علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاونٹس اور عمران خان کے ذاتی اکاونٹ سے متعلق پوچھ گچھ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاونٹس اور عمران خان کے ذاتی اکاونٹ سے متعلق پوچھ گچھ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان ایک بار پھر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کے سامنے پیش ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے، اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو جے آئی ٹی نے آج دوبارہ طلب کیا تھا۔اس حوالے سے علیمہ خان آج جے آئی ٹی کے سامنے ایک بار پھر ہوگئیں، جہاں ان سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔قبل ازیں گزشتہ طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں، آج پیشی کے موقع پر علیمہ خان کے وکلا کی ٹیم بھی ان کے ساتھ تھی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران علیمہ خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاونٹس اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی اکاونٹ سے متعلق سوالات کیے گئے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر اڈیالہ جیل کی معلومات کیسے فراہم کی جاتی رہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جے آئی ٹی کے سامنے پیش سوشل میڈیا اکاونٹس علیمہ خان پی ٹی آئی
پڑھیں:
شکرہے مروت سے جان چھوٹی، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی، انہوں نے شیرافضل مروت کے وکلا کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کیا۔
عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپورکو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات کرنےکے لیے ملاقات کے لیے بلایا لیا۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنےکا پیغام بھیجا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہرکو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام بھجوایا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیرکردی، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنےکی ہدایت بھی کی۔