2025-05-30@13:53:05 GMT
تلاش کی گنتی: 255
«راگنی نایک نے»:
مکہ مکرمہ میں حج کیلئے آنے والی مصری خاتون کی بروقت طبی امداد کے باعث بینائی واپس آ گئی، جسے ایک معجزاتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق، مصری خاتون کو اچانک موتیا بند لاحق ہوا تھا، ساتھ ہی ان کی ریٹینا الگ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا، جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔ اگر بروقت علاج نہ ہوتا، تو بینائی مستقل طور پر ختم ہو سکتی تھی۔ خاتون کو فوری طور پر کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں قائم آئی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ماہرین نے ان کا فوری آپریشن کیا۔ کامیاب سرجری کے بعد ان کی بینائی واپس آ گئی اور حالت میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ وزارت صحت...
راگنی نایک نے سوال اٹھایا کہ اگر بی جے پی واقعی خواتین کی فکر کرتی ہے تو وہ ان عورتوں کے گھروں میں کیوں نہیں جاتی جنکے شوہر نوٹ بندی، کورونا، کسان تحریک یا معاشی دباؤ میں جان گنوا بیٹھے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی ترجمان ڈاکٹر راگنی نایک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر "آپریشن سندور" کے حوالے سے سخت الفاظ میں حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ "سندور" کا رنگ اور انداز مختلف ریاستوں میں مختلف ہو سکتا ہے لیکن ہر "سناتنی ہندو" شادی شدہ عورت کے لئے اس کی اہمیت ایک جیسی ہوتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور "سنگھ پریوار" کے لوگوں کو سندور...
موریطانیہ(نیوز ڈیسک)گزشتہ دنوں ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ افریقی ملک موریطانیہ سے سعودی عرب جانے والی ایک حج پرواز حادثے کا شکار ہوگئی ہے، جس میں 210 عازمینِ حج سوار تھے اور تمام افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس افسوسناک دعوے کو سوشل میڈیا پر غیر معمولی تیزی سے پھیلایا گیا، اور اس کے ساتھ چند تصویریں بھی شیئر کی گئیں جن میں ایک جہاز کو سمندر میں گرتے اور دوسرے کو زمین پر تباہ شدہ حالت میں دکھایا گیا تھا۔ تاہم جب خبر کی حقیقت جاننے کی کوشش کی گئی تو صورتحال یکسر مختلف نکلی۔ موریطانیہ کی حکومت نے باقاعدہ طور پر اس خبر کو مسترد کردیا۔ وزارتِ مذہبی امور کے حج امور کے ڈائریکٹر، الولی طحٰہ،...
پاکستانی نوجوان چین میں تجارت اور ثقافت کو اجاگر کرنے میں مصروف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز شین یانگ(شِنہوا)28 سالہ پاکستانی نوجوان حمزہ محمد شین یانگ میں رہنے والا ایک ماہر چین ہیں۔ وہ علی بابا جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی گاہکوں کے لئے ہیڈفونز سے لے کر کمپیوٹرز تک چینی برقی آلات حاصل کرتے ہیں اور چین سے استعمال شدہ سامان بیرون ملک بھیجتے ہیں۔ تقریباً ایک دہائی سے چین میں مقیم ہونے کے باعث حمزہ سرحد پار تجارت کے ہر مرحلے سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں۔ حمزہ نے روانی سے چینی زبان میں کہا کہ چینی مصنوعات پاکستان میں ہر جگہ موجود ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہواوے اور شیاؤمی جیسے...
پاکستان کی معیشت ایک نازک مگر فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے۔ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے حالات اور ملکی مالی دباؤ کے پیشِ نظر برآمدات کو بڑھانا، درآمدات پر انحصار کم کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت بن چکی ہے۔ بزنس ریکارڈر میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوا سازی کی صنعت جو اکثر پالیسی سازوں کی توجہ سے محروم رہی ہے، محض صحت کی سہولت فراہم کرنے والی صنعت نہیں بلکہ ایک ممکنہ بڑی برآمداتی قوت بھی ہے۔ مگر اس صلاحیت کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ترقی پسند، مخصوص اور نمو کو فروغ دینے والی ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں۔ بدقسمتی سے موجودہ ٹیکس نظام اس شعبے میں سرمایہ کاری،...
لندن: برطانوی دارالحکومت کے علاقے برینٹ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے برٹش پاکستانی خاندان کے افراد کے نام لندن پولیس نے جاری کر دیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ شمال مغربی لندن کے علاقے برینٹ میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 43 سالہ نصرت عثمان، ان کی 15 سالہ بیٹی مریم میکائیل، 8 سالہ بیٹا موسیٰ عثمان اور 4 سالہ بیٹا رئیس عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک طور پر یہ پورا خاندان گزشتہ دو دہائیوں سے برطانیہ میں مقیم تھا اور مقامی کمیونٹی میں اچھی شہرت رکھتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق گھر مکمل طور پر تباہ...

حج ایام کے دوران ایک گھنٹے کے دوران کتنے عازمین طواف کر سکیں گے؟ حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آگئے
ادارہ امور الحرمین الشریفین کے مطابق صحن مطاف میں حج ایام کے دوران عازمین کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حج ایام کے دوران فی گھنٹہ ایک لاکھ 7 ہزار حجاج طواف کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:حج سیزن میں ٹھنڈے پانی کی 15 ملین بوتلیں تقسیم کی جائیں گی عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج ایام کے دوران براہ راست صحن مطاف کو جانے والے مسجد الحرام کے مرکزی اور ذیلی دروازوں کو بھی مخصوص کیا ہے تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ براہ راست مطاف میں پہنچ سکیں۔ ادارہ امور حرمین نے ایامِ حج...
کراچی: بہادرآباد دھوراجی میں فائرنگ سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ملزم کو اپنے قریبی رشتے دار پر گولیاں برساتے دیکھا گیا۔ واقعہ بروز جمعہ 23 مئی کے روز پیش آیا جہاں ایک شخص نے ذاتی جھگڑے کے دوران عاصم نامی نوجوان پر گولیاں برساں دیں، جس میں ایک گولی اس کے پاؤں پر لگی۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم قریب سے چار سے پانچ گولیاں چلاتا ہے جبکہ ایک گولی عاصم نامی شہری کی ٹانگ پر لگتی ہے جس کے باعث وہ زخمی ہو جاتا ہے۔...
