2025-11-11@10:34:42 GMT
تلاش کی گنتی: 255
«خواتین نشستیں»:
یہ کارروائیاں کالے قوانین کے تحت کی گئیں جن کے تحت متنازعہ علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کو بے پناہ اختیارات اور استثنیٰ حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران دو خواتین سمیت مزید 10 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس نے سرینگر، کولگام، بارہمولہ، شوپیاں اور پلوامہ سمیت مختلف اضلاع میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت دس شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ فورسز کے اہلکاروں نے سم کارڈ، موبائل فون, لیپ ٹاپ، دستاویزات اور کتابیں بھی قبضے میں لے لیں۔ دریں...
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ہندوستانی فوج جسے ایک منظم، شفاف اور حب الوطنی کا مظہر قرار دیا جاتا ہے، حقیقی طور پر اپنی خواتین افسران کو جنسی ہراسانی، جسمانی حملوں اور دھمکیوں سے محفوظ رکھنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ اس کے اندرونی نظام کی خرابی اچھے ماحول کی حامل فوج کی دعویدار اقدار کا خاتمہ کرتے ہیں اور اس کی ملٹری قیادت میں گہری اخلاقی و ادارہ جاتی کمزوریوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ سنہ 2025 میں پٹیالہ کے 1 آرمڈ ڈویژن میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک خاتون میجر نے ایک حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا، قانون کے مطابق “جنسی ہراسانی کے خاتمے، روک تھام...
ڈیڑھ کروڑ کا ایک اشتہار، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی برانڈ ویلیو میں کتنا اضافہ ہوا؟
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کی برانڈ ویلیو آسمان کو چھونے لگی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد نہ صرف ملک بھر میں خوشیوں کا سماں ہے بلکہ کھلاڑیوں کے اشتہاراتی معاوضوں میں 25 سے 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ “ٹیم کی معروف کھلاڑیوں جمیما روڈریگز، اسمرتی مندھانا، ہرمن پریت کور، دیپتی شرما اور شفالی ورما سمیت دیگر کے سوشل میڈیا فالوورز میں زبردست اضافہ ہوا ہے، کئی کھلاڑیوں کے فالورز 2 سے 3 گنا بڑھ گئے ہیں۔ اشتہاری ایجنسیوں کو درجنوں نئے برانڈز کی جانب سے معاہدوں اور پرانے معاہدوں کی دوبارہ بات چیت کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ یہ بھی...
کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ورلڈ کپ فاتح خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے ورلڈ کپ جیتنے والی قومی خواتین ٹیم کے لیے 51 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا ہے جو 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو دیے گئے 125 کروڑ بھارتی روپے کے مقابلے میں تقریباً 59 فیصد کم ہے۔ کرکٹ شائقین اور مبصرین نے بی سی سی آئی کے اس فیصلے کو ’’شرمناک صنفی امتیاز‘‘ قرار دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جس ملک میں خواتین نے پہلی بار عالمی سطح پر کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز جیتا وہاں انہیں مردوں کے مقابلے...
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے نئی دلی میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ماہانہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند نے بھارت بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے نئی دلی میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ماہانہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تین حالیہ واقعات کا ذکر کیا، مہاراشٹر میں ایک خاتوں ڈاکٹر کی خودکشی جس نے ایک پولیس افسر پر زیادتی کا الزام لگایا تھا،...
واشنگٹن: امریکی خواتین کے لیے رواں سال روزگار کی دنیا تاریخی لحاظ سے غیر معمولی تبدیلیوں کے ساتھ گزری ہے۔ امریکی بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے اگست 2025ء کے دوران ملک بھر میں تقریباً چار لاکھ پچپن ہزار خواتین نے اپنی ملازمتیں ترک کر دیں۔ یہ تعداد کورونا وبا کے بعد جاب مارکیٹ سے خواتین کے سب سے بڑے انخلا کے طور پر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین معاشیات اس غیر متوقع رجحان پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے امریکی سماج کی بدلتی ہوئی ترجیحات اور دباؤ کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملازمت چھوڑنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے اپنی زندگی میں بڑھتے ہوئے...
