وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ، پارٹی معاملات سمیت سیاسی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں صدر ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے ، مسلم لیگ کے رہنمائوں نے پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔
نواز شریف نے مریم نواز کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد:برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپمین نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پُل کا کام کرتی ہے۔