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس میں تعطل پر پی ٹی اے کا اعلامیہ سامنے آگیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) کو عالمی سطح پر سروس میں تعطل کا سامنا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) اس وقت دنیا کے متعدد ممالک بشمول پاکستان میں بڑے پیمانے پر سروس تعطل کا شکار ہے۔ پاکستان میں یہ تعطل عالمی مسئلے کے بعد پیش آیا ہے جس کا سامنا پلیٹ فارم کو جمعرات، 22 مئی کو بھی کرنا پڑا تھا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور بعد ازاں پلیٹ فارم نے خود بحال...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) بنگلہ دیش تقریباﹰ 170 ملین کی آبادی والا ایک ایسا جنوبی ایشیائی ملک ہے، جہاں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف گزشتہ برس ملکی طلبہ کی قیادت میں ہونے والے ملک گیر عوامی مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔ یوں ان کا 15 سالہ سخت گیر دور اقتدار ختم ہو گیا تھا اور ملک میں ایک نگران عبوری حکومت اقتدار میں آ گئی تھی۔ پچھلے سال سے بنگلہ دیش میں یہ عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ رہنما محمد یونس کی قیادت میں کام کر رہی ہے، جو تکنیکی طور پر عبوری انتظامیہ کے مشیر اعلیٰ ہیں لیکن عملاﹰ حکومتی سربراہ کی ذمے داریاں...
برطانیہ میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی فہرست میں پاکستانی شہریوں نے پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔برطانوی وزارت داخلہ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ برس 11 ہزار 48 پاکستانی شہریوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں، جو مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 343 درخواستوں کا ایک بڑا حصہ ہے۔یہ اعداد و شمار ایک دلچسپ موڑ کی نشاندہی کرتے ہیں، کیونکہ 2023-24 کے دوران پاکستانی شہری سیاسی پناہ کے خواہاں افراد میں تیسرے نمبر پر تھے۔ اس سال ان کا پہلے نمبر پر آنا ایک قابل ذکر تبدیلی ہے۔ایک اور اہم بات یہ ہے کہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے خطرناک سمندری سفر کرکے برطانیہ پہنچنے والے مہاجرین میں سے 33 فیصد نے سیاسی پناہ...
کانفرنس سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کیا، تاجروں نے کبھی پاکستان کو مایوس نہیں کیا، پاکستانی معیشت کا پہیہ تاجروں کی وجہ سے چل رہا ہے، پوری قوم نے بھارت اور دنیا کو اتحاد کا پیغام دیا، ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کے لئے میثاقِ معیشت ناگزیر ہے، سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر معیشت کے لئے متحد ہوں، ملکی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں 17ویں آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں مسلمان ہر سال سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں جس کے لیے ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت اور اچھا جانور اللّٰہ کی راہ میں قربان کرے۔ پاکستان میں بھی ہر سال لوگوں کی ایک بڑی تعداد جانور قربان کرتی ہے۔ جس کے لیے عید الاضحیٰ سے قبل ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگتی ہیں تاکہ شہری اپنی گنجائش کے حساب سے مناسب جانور خرید سکیں۔ حالیہ برسوں میں پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی جس کی وجہ سے مویشی منڈیوں میں جانوروں کے خریداروں کی کمی آئی ہے اور وہ منڈیوں کا رخ نہیں کرتے۔...
رہنما عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان دیا جو بہترین پلان ہے، اگر اس پلان پر عمل نہیں ہوا تو یہ حملے ہوتے رہیں گے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی نے کہا کہ کیا ہم بھی الزام تراشی شروع کردیں؟ کیا ہم الزام لگا کر آگے بڑھیں، ہماری آنکھیں کب کھلیں گی۔ منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں: ایمل ولی خانعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے... اے این پی صدر نے موجودہ کشیدہ صورتحال پر کہا...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے. پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت کو جنگ چاہیے، تو پھر جنگ ہی سہی اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی سی سی) کو انٹریو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ بیوقوفی ہوگی، یہ ایک ایسا راستہ ہے جو دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن سکتا ہے. لہذا جوہری جنگ ’ناقابل تصور اور نامعقول خیال‘ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور ہم امن کو ترجیح دیتے ہیں، اس وقت...
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ’محض بیوقوفی‘ ہو گی کیونکہ یہ ایک ایسا راستہ ہے جو دونوں ممالک کے لیے ’باہمی تباہی‘ کا باعث بن سکتا ہے، اسی لیے یہ (جوہری جنگ) ’ناقابل تصور اور نامعقول خیال‘ ہونا چاہیے۔ بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو پاکستان ہر وقت اس کے لیے تیار ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ سے متعلق انہوںنے کہا کہ بھارت جس طرح سے گھمنڈ کا شکار ہے اور جس بیانیے کو فروغ دے رہا ہے تو تنازع تو موجود...
فوٹو اسکرین گریب نوشہروفیروز میں مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ الحسن ضیا لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے پہلے صوبائی وزیر کے گھرپر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور پھر گھر کے سامان کو نذر آتش کردیا۔اس موقع پر پہنچنے والی پولیس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا، 2 ٹریلر کو بھی آگ لگادی گئی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، امداد کیلئے مورو اسپتال گئے اہلکاروں کو مشتعل افراد نے واپس بجھوا دیا۔مظاہرین میں سے ایک ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک شدید زخمی ہے، پولیس کے مطابق کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین منتشر ہوگئےہیں۔وزیر داخلہ سندھ...
پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب میں فٹبال کریئر ختم کر کے فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ایک بڑی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ رونالڈو اس وقت سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، تاہم تین سیزنز گزرنے کے باوجود وہ لیگ ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔ اگرچہ رونالڈو نے مسلسل دو سیزنز میں ٹاپ سکورر کا اعزاز حاصل کیا مگر ٹیم کی سطح پر کامیابی محدود رہی ہے۔ النصر اب تک صرف عرب کلب چیمپئنز کپ 2023 جیت سکا ہے اور آئندہ سیزن کے لیے ایشین چیمپئنز لیگ میں بھی کوالیفائی نہیں کر سکا۔ دی مرر کے مطابق رونالڈو کا مبینہ طور پر 16 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ سالانہ...

