پاکستان اسٹیل کرپشن کیسز کا 12 سال بعد ڈراپ سین
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹیل کرپشن کیسز کا 12 سال بعد ڈراپ سین ہوگیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لینے پر خارج کردیں۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جسٹس حسن اکبر پر مشتمل بینچ کے روبرو احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب نے 5 ریفرنسز میں اپیلوں کی سماعت کی۔
نیب نے پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں۔ عدالت نے اپیلیں واپس لینے پر خارج کردیں۔ ملزمان کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں نیب بورڈ کی سفارش پر واپس لی گئیں۔
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستان اسٹیل میں کرپشن کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ چیئرمین اسٹیل معین آفتاب، ثمین اصغر اور دیگر ملزمان کے خلاف 12 ریفرنس بنائے گئے تھے۔ 2021 میں احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔
احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب نے 5 ریفرنسز میں اپیلیں دائر کی تھیں۔ ملزمان کی پیروی شوکت حیات جبکہ نیب کی پیروی شہباز سہوترا نے کی تھی۔ معین آفتاب شیخ، ثمین اصغر اور دیگر پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹیل اور دیگر کے خلاف
پڑھیں:
اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار
لاہور:انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 91.886 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
ہتار روڈ ہری پور کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس اور 60 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی اے این ایف نے بڑی کارروائیاں کیں۔ دبئی جانے والے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 706 گرام وزنی 99 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔ دوسری کارروائی میں ریاض جانے والے مسافر کے پیٹ سے 220 گرام وزنی 33 کوکین بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔
جی ٹی روڈ گجرات کے قریب ایک گاڑی سے 64.8 کلوگرام چرس اور 18.6 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، جس میں 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ایک خاتون کے قبضے سے 6 کلوگرام آئس جبکہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے چک بساوا میں ایک گھر سے 1.2 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیاں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں، مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