لاہور: امریکی ادارے بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا اگست امریکہ میں 4.55 لاکھ خواتین ملازمت چھوڑ گئیں۔ یہ کوویڈ وبا کے بعد امریکی تاریخ میں جاب مارکیٹ سے خواتین کا سب سے بڑا انخلا ہے جس پر ماہرین معاشیات حیران ہیں۔ بچے کی پیدائش، غیر یقینی حالات، کام کی زیادتی، شدید تھکن اور ازحد مصروفیات ملازمت چھوڑنے کی اہم وجوہات ہیں۔ یاد رہے امریکہ میں ایک نوزائیدہ بچہ پالنے پر فی سال9 ہزار تا 24 ہزار ڈالر(25 تا 67 لاکھ روپے) خرچ ہوتے ہیں اسی لیے بچہ ہونے پر خاتون نوکری ترک کر دیتی ہے۔ ماہرین عمرانیات کو پریشانی کہ پچھلے سو سال میں امریکی خواتین کو جو آزادیاں ملی ہیں...
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کے فائنل میچ کے آغاز میں بارش کے باعث تاخیر پر بھارتی میڈیا نے کرکٹ انتظامیہ کو skنیت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میچ کے دوران گراونڈ پر بارش کے باعث کورز بچھا دیے گئے تھے اور ٹاس تقریباً تیس منٹ کی تاخیر سے ہوا۔ تاہم، بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس تاخیر کو محض موسمی نہیں بلکہ انتظامی کمزوری قرار دیا۔ بھارتی اخبارات اور نیوز چینلز نے رپورٹس میں کہا کہ “شائقین بڑی تعداد میں میدان میں موجود تھے، مگر بروقت اپ ڈیٹس اور انتظامی رابطے کی کمی نے ان کے جوش کو ماند کر دیا۔” ایک معروف ٹی وی چینل نے اس صورتحال کو “مینجمنٹ فیل” قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر بھی...
سوڈان کی وزیرِ مملکت برائے سماجی بہبود، سلمیٰ اسحاق نے الزام عائد کیا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر پر قبضے کے ابتدائی دو دنوں میں 300 خواتین کو قتل کیا۔ وزیر کے مطابق خواتین کو جنسی تشدد، زیادتی اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے الفاشر کی صورتحال کو انسانی المیہ قرار دیا۔ سلمیٰ اسحاق نے خبردار کیا کہ جو لوگ شہر سے تاویلہ کی جانب بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ موت کی شاہراہ پر شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک ترک خبر رساں ایجنسی اناطولیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-21 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر شاہزرا منصب خان کھرل نے کہا ہے کہ ہر قدرتی آفت کا پہلا اور سب سے زیادہ اثر عورتوں اور بچیوں پر پڑتا ہے، موسمیاتی ایجنڈا برادریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کی مشترکہ رپورٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہی تھیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کا کہ ، پاکستان کو فوری طور پر اپنی عوامی خدمات کو موسمیاتی لحاظ سے مضبوط اور محفوظ بنانا ہوگا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سیلاب، خشک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت ہونے والے اجتماعِ عام کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں جامعۃ المحصنات کی پرنسپل رابعہ خبیب، بیٹھک اسکول کی مرکزی رکن ہما کلیم اور نگرانِ اجتماعِ عام بیٹھک اسکول فائزہ صدیقی نے ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم سے ملاقات کی۔اس موقع پر نائب ناظمہ کراچی فرح عمران، شیبا طاہر، ہاجرہ عرفان، سمیہ عاصم، سمیعہ اسلم اور رکن مرکزی شوریٰ اسما سفیر بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران اجتماعِ عام سے متعلق انتظامات، رضاکار ٹیموں کی تیاریوں اور ادارہ جاتی شرکت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں اداروں کی ذمے داران نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کرتے ہوئے تیاریوں کی...
اجتماعِ عام کی تیاریوں میں تیزی، بدل دو نظام خواتین کی جدوجہد میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا، جاوداں فہیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت ہونے والے اجتماعِ عام کی تیاریاں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں، اس سلسلے میں جامعۃ المحصنات کی پرنسپل رابعہ خبیب، بیٹھک اسکول کی مرکزی رکن ہما کلیم اور نگرانِ اجتماعِ عام فائزہ صدیقی نے ناظمہ حلقہ خواتین کراچی جاوداں فہیم سے ملاقات کی، ملاقات میں نائب ناظمہ فرح عمران، شیبا طاہر، ہاجرہ عرفان، سمیہ عاصم، سمیعہ اسلم اور رکنِ مرکزی شوریٰ اسماء سفیر بھی شریک تھیں۔اجلاس کے دوران اجتماعِ عام سے متعلق انتظامی امور، رضاکار ٹیموں کی تیاریوں اور ادارہ جاتی شرکت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جامعۃ المحصنات اور بیٹھک اسکول کی جانب سے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اور تیاریوں کی تازہ پیشرفت...