تین بار لینڈنگ کی کوشش ناکام اور فیول صرف 11 منٹ کا، فلائی جناح کے طیارے کی پاکستان میں”معجزانہ لینڈنگ” کی کہانی سامنے آگئی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرد و غبار کے طوفان کے باعث ہوائی اڈے پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی،فلائی جناح کی کراچی سے آنے والی پرواز نے تین بار ناکام لینڈنگ کی کوششوں کے بعد چوتھی بار کامیابی سے لینڈنگ کی جسے حکام نے ’معجزانہ لینڈنگ‘ قرار دیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق فلائی جناح کی پرواز کی پرواز صبح 11 بج کر 20 منٹ پر کراچی سے روانہ ہوئی اور اسے دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ پہنچنا تھا تاہم پرواز 2 بج کر چھ منٹ پر کوئٹہ پہنچی۔فلائی جناح نے تاخیر کی وجہ نہیں بتائی تاہم کوئٹہ ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ ’مٹی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیاسی حلقوں میں گردش کرتی افواہوں کے باوجود تحریک انصاف کو اب تک کسی رعایت یا ڈیل کی پیشکش نہیں کی گئی۔کسی پیشکش کے برعکس، یہ پی ٹی آئی کی قیادت ہے جو پس پردہ خاموشی سے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے ساتھ بیک چینل مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگرچہ ڈٹ کے کھڑے رہنے کے حوالے سے عوامی سطح پر بیانات موجود ہیں لیکن باضابطہ طور پر کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں کا اصرار ہے کہ کسی بھی طرح کی پیشرفت میڈیا کی چکاچوند سے دور ہونا چاہئیں۔ رازداری اسلئے اہم سمجھی جا رہی ہے کہ حامیوں اور...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کی حالیہ محاذ آرائی نے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی فوری ضرورت کی یاد دلا دی ہے جو دو جوہری ہتھیاروں کے حامل ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک اہم فلیش پوائنٹ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں پیش کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود احمد خان نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی...
متاثرین کا الزام ہے کہ فائر بریگیڈ نے امدادی کارروائیوں میں تاخیر کی، بہتر ہوتا اگر فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی جاتیں۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کے مشہور مقام "چار مینار" کے قریب آج ایک عمارت میں بھیانک آگ لگنے کی واردات پیش آئی جس میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجہ کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سانحہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے پرانے شہر میں چارمینار قریب گلزار حوض علاقہ میں واقعہ ایک عمارت میں آج آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے خوفناک حادثہ میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سالہ لڑکا اور...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر حیدرآباد میں عمارت میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ چار مینار کے علاقے میں لگی، مرنیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عازمین حج کو مشکلات سے بچانے کےلیے فوری حکومتی ایکشن ناگزیر ہے۔ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ حج 2025 کے انتظامات میں کوآرڈینیشن بحران پر گہری تشویش ہے۔پی پی نائب صدر نے مزید کہا کہ بحران کے حل کےلیے حج ڈائریکٹوریٹ کے اقدامات سے مطمئن نہیں، عازمین حج کو درپیش مسائل پر سینیٹ کی توجہ کے باوجود مسئلہ برقرار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت مذہبی امور اور دفتر خارجہ کو فوری اقدام کی درخواست کی ہے، عازمین حج کو مشکلات سے بچانے کے لیے فوری حکومتی ایکشن ناگزیر ہیں۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کےلیے...
اسکرین گریب سرگودھا کے قصبہ نبی شاہ بالا میں ایک اور نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوٹیج میں 4 سے زائد ملزمان نوجوان پر تشدد کر رہے ہیں اور ویڈیو بنا رہے ہیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور ان کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز بھی ایک مزدور پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، مزدور پر تشدد کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب جھوٹی پوسٹس اور افواہوں پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ ان کا ان باتوں سے کوئی تعلق نہیں۔ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ان کا صرف ایک ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے اور دیگر تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ سے منسوب ایک فیک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم سے کشمیر میں ہونے والے حملے پر اپیل کی گئی تھی۔ ہانیہ نے اس پوسٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی تھی۔ اس کے بعد ایک اور دعویٰ سامنے آیا کہ وہ بھارتی مداحوں کے لیے الگ انسٹاگرام...
عبدالرشید منہاس نے سری نگر سے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت سے نہیں بلکہ ایک دیرپا اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی بھارتی حکومت کے فرقہ وارانہ ایجنڈے نے جنوبی ایشیاء کے امن کو یرغمال بنا رکھا ہے اور کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ حریت کانفرنس نے واضح کیا کہ خطے میں امن اور سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیریوں کے حقیقی فورم حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس...
میکسیکو(نیوز ڈیسک)میکسیکو میں نامور ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ ولیریا مارکیز کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے بیوٹی سلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔ ٹک ٹاکر ولیریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز تھے، انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سلون میں داخل ہوا اور ولیریا...
ممبئی(شوبز ڈیسک)حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ پر پاکستان کیخلاف خاموشی اختیار کرنے پر مہاراشٹر پولیس نے اپنے ہی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ جہاں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے کئی فنکار پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے رہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائیں وہیں بھارت کے کچھ بڑے اسٹارز ایسے بھی تھے جنہوں نے اس سنگین نوعیت کے معاملے پر خاموشی اختیار کی اور کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔ تاہم بھارتی انتہا پسندوں سمیت مہاراشٹرا پولیس کو بھی یہ بات ہضم نہ ہوئی اور اپنے ہی فنکاروں کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کردیا۔ مہارشٹرا پولیس کی انسٹاگرام اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں...
پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں کہاں گرے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔ اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔ بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل...
بھارت کے ساتھ ہونے والے معرکے میں پاک فضائیہ نے دشمن کو دھول چٹا دی، معرکے کے دوران بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے تباہ اور پائلٹس زخمی ہوگئے۔ ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے دوران پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کو بھارت کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے بھارت کا رافیل طیارہ گرائے جانے پر چینی سوشل میڈیا انفلوئینسر بھارت کا مذاق اڑانے لگے جس کی ایک اور ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جن میں پاکستانی بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو فیصلہ کن جواب دینے کے بعد دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیاہے اور اس دوران پاکستان نے تین بھارتی رافیل سمیت پانچ طیاروں کو گرایا جس میں چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل کا استعمال کیا گیا ۔ پاکستانی شاہینوں کے ہاتھ رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بھارت کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے تاہم اس کے بعد فوری چینی سوشل...
اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے کشمیر، پانی اور دہشتگردی پر بات ہوگی:وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے کشمیر ، دہشتگردی اور پانی سے متعلق بات ہوگی جب کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دونوں ممالک کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے تین پوائنٹس پر بات ہوگی، پاکستان دہشتگردی کا شکار سب سے بڑا ملک ہے، یہ ایک سنہری موقع ہے کہ دونوں ملک دہشتگردی کا مسئلہ حل کریں، بھارت سے کشمیر، پانی اور دہشت گردی پر بات چیت ہونی چاہیے،...
