علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
خانیوال کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
مزید پڑھیں: کوٹری: لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار
علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ متاثرہ کوچز کو لائن سے ہٹا کر ٹریک کی بحالی کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علامہ اقبال ایکسپریس
پڑھیں:
کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا۔
پولیس کے مطابق ڈمپر کے ٹکرانے سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ڈرائیور کے مطابق ڈمپر کے بریک فیل ہوگئے تھے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوئے ہیں۔