کیچ (طارق محمود سمیر) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام ضلع کیچ میں “معاشرتی ترقی میں بلوچ خواتین کا کردار” کے موضوع پر ایک اہم سیمینار منعقد ہوا جس میں معاشرتی، سماجی اور تعلیمی میدانوں میں بلوچ خواتین کے کردار کو سراہا گیا۔ سیمینار میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)، ارکانِ اسمبلی، مقامی سیاستدان، سول عمائدین، اساتذہ، ڈاکٹرز اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پینل ممبران نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ خواتین نے ہمیشہ معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ تعلیم، طب، بیوروکریسی، سیکیورٹی، سیاست اور انتظامی امور سمیت ہر شعبے میں بلوچ خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء نے بلوچ...
بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے آسٹریلوی ویمن کرکٹرز سے بدتمیزی کا ذمے دار خود کھلاڑیوں کو ہی قرار دے دیا۔ اندور میں پیش آئے واقعے پر کیبنٹ منسٹر کیلاش وجے ورگیا نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں کا بغیر اطلاع باہر جانا ان کی غلطی تھی، اس واقعے سے وہ سبق حاصل کر لیں گی اور مستقبل میں احتیاط کریں گی۔ بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے سیکیورٹی کی ناکامی بھی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں سے بدتمیزی کا واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی بھی ہے۔ دوسری جانب کانگریس نے وزیر کے بیان کو بی جے پی کی سوچ قرار دے دیا۔ کانگریس رہنما ارون یادیو نے کہا ہے کہ وزیر کیلاش وجے ورگیا کا...
کراچی: کورنگی سیکٹر 32-اے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں واقعے ضیا کالونی میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق اور ایک بچی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین اور بچے کمرے میں موجود تھے، اچانک چھت کا بیم ٹوٹنے سے ملبہ ان پر آ گرا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین اور بچیوں کو چھیپا ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ عائشہ محسن کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ 40 سے 50 گز کے مکان کی چھت کمزور تھی...
معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا کے فٹنس کوچ سدھارتھ سنگھ نے خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جم میں 3 عام مگر نقصان دہ غلطیوں سے بچیں، جو ان کی فٹنس کے نتائج کو متاثر کر سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیمرے پر سب لڑکیاں اچھی نظر آتی ہیں، عبدالرزاق کا تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب سدھارتھ سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی خواتین جم میں محنت تو کرتی ہیں لیکن چند بنیادی غلطیاں ان کی پیشرفت کو روکتی ہیں۔ انہوں نے پہلی غلطی یہ بتائی کہ خواتین اکثر ہر ہفتے اپنی ورزش کی روٹین بدل لیتی ہیں۔ ان کے مطابق مستقل مزاجی ہی نتائج کی کنجی ہے، اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-10 کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جنوبی کے تحت اجتماعِ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظمہ ضلع جنوبی شبنم امیر نے ذمے داران کا تقرر کیا اور طاہرہ قاسم کو نگراں اجتماعِ عام مقرر کیا۔نشست میں نئے افراد تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچانے اور ان کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ناظمہ ضلع جنوبی شبنم امیر نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ اجتماعِ عام ہماری دعوت کے فروغ اور نظامِ حق کے قیام کی جدوجہد کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے دائرہ عمل کو وسعت دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ خواتین تک جماعت اسلامی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دوران خواتین کھلاڑیوں کی بیٹنگ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی سدرا امین سمیت مختلف کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سدرا امین کی سرزنش تازہ رینکنگ کے مطابق بھارت کی اسٹار بیٹر سمرتی مندھانا اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہیں جب کہ آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی تزمین برٹس نے ایک درجہ بہتری کے بعد 9ویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز بھی ایک درجہ اوپر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) افغانستان میں تقریباً 70,000 خواتین ریڈیو فیم سنتی تھیں جو ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم اور ان کے حقوق سے آگاہی فراہم کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔30 ستمبر کو جب طالبان حکام نے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون نیٹ ورک بند کیے تو یہ ریڈیو بھی بند ہو گیا جس سے لڑکیوں کی گھر بیٹھے تعلیم بھی متاثر ہوئی۔افغانستان میں چھٹی جماعت کے بعد لڑکیوں اور خواتین کے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے پر پابندی ہے۔ ان حالات میں یہ ریڈیو ان کے لیے حصول تعلیم کا اہم ترین متبادل ہے جس کا تمام انتظام خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ اس ریڈیو پر آٹھ اساتذہ لڑکیوں اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال 67 کروڑ 60 لاکھ خواتین ایسے علاقوں میں رہ رہی تھیں جو مہلک تنازعات کا شکار یا ان سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے میں واقع ہیں اور یہ 1990 کی دہائی کے بعد ایسی سب سے بڑی تعداد ہے۔'خواتین، امن اور سلامتی' کے موضوع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس اس ایجنڈے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 کی منظوری کو 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ یہ قرارداد صدی کے آغاز میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوئی جس کی بدولت تنازعات کی روک تھام اور امن عمل میں خواتین...