بھارت میں ایک فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے کے ملبے کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں کرین کے ذریعے ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔ یہ تصویر یورپ کی معروف دفاعی تجزیاتی ویب سائٹ ”بلغاریہ ملٹری ریویو“ نے جاری کی ہے۔ تصویر میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ ملبہ ٹوٹا ہوا اور سیاہ رنگ کا نظر آ رہا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر دھماکے یا شدید آگ کی شدت کی علامت ہو سکتی ہے۔ تصویر کی باریک بینی سے کی گئی جانچ پڑتال سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ یہ ملبہ غالباً رافیل لڑاکا طیارے کا ہے، جو بھارتی فضائیہ کے بیڑے کا حصہ ہے۔ رافیل طیارے کو فرانس سے بھارت میں اسلحے کی فراہمی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے ) نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے ایئرلائن سے رابطہ کریں۔. واضح رہے کہ آج سہ پہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایکس پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ...
گداگری دوسروں سے بلااستحقاق مادی اعانت طلب کرنے کا نام ہے۔ گداگری، بھیک مانگنا اور بھکاری بن کر زندگی گزارنا فطری اعتبار سے ایک ناپسندیدہ عمل ہے۔ جس کی اسلام میں مذمت و ممانعت اور حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ اس کے برعکس زرق حلال وہ تاب ناک نُور ہے جو محنت کی پیشانی سے چمکتا ہے اور دیانت کے دامن سے مہکتا ہے۔ یہ وہ پاکیزہ دولت ہے جسے صرف خلوص نیت، امانت اور شرعی اصولوں کی پاس داری سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایسا مال جس میں سود کی نجاست، ظلم کی تاریکی یا فریب کی آلودگی شامل ہو، رزق حلال نہیں بل کہ روح کی گم راہی اور دل کی سیاہی ہے۔ اور جو ہاتھ محنت...
ویٹی کن سٹی میں سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ نئے پوپ امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ رابرٹ پریوسٹ ہوں گے۔ اعتدال پسند نظریات اور لاطینی امریکا میں مشنری تجربے نے رابرٹ پریوسٹ کو نئے پوپ بننے میں مدد دی۔ نئے پوپ کا انتخاب 133 کارڈینلز نے صرف دو دن ہی میں مکمل کرلیا گیا جو حالیہ تاریخ کے مختصر ترین کونکلیو میں سے ایک ہے۔ رابرٹ پریوسٹ 14 ستمبر 1955 کو شکاگو میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنے لیے پوپ لیو (چودھواں) کا لقب پسند کیا ہے اور اب انھیں اسی لقب سے پکارا جائے گا۔ وہ کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی پوپ بن چکے ہیں۔ اُن کی زندگی اور خدمات کا سفر...
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حالیہ کشیدگی پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کی علاقائی خود مختاری کی تحقیقات کرے اور انسانی بحران کو جنم لینے سے روکے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا “دنیا گواہ بنے۔ ایک جانب نے اپنے ہمسایہ ملک کی علاقائی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی اور اندھیرے میں بزدلانہ انداز میں حملہ کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ 25 سے زائد ڈرون شہری علاقوں پر داغے گئے، جن میں فوڈ سٹریٹس، عوامی پارکس، اور رہائشی علاقے شامل تھے۔ اس قسم کے حملے نہ صرف...

’بندر کے ہاتھ ناریل‘: فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی خامیاں، آپریشن سیندور کے سیاہ پہلو اجاگر کردیے
فرانس کے مؤقر اخبار لی مونڈے نے دفاعی ماہرین کی آرا کی روشنی میں بھارتی فضائیہ و ’آپریشن سیندور‘ کے سیاہ پہلو اجاگر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارت بھی اب اپنی فوج کی نااہلی اور آپریشن مکے دوران کئی لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرنا شروع کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس انڈیا کے 5 جہاز مار گرانے کا ثبوت کیا ہے؟ اخبار لی مونڈے کی رپورٹ کے مطابق فوجی ماہرین کا خیال ہے کہ تباہ ہونے والے طیاروں میں کم از کم ایک رافیل ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں ایک ماہر کا یہ جملی بھی شامل کیا گای کہ یہ فرانسیسی طیاروں کے لیے کسی جنگ کے دوران تباہ ہونے کا پہلا واقعہ ہے۔...
ایم سرور صدیقی اس نوجوان کا کہنا تھا امن کے لئے جنگ ناگزیر ہے۔ اس نے جو کہا سن کر ہر شخص حیران بلکہ پریشان ہوگیا کہ جنگ اور امن دونوںایک دوسرے کی ضدہیں پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ امن کے لئے جنگ ناگزیر ہو۔ ایک بوڑھے نے اس کی بات سن کر بڑی متانت سے استفسارکیا ” میاں صاحبزادے تم جو کہہ رہے ہیں تمہیں اس کا ادراک ہے کیا؟ نوجوان نے مسکراکرکہا محترم میں جانتا ہوں میں نے کیا کہاہے؟ ”کیا وضاحت ہے۔۔ کیا دلیل ہے؟ بوڑھے نے ایک ہی سانس میں کئی سوال کرڈالے تم یہ کیسے کہہ سکتے ہو؟ ” محترم نوجوان نے سنجیدگی سے کہا کوئی مانے نہ مانے بعض مسائل کا حل بالآخر...
اسلام آباد: نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں نقصان پہنچا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نوسیری ڈیم دریائے نیلم پر واقع انٹیک اسٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا، بھارتی گولہ باری سے ڈی سینڈرز یونٹ میں واقع انٹیک گیٹس کو نقصان پہنچا۔ ہائیڈرولک سسٹم کے ایک ہائیڈرولک پروٹیکشن یونٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا۔ آبی ذخائر جیسے حساس مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو...

بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنا یا، بزدلانہ کارووائی کی تفصیلات سامنے آگئیں
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کیے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد اور بہاولپور میں حملہ کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا۔ بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا، پاک فوج نے بھی تصدیق کردی سیکیورٹی ذرائع نے بتا...
سام سنگ نے حال ہی میں اپنے فلیگ شپ گلیکسی S23 سیریز کے لیے اینڈروئڈ-15 پر مبنی One UI 7 اپڈیٹ جاری کی ہے، جس میں نیا یوزر انٹرفیس اور جدید ’گلیکسی اے آئی‘ ٹولز شامل کیے گئے ہیں، جیسے کہ ’آڈیو ایریزر‘۔ تاہم، یہ اپڈیٹ تمام صارفین کے لیے خوش آئند ثابت نہیں ہوئی۔ بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایات بڑھ گئیں متعدد صارفین نے ’ریڈٹ‘ اور سام سنگ کے فورمز پر شکایت کی ہے کہ اپڈیٹ کے بعد اُن کے فون کی بیٹری پہلے کی نسبت بہت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ ایک صارف نے بتایا کہ انہیں دن میں کئی بار اپنے گلیکسی S23 کو چارج کرنا پڑتا ہے، حالانکہ وہ صرف ’ریڈٹ‘ اور یوٹیوب استعمال...
شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے ایسا جواب ملے گا کہ وہ اسے ہمیشہ یاد رکھے گا، اس واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات ہو، پتہ لگنا چاہیے کہ اس واقعے کے ذمہ دار کون ہیں۔؟ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے پیچھے کچھ اور ناٹک موجود ہے۔ پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت ایک ضدی بچے کی طرح کا کردار ادا کر رہا ہے، بھارتی تسلیم کر رہے ہیں کہ پہلگام واقعہ...
سرینگر(اوصاف نیوز)بھارت کی ایک اور اشتعال انگیزی سامنے آگئی، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک نیا اور خطرناک قدم اٹھایا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دریائے چناب پر واقع بگلیہار ڈیم سے پاکستان کی طرف بہنے والا پانی روک دیا گیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت جہلم پر واقع کشن گنگا ڈیم پر بھی اسی طرح کے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بھارت کے ”سی این بی سی ٹی وی 18“ کے مطابق بھارتی حکام نے بگلیہار ڈیم کو پہلے مکمل خالی کیا، اس کے بعد اس کے گیٹ بند کردیئے اور اب ڈیم سے پانی اس وقت تک نہیں نکلے گا جب تک یہ مکمل طور پر بھر...
پاک بھارت جنگ کے امکان پر امریکی سی آئی اے کی پرانی خفیہ رپورٹ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی خفیہ ایجنسی ”سی آئی اے“ کی جانب سے حال ہی میں 1993 میں تیار کردہ ایک خفیہ ”نیشنل انٹیلی جنس رپورٹ“ (NIE) کو ڈی کلاسیفائی کیا گیا ہے، جو اُس وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات کا جائزہ لینے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ یہ رپورٹ فروری 2025 میں عوامی سطح پر جاری کی گئی اور اب امریکی حکومت کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔ حیران کن طور پر تین دہائیوں پرانی اس رپورٹ کی کئی پیش گوئیاں آج بھی درست ثابت ہو رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ اُس...
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ اگر تشدد کا ایک بھی عمل پورے نظام کو ہلا کر رکھ سکتا ہے، من مانی گرفتاریاں، مکانات کو مسمار کرنا اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا، تو مجرموں نے اپنا مقصد پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک نوجوان پُراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے اتوار کو نوجوان کی لاش ویشو ندی سے برآمد کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ امتیاز احمد ماگرے کی لاش پولس نے اتوار کو ضلع کے واتو علاقے میں ویشو ندی سے برآمد کی۔ متوفی کولگام ضلع کے ٹنگمرگ گاؤں کا رہنے والا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ امتیاز احمد...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے بنارس پل پر ایک سوزوکی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جھلسنے والے شخص کی شناخت 24 سالہ ندیم نواز ولد حق نواز کے طور پر ہوئی ہے، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،...
برطانیہ میں ایک شہری فائرفائٹرز کا اتنا بڑا مداح نکلا کہ صرف ان کو دیکھنے کیلئے اس نے اپنے گھر کو جان بوجھ کر آگ لگا دی۔ یہ واقعہ میں ہارٹلی پول کے علاقے گلیمس واک میں پیش آیا۔ جس میں آگ لگانے والے ملزم کی شناخت جوشوا بین کے نام سے ہوئی۔ جوشوا بین نے اپنے فلیٹ کے دروازے کے سامنے ٹوائلٹ پیپر کو آگ لگا کر فائر فائٹرز کو طلب کیا اور اس نے بعد میں دعویٰ کیا کہ وہ اندر پھنس گیا تھا۔ فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور جوشوا کو بچایا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔ عدالتی کارروائی میں جوشوا بین کو دو...
بھارتی ساحلی ریاست گوا میں ایک ہندو مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد اس وقت کچلے گئے جب ہزاروں افراد آگ پر چلنے کی ایک مشہور رسم ادا کرنے کے لیے جمع تھے۔ یہ بھی پڑھیں:انڈیا میں منعقدہ کمبھ میلے میں بھگدڑ: 38 افراد ہلاک، مزید اموات کا خدشہ ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہفتہ کی صبح شیرگاؤ گاؤں کے لائرائی دیوی مندر میں المناک بھگدڑ سے بہت غمزدہ ہیں۔ ساونت نے صحافیوں کو بتایا اسپتال لانے سے پہلے ہی 6 لوگوں کی موت ہوچکی تھی۔ انہوں نے اسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔...
برطانیہ کا ایک شخص یہ دیکھنے کے لیے کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو کیسے پاتے ہیں ایک انوکھا کام کربیٹھا جو اس کو مہنگا بھی پڑگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’چیز از فنٹاسٹک‘، اضافی پنیر نہ ملنے پر مہمان نے شادی ہال میں بس گھسیڑ دی یوں تو آگ لگانے والوں کو اس میں لطف آتا ہے لیکن نارتھمبرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ جیمز براؤن کو آگ لگانے کی بجائے فائر فائٹرز کے ذریعے اس کو بجھاتے ہوئے دیکھنے کا جنون تھا۔ مزید پڑھیے: گھر کی تزئین و آرائش کے دوران دیواروں سے انسانی ہڈیاں برآمد، معاملہ کیا تھا؟ جیمز براؤن کو بچپن سے شوق تھا کہ وہ بڑا ہوکر فائر فائٹر بنے گا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا...
لوئرکوہستان میں گاڑی کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز کوہستان (سب نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ...

پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی
پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملک ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، ایسے وقت میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان...
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا ایف اے 18 سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گرنے کے بعد لاپتا ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اطلاعات اور امریکی بحریہ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق لاکھوں ڈالرز مالیت کے ایف اے 18 سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارے کے سمندر میں گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ جب یہ یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین طیارہ بردار بحری جہاز پر موجود تھا اور طیارہ بردار جہاز نے نے یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل سے بچنے کے لیے خطرناک موڑ لیا۔ امریکی بحریہ کا یہ بیان حوثیوں کے اس دعوے کی تصدیق کرتا ہے کہ انہوں نے طیارہ بردار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ بھارت نے کوئی شرارت کی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے 2 کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کس طرح ملوث ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال...
