بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے اپنی ایک فلم میں فلمی سین کو پرفیکٹ بنانے کے لیے اپنی جان پر کھیلنے سے بھی دریغ نہیں کیا تھا۔

بھارت کے مشہور ہدایت کار وکرم بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ عامر خان نے ان کی فلم ’’غلام‘‘ کے ایک سنسنی خیز منظر کی شوٹنگ کے دوران اپنی جان ہتھیلی پر رکھ دی تھی۔

1998 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں رانی مکھرجی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے عامر خان نے ٹرین کے ایک خطرناک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران موت کو بہت قریب سے دیکھا۔

وکرم بھٹ نے انکشاف کیا کہ یہ منظر اتنا خطرناک تھا کہ انہوں نے اسے وی ایف ایکس کے ذریعے بنانے کا مشورہ دیا تھا، لیکن عامر خان نے خود ہی اس خطرناک اسٹنٹ کو کرنے کا فیصلہ کیا۔

ہدایت کار نے بتایا کہ عامر خان نے ٹرین کے ڈرائیور سے بات کی اور اسے پہلے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے کو کہا، لیکن پھر رفتار بڑھا کر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کرنے کی فرمائش کی۔ ہدایت کار نے اس پر تشویش کا اظہار کیا لیکن عامر خان کے پرجوش جذبے کے سامنے ہار مان لی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک ایسا لمحہ آیا جب ٹرین 40-45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے عامر خان کی طرف بڑھ رہی تھی اور اسے روکنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ وکرم بھٹ نے انکشاف کیا کہ عامر خان محض ایک سیکنڈ کے فرق سے ایک بڑے ٹرین حادثے سے بال بال بچے تھے۔ انہوں نے فوٹیج کا تجزیہ کرکے اس بات کی تصدیق کی کہ عامر خان کا سایہ جب ایک کھمبے پر پڑا تو ٹرین کا سایہ ٹھیک 24 فریم بعد نظر آیا۔

وکرم بھٹ نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بہت پریشان ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد جب وہ گھر جا رہے تھے تو عامر خان نے ان سے مذاق میں کہا کہ ’’وکی، اگر میں ہدایت کار ہوتا تو میں کسی اداکار کو یہ اسٹنٹ کرنے نہیں دیتا!‘‘ اس بات پر وکرم بھٹ حیران رہ گئے اور انہوں نے سوچا کہ عامر خان کس قسم کے انسان ہیں۔

وکرم بھٹ کی آنے والی فلم ’’تم کو میری قسم‘‘ 21 مارچ 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں ایشا دیول، ادا شرما، انوپم کھیر اور اشوک سنگھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ عامر خان ہدایت کار انہوں نے

پڑھیں:

سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس معطل

ویب ڈیسک :سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔

پاکستان ریلوے انتظامیہ کے مطابق 10 جولائی کو کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل رہے گی،اس روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوسکےگی،10جولائی کو کوئٹہ سےکراچی جانے والی بولان میل بھی روانہ نہیں ہوگی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس حفاظتی انتطامات کے پیش نظرمعطل رہے گی۔

گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا

  
 

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر کا تیان ہوا سمیت 8 فلمی فنکاروں کے نام جوابی خط
  • سلمان علی آغا نے بابر اعظم کو فلمی ہیرو قرار دے دیا
  • ماڈل حمیرا اصغر نے اپنی زندگی کیسے گزاری؟ پرانے دوست کے انکشافات
  • مریم نوازنے سبیل کےلیے 20 کروڑ کے اشتہارات پھونک دیے
  • سکیورٹی خدشات؛ کوئٹہ جانے والی ٹرین منسوخ
  • مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں آپ کی قیادت کا کچا چھٹا ہے، عظمیٰ بخاری
  • سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس معطل
  • فلمی کردار جو ناظرین کی زندگیوں میں رچ بس گئے
  • عورت کو اتنا خود مختار بنانا چاہیئے کہ وہ مرد کے چلے جانے کے بعد بھی زندگی گزار سکے، احسن خان
  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی کا نوٹیفکشن اور وجوہات سب نیوز پر ۔۔۔۔