پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے دی ڈیجیٹل بینکر کے زیراہتمام گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز (جی آئی ایف اے) 2025ء میں چار اعزازات اپنے نام کیے۔ بینک کو سال کا بیسٹ اسلامی سیونگز اکاؤنٹ (اَمل ویمن اکاؤنٹ)، بیسٹ اسلامک فنانشل انکلوژن انیشیٹیو (خوشحال کسان اکاؤنٹ)، اسلامک ڈیبٹ کارڈ آف دی ایئر (نور ڈیبٹ کارڈ) اور بیسٹ جنریشن اے آئی انیشیٹیو (آئی فیصل) کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہ اعزازات اسلامی فنانس کے شعبے میں جدت، شمولیت اور اعلیٰ کارکردگی کے فروغ کے لیے بینک قیادت اور اس کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔

فیصل بینک شریعہ کمپلائنٹ اسلامی بینکاری سلوشنز کی فراہمی میں سرفہرست ہے۔ جو مختلف صارفین کی ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کرتے ہیں۔ بینک کی خواتین کے لیے متعارف کردہ پیشکش ‘اَمل’ نے 50,000 سے زائد خواتین کو قابلِ رسائی سیونگز، مفت تکافل اور بنیادی صحت و فلاحی خدمات فراہم کرکے خواتین پر مرکوز بینکاری کا نیا معیار قائم کیا ہے۔ اسی طرح خوشحال کسان اکاؤنٹ دیہی ترقی کے لیے موزوں زرعی مالیاتی سہولتیں اور ڈیجیٹل ٹولز فراہم کرتا ہے۔ نور ڈیبٹ کارڈز اخلاقی بنیادوں پر قائم عالمی سطح پر قابلِ قبول ادائیگی کے حل پیش کرتے ہیں، جبکہ آئی فیصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے صارف کی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کررہا ہے۔

فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے اس کامیابی پر کہا، ”یہ اعزازات ہمارے لیے باعث فخر ہے، کیونکہ یہ ہماری اس اسٹریٹجک کاوش کا اعتراف ہے جو جدت، صارفین سے وابستگی اور اسلامی بینکاری میں نئے معیارات قائم کرنے کے جذبے سے بھرپور ہے۔ ہم ایک بامعنی تبدیلی کو ممکن بنانے، شریعہ کمپلائنٹ سلوشنز کی فراہمی اور زیادہ جامع مالی مستقبل لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔“

شعبے اور صنعتی بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل جیوری کے پینل نے سخت جانچ پڑتال کے بعد فیصل بینک کو یہ اعزازات دیے۔ یہ کامیابی فیصل بینک کی اسلامی بینکاری میں قائدانہ حیثیت کو مزید مستحکم بناتی ہے۔ بینک نہ صرف شریعہ کمپلائنٹ جدید مصنوعات فراہم کر رہا ہے بلکہ ایک جامع، صارف مرکوز نظام کو فروغ دے رہا ہے جو اخلاقی اقدار، سماجی ذمہ داری اور ترقی پسند مالیاتی خدمات کو فروغ دے رہا ہے۔

اشتہار

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: فیصل بینک

پڑھیں:

ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔

ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ٹوکیو میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آیا ہوں، کل میں ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں کہ اچھا پرفارم کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کروں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کا جامعہ پنجاب سے طلبہ کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل
  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • ’ایکس‘ اکاؤنٹ کے معاملے پر عمران خان سے جیل میں تفتیش: ’وی ٹاک‘ میں اہم خبروں پر تبصرہ
  • بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
  • عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • ڈیجیٹل بینکاری سے معیشت مضبوط ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل بینک کے افتتاح پر خطاب
  • اے آئی کی کارکردگی 100 گنا بڑھانے والی جدید کمپیوٹر چپ تیار
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر روانہ