راولپنڈی (اوصاف نیوز)2019ءمیں بھارت کی جانب سےبالاکوٹ پر حملہ (جس کے نتیجے میں وہاں کچھ درخت اکھڑنے کے ساتھ ساتھ ایک کوا بھی مارا گیا تھا) کے بعد پاکستان نے جو کیا اُس میں سے کچھ تو دنیا نے دیکھا لیکن کچھ ایسا بھی تھا جس کے بارے میں معلومات کو عام نہیں کیا گیا۔ ہمارے درخت اور ایک کوا مارنے کے بدلے میں بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے گئے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کیا گیا جسے ایک کپ چائے پلا کربھارت کے حوالے کر دیا گیا۔پاکستان کے جوابی حملے سے کنفیوژڈ بھارتی فوج نے اس دوران اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا تھا۔ یہ شرمندگی تو بھارت اور اس کی فوج کو دنیا...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسرائیل، بھارت اور امریکا کے خلاف متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے اگر کسی نے اسٹیٹ پالیسی کے خلاف سوچا تو اس کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کی قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کو بھی دہشت گرد سمجھتے ہیں، جہاں جہاں قتل عام ہوتا ہے وہاں امریکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کی نسلیں اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں اور دنیا سے فریاد کررہے ہیں کہ کوئی ان کی مدد کےلیے جائیں، کیا مسلمانوں...
بالی ووڈ اور کرکٹ کی سب سے مشہور جوڑی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے لندن منتقل ہون کی اصل وجہ آخرکار سامنے آگئی ہے۔ یہ کوئی معمولی پیشہ ورانہ فیصلہ نہیں، بلکہ ایک ایسی خواہش ہے جو ہر مشہور شخصیت کے دل میں ہوتی ہے مگر بول نہیں پاتا ’’عام زندگی‘‘ کی خواہش۔ یہ انکشاف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے شوہر ڈاکٹر سری رام نینے نے اپنے ایک پوڈکاسٹ میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر سری رام کا کہنا تھا کہ انوشکا اور ویرات نے بھارت میں اپنی شہرت اور مسلسل عوامی توجہ سے تنگ آ کر یہ قدم اٹھایا۔ ’’وہ چاہتے تھے کہ ان کے بچے ایک عام ماحول میں پرورش...

2019ء میں پاکستان کی جوابی کارروائی میں طیارے گرائے جانے پر بھارت کا میزائل حملے پر غور لیکن دراصل یہ جرات کیوں نہ کرسکا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
نئی دہلی ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں ، ایسی صورتحال میں 2019 ء کی کہانی بھی ایک بار پھر سامنے آگئی جب پاکستانی ایئرفورس کے شیروں نے بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک انڈین پائلٹ پکڑا گیا تھا جسے بعد میں بھارت کے حوالے کردیا گیا تھا۔ سینئر صحافی انصار عباسی نے روزنامہ جنگ کے لیے لکھا کہ ’باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 2019ء میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک انتہائی حساس مقام کو نشانہ بنا کر انتہائی درست انداز سے نشانہ بنانے کی صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کیا...
کراچی کے مصروف تجارتی علاقے فوارہ چوک، عبداللہ ہارون روڈ پر واقع ایک معروف شاپنگ سینٹر کی پانچویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی پانچ فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک واٹر باؤزر موقع پر روانہ کیے گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا جبکہ اسنارکل کے ذریعے شاپنگ سینٹر کی چھت پر پھنسے ہوئے متعدد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ شہر کی واٹر کارپوریشن نے بھی صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی جہاں سے پانی سے بھرے واٹر ٹینکرز بلاتعطل...
سرینا اور میریٹ ہوٹلز کو بم دھمکیاں، سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی اداروں کو بین الاقوامی نمبر سے موصول ہونے والی مشکوک کالز نے ہلچل مچا دی، جن میں سرینا اور میریٹ ہوٹلز کو بم دھماکوں کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئیں۔ذرائع کے مطابق، سرینا ہوٹل کے عملے کو ایک بین الاقوامی نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں نامعلوم شخص نے دعویٰ کیا کہ ہوٹل کی پارکنگ میں موجود ایک گاڑی (رجسٹریشن نمبر BTJ 718) میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔ کال موصول ہوتے ہی بم ڈسپوزل (بی ڈی) ٹیم کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔ پارکنگ ایریا کی...
لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ایک بچے کے “دو بار پیدا ہونے” کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔20 ہفتوں کی حاملہ آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والی ٹیچر لوسی آئزک نے رحمِ مادر کے کینسر کو دور کرنے کے لیے 5 گھنٹے کا آپریشن کروایا جس کے دوران سرجنوں نے عارضی طور پر ان کا رحم باہر نکال دیا تھا جس میں ان کا بیٹا تھا۔ کینسر کے علاج کے بعد بچے کو رحمِ مادر میں واپس رکھ دیا گیا اور 9 مہینے مکمل ہونے کے بعد صحیح طریقے سے اسکی پیدائش ہوئی۔لوسی اور ریفرٹی نے حال ہی میں سرجن سلیمانی ماجد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سرجری کے ہفتوں بعد جان ریڈکلف اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے...
بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ ایک متنازع بیان کے باعث قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انوراگ کیخلاف پولیس میں ایک شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں ان پر برہمن برادری کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کا الزام دیا گیا ہے۔ شکایت اشوتوش جے دوبے نے دائر کی، جو بی جے پی مہاراشٹرا کے سوشل میڈیا لیگل اینڈ ایڈوائزری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ فلمساز کا تبصرہ نفرت انگیز تقریر کے زمرے میں آتا ہے اور انہوں نے ممبئی پولیس سے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب انوراگ کشیپ نے ایک...
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ رانی مکھرجی ایک بار پھر سخت مزاج پولیس افسر شیوانی شیواجی راؤ کے روپ میں اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔ یش راج فلمز نے رانی مکھرجی کی کرائم ایکشن تھرلر فلم ’مرادنی 3‘ کی ریلیز کا اعلان کیا ہے جوکہ 27 فروری 2026 کو ہولی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ یش راج فلمز نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’شمار شروع ہو چکا ہے، مردانی 3 آ رہی ہے!‘ ایک اور پوسٹر میں فلم کے ہدایتکار ابھراج مناوالا اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کا نام بھی شامل ہے۔ A post common by Yash Raj Films (@yrf) رانی مکھرجی کے مطابق مردانی 3 ایک سنسنی سے بھرپور، خطرناک اور ایکشن تھرلر...
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ بھارت نے جموں وکشمیر کے ایک بڑے حصے پر کشمیریوں کی خواہشات کے منافی قبضہ جما رکھا ہے ، کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف گزشتہ 77برس سے جدوجہد اور قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں پر اپنا غاصبانہ تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے اور وہ ان کی مزاحمت کو وحشانہ...
سائنسدانوں نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کی ایک غیرمتوقع بڑی وجہ دریافت کی ہے جو کہ دولت سے متعلق جوڑوں کے خیالات اور رویے ہیں۔ جرنل سوشل اینڈ پرسنل ریلیشن شپس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ جوڑے جو دولت کو خوشی کا ذریعہ سمجھتے ہیں ان کے درمیان مالی معاملات پر کم بات چیت ہوتی ہے اور ان کا رشتہ کم اطمینان بخش ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب شادی شدہ جوڑے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دولت خوشی کے لیے اہم ہے تو ان کی ذہنیت مادہ پرست ہو جاتی ہے اور ان کا رویہ تبدیل ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ رویہ ایک دوسرے سے دوری اور تعلقات میں دراڑ...