لاہور میں رواں سال کے صرف 9 ماہ کے دوران خواتین، بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے 1164 مقدمات درج ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین سے جنسی زیادتی کے 614 جبکہ اجتماعی زیادتی کے 80 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس ریکارڈ میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے بدفعلی کے 770 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کئی اہم کیسز میں ابھی تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے
ویب ڈیسک :مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز کا گروپ لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچ گیا۔ کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز دو ہفتے قبل اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھیں۔ وہ بشام، قراقرم، چائنا بارڈر، گلگت،شندور، چترال اور کالاش سے ہوتے ہوئے تیمرگرہ پہنچیں۔ میڈیا سےگفتگو میں غیرملکی بائیکرز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سفر کے دوران پاکستان کے خوبصورت علاقوں سے لطف اندوز ہوئے اور یہاں کے کلچر اور روایات سے واقفیت ہوئی۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مہمان نواز اور پراُمن ہیں، دنیا میں...
مختلف ممالک سےتعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچ گئیں۔ غیر ملکی بائیکرز کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی محفوظ نہیں، یہ پُرامن ملک ہے، جہاں بلاخوف و خطر غیر ملکی آ سکتے ہیں۔کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز 2 ہفتے قبل اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھیں۔ وہ بشام، قراقرم، چائنا بارڈر، گلگت، شندور، چترال اور کالاش سے ہوتے ہوئے تیمرگرہ پہنچی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں غیر ملکی بائیکرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سفر کے دوران پاکستان کے خوبصورت علاقوں سے لطف اندوز ہوئیں اور یہاں کے کلچر اور روایات سے واقفیت ہوئی۔ انہوں نے کہا...
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویش کا باعث بن گئے ہیں۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ہر سال قریباً 20 سے 22 ہزار کینسر کے نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ ان کیسز میں بریسٹ کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ایک سال کے دوران چھاتی کے سرتان کے 5 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 60 سے 70 فیصد مریض علاج کے لیے اس وقت اسپتال پہنچتے ہیں جب بیماری چوتھے اور خطرناک اسٹیج میں داخل ہو چکی ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بروقت تشخیص اور درست علاج سے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی شرح 90 فیصد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے گزشتہ جمعرات کو بھارت کا ایک ہفتہ طویل دورہ شروع کیا، جو اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد اسلامی بنیاد پرست گروپ کے کسی سرکردہ رہنما کا یہ پہلا سفارتی دورہ تھا۔ یہ سفر اقوام متحدہ کی جانب سے متقی پر عائد سفری پابندی سے عارضی استثنیٰ دینے کے بعد ہی ممکن ہوا۔ اسے نئی دہلی کی جانب سے کابل میں طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کیے بغیر ہی اپنا موقف تبدیل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ متقی اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے درمیان ہونے والی...
ثمرہ فاطمہ:لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں باپ کی جانب سے کمسن بیٹی سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ برائے خواتین حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ حناپرویزبٹ نےڈی آئی جی آپریشنزلاہورسےواقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ انسانیت سوز جرم کسی رعایت کے قابل نہیں، ایسے افراد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا ان کا مزیدکہنا تھا کہ پولیس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کر رہی ہے، خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں...
