Islam Times:
2025-04-26@03:56:34 GMT

نیا منظر نامہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

نیا منظر نامہ

اسلام ٹائمز: لمحہء موجود میں بھی ایسا ہی ایک منظر ہمارے سامنے ہے جب ایک طرف سرخ بالوں والا آج کا عمر بن عبدود اپنی طاقت کے نشے میں اسی کے وارثوں کو للکار رہا ہے جس نے خندق کے بعد خیبر میں بھی دشمنان خدا کی ناک رگڑی تھی۔ آج کا میڈیا بھی اسی طرح آج کے سب سے بڑے طاغوت کی طاقت کا اشتہار بنا ہوا ہے جس طرح جنگ خندق میں بعض کم ہمت لوگ عمر بن عبدود کی طاقت و جبروت کے قصیدے پڑھ رہے تھے۔ تحریر: سید تنویر حیدر
               
افسانوی شہرت کا حامل، دیوہیکل سورما ”عمر بن عبدود“ جب رجز خوانی کرتے ہوئے اپنے راستے میں کھودی گئی خندق کو پھلانگ کر اور اپنے مقابل کے سر چڑھ کر للکارنے لگا اور بدکلامی کرنے لگا تو اس موقعے پر اس کے مدمقابل لشکر میں قبرستان کی سی خموشی چھا گئی۔ یوں لگا جیسے لشکریوں کے سروں پر پرندے بیٹھ گئے ہیں۔ اس خموشی کو کاٹتے ہوئے آخر ”سردارِ لشکر“ کی گرجدار آواز بلند ہوئی کہ ”کوئی ہے جو اس نجس کی زبان بند کرے؟“۔

تین بار یہ جملے دھرائے گئے لیکن ہر بار بھرے لشکر میں سے محض ایک جانفروش، اپنی ہتھیلی پر اپنی جاں لیے، اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے، اس للکارنے والے سے جنگ آزمائی کے لیے کھڑا ہوا، لیکن سردار لشکر نے ہر بار اسے اپنے اشارے سے بٹھا دیا۔ شاید وہ اس مرحلے پر ہر کسی کو یہ موقع فراہم کرنا چاہتا تھا کہ وہ میدان میں اپنی طاقت کا لوہا منوا لے اور اپنی تلوار کے جوہر آزمالے، تاکہ کل کلاں کوئی کسی سے یہ نہ پوچھے کہ:
کون ہم سب پہ لے گیا بازی
ہم سے پہلے یہ کس کا نام آیا
آخر کار وہ جس کی ماں نے اس کا نام ”حیدر“ رکھا تھا اور جس کے نامہء اعمال میں ایک ایسی ”ضربِ یداللہٰی“ لکھی گئی تھی جسے ثقلین کی تمام عبادت سے افضل ہونا تھا، آگے بڑھا اور للکارنے والے کی آواز کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا۔

لمحہء موجود میں بھی ایسا ہی ایک منظر ہمارے سامنے ہے جب ایک طرف سرخ بالوں والا آج کا عمر بن عبدود اپنی طاقت کے نشے میں اسی کے وارثوں کو للکار رہا ہے جس نے خندق کے بعد خیبر میں بھی دشمنان خدا کی ناک رگڑی تھی۔ آج کا میڈیا بھی اسی طرح آج کے سب سے بڑے طاغوت کی طاقت کا اشتہار بنا ہوا ہے جس طرح جنگ خندق میں بعض کم ہمت لوگ عمر بن عبدود کی طاقت و جبروت کے قصیدے پڑھ رہے تھے۔

آج بھی ایران کے سوا باقی اکثر اسلامی ممالک کے سروں پر اسی طرح پرندے بیٹھے ہوئے ہیں جس طرح عمر بن عبدود کے للکار کے مقابلے میں، بجز حیدر کرارؑ، تمام لشکریوں کے سروں پر پرندے اپنا ڈیرہ ڈالے ہوئے تھے۔ آج تمام عالمِ اسلام ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے۔ اس کے سامنے ایک طرف زمانے کے تمام مرحب و انتر اور عمر بن عبدود ہیں اور دوسری جانب وارثانِ خیبر شکن۔ ملت اسلامیہ کے ہر فرد کو اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ  اِس طرف ہے یا اُس طرف، درمیانی راستہ کوئی نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں بھی کی طاقت

پڑھیں:

کونسا شہد طاقت کے لحاظ سے سب سے بہتر؟

شہد اپنی غذائی خصوصیات، ذائقے، اور طبی فوائد کے لحاظ سے مختلف اقسام میں پایا جاتا ہے.

قدرتی شہد جسے (processed) نہ کیا گیا ہو اور جنگلی پھولوں یا مخصوص پودوں سے حاصل کیا گیا ہو، طاقت اور طبی فوائد میں سب سے زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ خام تیل کی اقسام درج ذیل ہیں;

1. منوکا شہد (Manuka Honey) — نیوزی لینڈ

یہ شہد سب سے طاقتور شہد مانا جاتا ہے۔ اس میں Methylglyoxal پایا جاتا ہے جو اسے بیکٹیریا کش، زخم بھرنے، معدہ کے مسائل اور مدافعتی نظام کے لیے خاص بناتا ہے۔

2. بیری کا شہد (Sidr Honey) — یمن / پاکستان

یہ بیری کے درخت سے حاصل کیا جاتا ہے۔ طاقت، مردانہ صحت، ہاضمہ، اور قوتِ مدافعت کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ عرب ممالک اور پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

3. جنگلی شہد (Wild Honey) — جنگلاتی علاقوں سے حاصل کردہ

یہ شہد کی جنگلی مکھیوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔

4. صنوبر (Pine Tree) شہد — ترکی / یونان

یہ شہد معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے جو گلے، سینے اور نظامِ تنفس کے لیے مفید ہے۔

5. فلاور ہنی / ملٹی فلورا (Multiflora / Wildflower)

یہ مختلف جنگلی پھولوں سے حاصل کیا جاتا ہے اور ذائقہ اور غذائیت میں بھرپور ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پوپ فرانسس کی میت کو کھلے تابوت میں منظرِعام پر لایا گیا؛ تصاویر وائرل
  • کونسا شہد طاقت کے لحاظ سے سب سے بہتر؟
  • اداکارہ ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
  • دعا کی طاقت… مذہبی، روحانی اور سائنسی نقطہ نظر
  • پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، بیرسٹر محمد علی سیف
  • بحیرہ مرمرہ میں طاقت ور زلزلے نے استنبول کو ہلا کر رکھ دیا
  • چکوال میں مدت سے غائب جنگلی بھیڑیے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • 25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا
  • علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
  • ٓئندہ جمعہ کی صبح آسمان پر چاند، زہرہ، زحل اور عطارد کی ملاقات