کراچی: گشن اقبال کے علاقے 13 ڈی2 میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید کار میں سوار شہری جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلتا ہے تو اس ہی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مبینہ ڈاکو اس کے قریب آتے ہیں۔ شہری فوری طور پر گاڑی سے اسلحہ نکالتا ہے اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دیتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو موقع پر ہی زمین پر گر جاتا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ واقعے کے بعد شہری اپنی گاڑی اسٹارٹ کرتا ہے اور جائے...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف گزشتہ 78 برس سے جدوجہد اور قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر کشمیریوں کی خواہشات کے منافی قبضہ جما رکھا ہے، کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف گزشتہ 78برس...
روالپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اعظم خان کی جگہ ہوتے تو 100 دن میں 40 کلو وزن کم کرکے دستاویزی فلم بناتے۔ مقامی پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں بطور بالر دیکھتا ہوں، بیٹنگ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ذہین کھلاڑی ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا اہم حصہ ہیں، وہ ٹیم کو متحد رکھتے ہیں اور مسائل پیدا نہیں ہونے دیتے، جس کے باعث ڈریسنگ روم کا ماحول خوشگوار رہتا ہے۔ مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز تاریخ طے کرلی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ’پرفیکشنسٹ‘ کے لقب سے پہچانے جانے والے عامر خان اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ساتھ ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔ یہ فلم ہسپانوی فلم Campeones کا ریمیک بتائی جا رہی ہے اور اس کی ہدایت کاری آر ایس پراسانا نے کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم 20 جون 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم 2007 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا تسلسل ہے۔ ستارے زمین پر میں عامر خان ایک باسکٹ بال کوچ...
ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے، کینال کا مسئلہ بہت حساس ہے، نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی فیصلے سے پاکستان اور حکومت کمزور ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیرِ توانائی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے۔ ناصر...
لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں دکاندار کے قتل کی واردات کرنے والے ملزمان کی گاڑی کا نمبر ٹریس ہوگیا جب کہ قتل کی واردات کرتے وقت ایک اور کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق مقتول کے بڑے بھائی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ مقتول خالد اپنی دکان پر موجود تھا کہ گاڑی میں سوار افراد آئے اور فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کا گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی فوٹیج میں گاڑی کے رنگ اور نمبر کی شناخت ہوسکتی ہے۔
غیرقانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے پانیوں میں تارکین کی ایک ایک اور کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نے مرنے والے پاکستانیوں میں سے ایک نوجوان کا تعلق گوجرانوالہ اور 3 منڈی بہاالدین سے ہے۔ وفاقی تحقیقات ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کا زاہد محمود 7 اکتوبر 2022 کو لاہور سے، گجرات کا رہائشی سمیر علی 13 جون 2023 کو ملتان سے سیدعلی 30 ستمبر 2024 کو کوئٹہ سے یو اے ای پہنچا تھا۔ حادثے کا شکار چوتھا...
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے مہنگے سپر اسٹار وجے تھلاپتھی نے مودی سرکار کے متنازع وقف بل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ساؤتھ انڈین فلموں کے میگا سپر اسٹار وجے تھلاپتھی نے اپنی سیاسی جماعت تملگا ویٹری کالیگم کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ میں وقف بل کو چیلنج کدیا۔ اپنی جماعت کے صدر ہونے کی حیثیت سے اداکار وجے تھلاپتھی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ یہ بل مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ یاد رہے کہ ماہ رمضان میں وجے تھلاپتھی نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے روزہ رکھا، ان کے ساتھ افطاری کی اور نماز بھی پڑھی تھی۔ جس پر یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ شاید وجے تھلاپتھی جو...
بالی ووڈ اداکار عامر خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ وہ اس ہفتے کے آخر میں چین میں ’ مکاؤ انٹرنیشنل کامیڈی فیسٹیول‘ میں پہلی بار اپنی خاص دوست گوری سپراٹ کے ساتھ منظر عام پر آئے۔ یہ جوڑا فیسٹیول میں ایک ساتھ پہنچا۔ دونوں سرخ قالین پر چلتے ہوئے ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر چل رہے تھے۔ وہ جیسے ہی اس بین الاقوامی فیسٹیول میں پہنچے، میڈیا اور شائقین کی توجہ کا مرکز و محور بن گئے۔ دونوں نے فوٹوگرافروں کے لیے پوز دیا، حاضرین کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت کی، جن میں مشہور چینی اداکار شین ٹینگ اور ما لی بھی شامل ہیں۔ وائرل ہونے والے کلپ میں عامر خان کو گوری سپراٹ...
فوٹو: اسکرین گریپ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسکو بیکری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر زخمی ہوئے، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ حادثے کا ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر مخالف سمت آگئی تھی، سڑک کی دوسری جانب دو افراد گاڑی کی زد میں آئے، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گاڑی جلانے والے کچھ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے رفح کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے، صہیونی فوج نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ یہ مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کے اعلان کردہ منصوبے کا حصہ ہے، جس کے ساتھ ساتھ فلسطینی آبادی کو بڑے پیمانے پر انخلا بھی کرنا پڑے گا۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے 2 اپریل کو جنوبی غزہ میں موراگ کوریڈور کے علاقے پر قبضہ کرنا شروع کیا تھا، جس کی وجہ سے لاکھوں فلسطینیوں کو جنوب میں مصر کی سرحد سے متصل رفح سے جانے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ویں ڈویژن...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) ملک بھر میں پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اسی دوران ایک اور صحافی کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں ایک اور صحافی کو گرفتار کیا ہے، اجمیر نگری تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے شیخ جنید ساگر قریشی کو گرفتار کیا گیا، جو سوشل میڈیا اور ایک اخبار سے منسلک ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت کی گئی اور مقدمہ اے ایس آئی طارق ممتاز کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں مدعی نے بیان کیا کہ واٹس ایپ پر مختلف لوگوں کے میسجز...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )پاکستان کی آبادی 2050 تک 40 کروڑتک پہنچنے کی توقع ہے جو مواقع اور چیلنجز دونوں پیش کرتی ہے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سٹریٹجک لیبر مارکیٹ کے انضمام کے بغیربے روزگاری اور معاشی جمود بڑھ سکتا ہے تاہم موثر پالیسیاں اس ترقی کو پائیدار ترقی کے محرک میں تبدیل کر سکتی ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے سرکردہ ماہر معاشیات اور سابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق کہتے ہیں کہ پاکستان ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑا ہے جہاں اس کی بڑھتی ہوئی افرادی قوت یا تو معاشی ترقی کو آگے بڑھا سکتی ہے یا ذمہ داری بن سکتی ہے پاکستان دنیا کی سب...
