لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد ’’آغوش‘‘ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو ’’آغوش‘‘ پروگرام کے تحت 23ہزار روپے ملیں گے۔ پہلے مرحلے میں 13اضلاع میں ’’آغوش‘‘ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو امداد ی رقم ملے گی۔ ’’آغوش‘‘ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں سے کیا جارہا ہے۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر 2 ہزارروپے دیئے جائیں گے۔ حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے لئے وزٹ پر امدادی رقم دی جائے گی۔ مراکز صحت سے مفت طبی معائنہ کے بعد ’’آغوش‘‘ پروگرام کے کیش ایجنٹ سے امدادی رقم حاصل کی جا سکے گی۔ حاملہ خواتین کو ہر بار مراکز صحت وزٹ پر 1500 روپے ملیں گے جبکہ ٹوٹل 6ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ’’آغوش‘‘ پروگرام کے تحت مرکز صحت پر بچے کی پیدائش پر4ہزار روپے کا تحفہ ملے گا۔ پیدائش کے بعد 15دن کے اندر پہلے طبی معائنے پر 2ہزار روپے ملیں گے۔ پیدائشی سرٹیفکیٹ کا مرکز صحت میں اندارج کروانے پر 5ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ’’آغوش‘‘ پروگرام کے تحت نومولود بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر 4ہزار روپے ہر بار 2ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خواتین کی رہنمائی اور معلومات کے لئے خصوصی ٹال فری نمبر 1221بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ  صحت اور علاج ہر ماں اور بچے کا بنیادی حق ہے حکومت اپنا فرض ادا کرے گی۔ ہسپتالوں میں ماؤں اور بچوں کو بیماری کی حالت میں دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ سرکاری وسائل پر پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے عوام کا پورا پورا حق ہے۔ ماں اور بچے کی صحت خصوصی توجہ کی متقاضی ہے، صحت مند ماں ہی صحت مند خاندان کی ضامن ہے۔ پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کے ساتھ خواتین کی مالی معاونت بھی کررہے ہیں۔ ’’آغوش‘‘ پروگرام سے نہ صرف ماں بلکہ بچہ بھی صحت مند زندگی کا آغاز کرے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: روپے دیئے جائیں گے حاملہ خواتین کو پروگرام کے تحت ملیں گے

پڑھیں:

نواز شریف اچانک منظر عام پر، کس کو کیا جواب دینے آئے؟

کافی عرصے کی خاموشی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اچانک سیاسی منظرِ عام پر سرگرم دکھائی دیے ہیں۔ انہوں نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی کامیابی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے اس سے بھی بڑے مجرم ہیں، نواز شریف

نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں کارکردگی کو ووٹ دیا، جبکہ ’نفرت، فساد اور فتنہ‘ کو شکست ہوئی۔ ان کے بقول مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت کے اختتام کے بعد ملک میں بڑی تباہی ہوئی۔

انہوں نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اکیلے مجرم نہیں تھے بلکہ انہیں لانے والے ان سے بھی بڑے مجرم تھے۔ ان سب سے پورا حساب لیا جانا چاہیے۔ وہ دوسروں کو چور ڈاکو کہتے رہے جبکہ خود سب سے آگے تھے۔

نواز شریف کے منظرِ عام پر آنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اچانک سیاسی طور پر متحرک ہونا تحریک انصاف کے اس بیانیے کا جواب ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا اس لیے ن لیگ کامیاب ہوئی۔

مزید پڑھیے: عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پہلے ہی ضمنی انتخابات کو عوامی ریفرنڈم قرار دے چکی تھیں جس پر مختلف حلقوں میں تنقید بھی کی جارہی تھی۔ اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے نواز شریف نے نو منتخب اراکین سے خود ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی اور بتایا کہ بیانیے کیسے تشکیل دیئے جاتے ہیں۔

نواز شریف کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی

ذرائع کے مطابق نواز شریف اب دوبارہ پارٹی اراکین سے باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں تاکہ مختلف حلقوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ بہ نکتہ جواب

اس سے قبل بھی وہ پنجاب کی تمام ڈویژنوں سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف سابق وزیر اعظم نواز شریف مریم نواز ن لیگ بیانیہ

متعلقہ مضامین

  •  خصوصی بچے ہمارے ہیروزہیں:وزیراعلیٰ پنجاب
  • وزارتِ اعلیٰ سے بڑی کوئی ذمہ داری نہیں، پنجاب کے ہر فرد کی فکر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا
  • نواز شریف اچانک منظر عام پر، کس کو کیا جواب دینے آئے؟
  • “اپنی زمین، اپنا گھر” پروگرام، نواز شریف، مریم نواز نے افتتاح کر دیا
  • پاکستان میں بے گھر لوگوں کے لیے cپروگرام کا آغاز
  • 19 خواتین اور بچوں کو بےدردی سے قتل کرنے کا اعتراف کرنے والا ملزم عدالت سے بری
  • خواتین  کو محفوظ  بنانے  کیلئے  پر عزم  ‘ تشدد ہراسانی برداشت  نہیں  : مریم  نواز 
  • غزہ میں خواتین پر ظلم کرنے والوکو وہ سزا نہیں دی گئی، جس کے وہ مستحق تھے، ترک صدر
  • قیدی نمبر 804 کو گھر میں گھس کر شکست دی‘مریم نواز