موسیقی کی دنیا کا مشہور ککڑ خاندان آج ایک المناک موڑ پر کھڑا ہے۔ سونو ککڑ، جو نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ کی بڑی بہن ہیں، نے اچانک اپنے سوشل میڈیا پر ایک دل دکھانے والا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ان کا اپنے بہن بھائیوں سے کوئی تعلق نہیں۔

سونو ککڑ کی جانب سے اپنی بہن نیہا اور بھائی ٹونی ککڑ سے لاتعلقی کا یہ اعلان ان کے مداحوں کےلیے پریشان کن ثابت ہوا ہے۔

12 اپریل 2025 کی شام کو سونو ککڑ نے اپنے مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام میں لکھا: ’’میں انتہائی دل گرفتگی کے ساتھ یہ اطلاع دے رہی ہوں کہ میں اب دو باصلاحیت سپر اسٹارز ٹونی ککڑ اور نیہا ککڑ کی بہن نہیں رہی۔ یہ فیصلہ میں نے گہرے جذباتی درد کے تحت کیا ہے۔‘‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ سونو نے اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی، جس نے سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر اس اعلان کے بعد ہلچل مچ گئی۔ کچھ مداحوں نے سونو کے فیصلے کو سراہا تو کچھ نے اسے خاندانی ڈرامے کا حصہ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا: ’’یہ پی آر اسٹنٹ ہوسکتا ہے، ککڑ فیملی ڈراموں کےلیے مشہور ہے‘‘، جبکہ دوسرے نے کہا: ’’ٹونی کو سپر اسٹار کون کہتا ہے سوائے بہن کے؟‘‘

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ نے اب تک اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ سونو ککڑ، جنہیں ’’سن بالیے‘‘ گانے کی وجہ سے شہرت ملی، نے متعدد زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ محض ایک عارضی جذباتی ردعمل ہے یا پھر ککڑ خاندان میں واقعی کوئی گہری دراڑ پڑگئی ہے؟ کیا یہ تعلقات دوبارہ بحال ہوں گے یا پھر یہ خاندان ہمیشہ کےلیے بکھر جائے گا؟ فی الحال تو یہ راز سونو کے دل میں دفن ہے، اور تمام مداحوں کی نظریں اس خاندان کے اگلے قدم پر لگی ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونو ککڑ

پڑھیں:

فیصل خان کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات پر عامر خان اور اہل خانہ کا ردعمل سامنے آگیا

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان کی جانب سے لگائے گئے متنازع اور سنسنی خیز الزامات کے چند دن بعد عامر خان کے خاندان نے ان الزامات پر دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل خان نے دعویٰ کیا تھا کہ عامر خان اور ان کے خاندان نے انہیں ایک سال تک گھر میں بند رکھا اور ان پر ذہنی بیماری، شیزوفرینیا ہونے کا الزام لگایا۔

اب عامر خان کے خاندان نے فیصل کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل کے الزامات نے انہیں گہرا صدمہ پہنچایا ہے اور یہ پہلی بار نہیں کہ فیصل نے واقعات کو غلط انداز میں پیش کیا ہو۔

عامر خان کے خاندان نے واضح کیا کہ فیصل سے متعلق تمام فیصلے ڈاکٹروں کی مشاورت سے کیے گئے اور یہ سب محبت، ہمدردی اور ان کی ذہنی و جذباتی صحت کی بہتری کے لیے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصل کی والدہ زینت طاہر حسین، بہن اور بھائی عامر خان کے خلاف فیصل کی غلط اور تکلیف دہ تصویر کشی قابلِ قبول نہیں ہے۔ خان فیملی نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو بے بنیاد افواہوں میں نہ بدلے اور معاملے کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے اس حوالے سے کوئی مزید معلومات نہ پھیلائیں۔

دوسری جانب فیصل خان نے پِنک ولا کو بتایا کہ انہیں جے جے ہسپتال میں 20 دن تک رکھا گیا اور ان کے ذہنی حالات کے حوالے سے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے خاندان نے انہیں معاشرے کے لیے خطرہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس معاملے پر عامر خان کے خاندان اور فیصل کے بیانات کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • نیپرا نے سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9کروڑ روپے کے جرمانے عائد کردیے
  • فیصل خان کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات پر عامر خان اور اہل خانہ کا ردعمل سامنے آگیا
  • اداکارہ اریج فاطمہ کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
  • ایران نے نئے جوہری سائنس دان روپوش کردیے، اسرائیل کی نئی ہٹ لسٹ تیار
  • مداحوں نے ٹام کروز کی بیٹی کو والد کی ہمشکل قرار دے دیا
  • عامر خان پر بھائی کا سنگین الزام، خاندان والے بھی بول پڑے
  • ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ ملاقاتیں؟ مداحوں کی شدید تنقید
  • پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی ہوگئے
  • پی سی بی کے ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ عہدے سے مستعفی
  • اداکارہ نرما 11 سال بعد منظرِعام پر؛ مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا