علیم خان نے نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات میں سے ایک وزارت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان وزارت نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے، عبدالعلیم خان مواصلات کی وزارت اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، عبدالعلیم خان کا یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کے لئے ہے۔ ...
    اسلا م آباد‘ پشاور‘ لاہور‘ قلات (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نامہ نگار+نیوز ایجنسیاں) پاکستان میں افغانستان سے دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت منظر عام پر آ گئی ہے‘ 28 فروری 2025ء کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا‘ ان ہلاک دہشت گردوں میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے۔ ہلاک افغان دہشتگرد کی شناخت مجیب الرحمان عرف منصور ولد مرزا خان کے نام سے ہوئی‘ جو دندارگاؤں، ضلع چک، صوبہ میدان وردک، افغانستان کا رہائشی تھا‘ دہشتگرد مجیب الرحمان افغانستان کی حضرت معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔اس سے...
    ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے جدید آلات نصب کردیے گئے، جن سے آتشی مواد کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق کراچی، ملتان اور فیصل آباد ایئر پورٹس پر جدید ای ڈی ایس سی ٹی سیکیورٹی اسکینرز لگا دیے گئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جائیکا منصوبے کے تحت جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی جائے گی، جدید سیکیورٹی اسکینرز کی مدد سے آتشی مواد کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔ترجمان کے مطابق جائیکا جاپان فیز-2 منصوبے کے تحت سیکیورٹی آلات کی کامیاب ٹینڈرنگ مکمل ہوچکی ہے، ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کی تقریب میں پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی وفد نے شرکت کی۔
    انسانی حقوق کے بہانے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کی جائے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ :چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے اہم تصور اور گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکورٹی انیشیٹو، گلوبل سولائزیشن انیشیٹو  پیش کئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اعلیٰ سطح اجلاس سے ویڈ یو لنک کے ذ ریعے خطاب میں منگل کے روز وانگ نے کہا کہ چینی صدر نے  دنیا کو چینی حل پیش کیا ہے۔ ہم مختلف ممالک کے ساتھ مل کر صحیح انسانی حقوق کے نظریہ...
    رباط (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان مواصلات کے شعبے سمیت تمام شعبوں میں جدت کی جانب گامزن ہے، ہماری موٹر ویز، شاہراہ قراقرم اور دیگر شاہراہیں بین الاقوامی معیار کا مقابلہ کرتی ہیں جبکہ سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے، حادثات میں کمی اور سفری سہولیات میں اضافے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مراکش میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے تین روزہ عالمی وزارتی کانفرنس کے موقع پر بینالاقوامی روڈ اسیسمنٹ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر گریگ اسمتھ اور دیگر ممالک کے وزرا سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ نے اس موقع پر بین الاقوامی روڈ اسیسمنٹ پروگرام کے ساتھ...