سڑکوں کی صفائی کرنے والی ایک خاتون نے راتوں رات بینکاک کی سڑکوں سے ماڈلنگ کی دنیا تک کا سفر طے کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی ایک 28 سالہ خاکروب نپاجت سومبونسیت، جنہیں ’مین‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، فیری ٹیل کہانیوں کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر ماڈلنگ کی دنیا میں داخل ہو گئی۔ دو بچوں کی ماں ’مین‘ ایک سنگل مدر ہیں جس کو ایک روسی فوٹوگرافر سیمیون رزچیکوف نے صفائی کرتے ہوئے دیکھا اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر بغیر بتائے اس کی ایک ویڈیو اور تصویر بنا لی، جو بعد میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی، یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی جس کو...
بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی داڑھی کا اسٹائل ناصرف ان کی ٹیم بلکہ دنیا بھر میں کافی مقبول ہے اس لیے وہ اپنی داڑھی شیو نہیں کرتے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فوٹو شاپ کا استعمال کرتے ہوئے ویرات کوہلی کے چہرے سے ان کی داڑھی ہٹا دی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بالی ووڈ فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ ویرات کوہلی کو کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔ https://Twitter.com/crazy__shikhu/status/1910203291880878150 ایک ایکس صارف نے ویرات کوہلی کو بھارتی کھلاڑی شبھمن گل سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ داڑھی ہٹانے کے بعد کوہلی بالکل...
اسلام ٹائمز: بے حسی کے اس دور میں جب کہ حرم کے اماموں کو ظلم کے خلاف اُف تک کہنے کا یارا نہیں ہے کہ کہیں حاکم وقت ناراض نہ ہوجائے، جب کہ مسلمان حکمرانوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لی ہیں کہ بچوں کی چیخیں انھیں پریشان نہ کریں، جب کہ دو ارب مسلمان اور آٹھ ارب انسان ظلم کا ننگا ناچ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں، ایسے میں مراکش کی ابتہال اور ہندوستان کی وانیا اگروال نے اس اندھی بہری دنیا کو آئینہ بھی دکھایا ہے اور راستہ بھی سُجھایا ہے۔ آپ جائے ظلم سے بہت دور رہ کر پر امن طریقے سے تن تنہا بہت بڑا احتجاج کرسکتے ہیں اگر آپ کا ضمیر زندہ ہے۔ تحریر:...
چین میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق، آگ لگنے کا واقعہ شمالی چین میں ایک نرسنگ ہوم میں پیش آیا جہاں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ژنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے اطلاع دی کہ آگ 8 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے صوبہ ہیبی کے چینگدے شہر میں موجود نرسنگ ہوم میں لگی۔ نرسنگ ہوم کے بقیہ افراد کو مزید طبی نگرانی اور علاج کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب آگ کیسے لگی، اس حوالے سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم محققین تحقیقات جاری...
چند روز قبل جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک میانمار اور تھائی لینڈ شدید زلزلے کی زد میں آئے۔ سب سے زیادہ نقصان تھائی لینڈ میں ہوا جہاں 7.7 شدت کے جھٹکوں نے زمین ہلا کر رکھ دی۔ سوشل میڈیا پرگردش کرتی ایک ویڈیو میں ایک زیر تعمیرکئی منزلہ عمارت کو زمین بوس ہوتے دیکھا۔ ملبے کے گرد اٹھتی گرد افراتفری اور خوفزدہ لوگوں کی چیخیں دل دہلا دینے والی تھیں۔ میانمار میں تقریبا سولہ سو افراد لقمہ اجل بن گئے اور ہزاروں زخمی ہیں اور ابھی تک بہت سے افراد لاپتہ ہیں۔ اس ہی طرح تھائی لینڈ میں ایک کئی منزلہ زیر تعمیر بلڈنگ کے گر جانے سے کئی مزدور دب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ حادثہ...
ٹوکیو(نیوزڈیسک)ریو تاتسوکی نے مارچ 2011 میں بھی ایک خوفناک تباہی کی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی، معروف پیش گوئی کرنے والی شخصیت ریو تاتسوکی ( جنہیں “جاپان کی بابا وانگا” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) نے رواں سال جولائی میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے۔ ریو تاتسوکی نے رواں برس جولائی میں جاپان میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے جو جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک کو متاثر کر سکتا ہے۔ جاپانی حکومت نے نئے میگا زلزلے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نانکائی ٹراؤ کے علاقے میں 8 سے 9 شدت کے میگا زلزلے سے تقریباً 2 لاکھ 98 ہزار ہلاکتوں اور 1.8 ٹریلین ڈالر کے معاشی...
اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ مہینے غزہ میں قتل کیے گئے 15 امدادی کارکنوں میں سے ایک کی موت کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے بعد اسرائیلی فوج کے دعوؤں کی بھی قلعی کھل گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے امدادی کارکنوں میں سے ایک کے موبائل فون سے ویڈیو برآمد ہوئی ہے جو ساری صورت حال کو بیان کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 50 فلسطینی شہید یہ ویڈیو قریباً 7 منٹ کی ہے، فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق یہ شہید کیے گئے کارکن رفعت رضوان کے موبائل فون سے ملی ہے، اور بظاہر یہ چلتی ہوئی گاڑی کے اندر سے بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں...
کراچی کے علاقے کورنگی میں لگنے والی آگ پر ایک ہفتے سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، ماہرین کے مطابق زیرزمین گیس موجود ہو سکتی ہے، تاہم بڑا ذخیرہ نہیں۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں میں کمی آئی ہے، آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جا سکتی ہے، لیکن اس سے گیس گردونواح میں پھیلنے سے نقصان کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں انہوں نے کہاکہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں تاخیر ہوئی، اب پیر تک رپورٹ موصول ہو جائےگی۔ ہمایوں خان نے کہاکہ عموماً ایسی گیس کو...
حویلی لکھا: ون ویلنگ کے دوران بائیک بے قابو ہوکر بس کے نیچے آگئی، ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوجوانوں کی جان لیوا ون ویلنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، حویلی نولکھا کا نوجوان ابو سفیان جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاعات کے مطابق ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے بائیک بس کے نیچے آگئی، ٹائر تلے آنے سے نوجوان ابوسفیان جاں بحق ہوگیا جب کہ پیچھے بیٹھا دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ Post Views: 2