لاہور: کاہنہ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر جاکر اسکے خاندان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ درندہ صفت عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے۔
بھارتی دارالحکومت دہلی میں جمے کو افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو شامل نہ کیے جانے پر بھارتی حکام وضاحتیں دینے پر مجبور ہوگئی ہے، وہیں اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ اس واقعے پر خاص طور پر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سرکاری ذرائع نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ”گزشتہ روز دہلی میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔“ افغان وزیرِ خارجہ کی پریس کانفرنس میں کوئی خاتون صحافی موجود نہ تھی، جس پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)میرپور ساکرو کے قریب خوفناک حادثہ، آئل ٹینکر نے دو خواتین کو کچل کر ہلاک کر دیا، ایک خواتین زخمی۔ تفصیلات کے مطابق میرپور ساکرو کے قریب مین روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے درخت کے نیچے کھڑے چنگ چی رکشے کو ٹکر ماردی ، جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں اور ایک خواتین ہوگئی زخمی اور جاںبحق افراد کو شیخ زید تعلقہ اسپتال ساکرو منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے دو خواتین کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت مالا زوجہ رام جانی بھاگڑی اور سیما زوجہ راجو بھاگڑی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی خاتون کا نام پوجا زوجہ لکھپت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کا اجلاس ناظمہ صوبہ رخشندہ منیب کی زیر صدارت قبا آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں 21،22،23 نومبر کو لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماعِ عام کی تیاریوں، منصوبہ بندی اور اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں امیر صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ نے خصوصی شرکت کی اور کارکنان کو ہدایات دیں کہ اجتماعِ عام کو کامیاب بنانے کے لیے منظم، مثبت اور پرجوش انداز میں کام کریں تاکہ یہ اجتماع ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیغام بن سکے۔ناظمہ صوبہ رخشندہ منیب نے کہا کہ اجتماعِ عام، تحریک اسلامی کی دعوت اور پیغام کو عوام تک پہنچانے کا اہم موقع ہے، اس لیے ہر...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل نرسری ملک شاپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ ٹیپو سلطان پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 35 سالہ ذیشان کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ اور ملزمان کا تعین نہیں ہوسکا جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کو سینے کے قریب گولی لگی تھی۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 16 اے گلی نمبر 4 کے قریب گھر میں فائرنگ سے بزرگ خاتون زخمی ہوگئی جسے چھیپا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام بھیکے وال موڑ، وحدت روڈ لاہور پر غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ خواتین مارچ کی قیادت ڈاکٹر حمیرا طارق سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین، جماعت اسلامی پاکستان، دیگر مرکزی قائدین اور مقامی رہنماؤں نے کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے، فلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید مذمتی نعرے درج تھے۔غزہ مارچ کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے 2ریاستی حل کو پاکستان کی ریاستی پالیسی قرار دیے جانے کو...
بھارتی میڈیا جھوٹا، معافی مانگی نہ مانگوں گا، محسن نقوی: کوئی گارنٹی نہیں خواتین کھلاڑی ہاتھ ملائیں، سیکرٹری بھارتی بورڈ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آ کر ٹرافی لے جانے کی دعوت دی۔ بھارتی میڈیا نے خبر چلائی کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سی سے غلطی مانتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیاغلط اورجھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے نہ کچھ غلط کیا اور نہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرکی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا اور میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وظائف حاصل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ آپ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے 30 ہزار ہونہار اسکالرشپس دیں، اس سال 50 ہزار اور اب 80 ہزار تک لے جائیں گے، میری بھی 2 بیٹیاں ہیں اور میں روایتی گھر سے تعلق رکھتی ہوں، ایسے گھر سے کسی خاتون کا اس عہدے تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعلیٰ نے کہا کہ شروع میں مجھے سیاست سے دلچسپی نہیں تھی، 2011 میں سیاست میں آیا...
"مسلح تنازعات میں جنسی تشدد” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کی آبروریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مقررین نے جنسی تشدد اور اجتماعی عصمت دری کے دل دہلا دینے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اب بھی دنیا کے سب سے زیادہ غیر مستحکم خطوں میں سے ایک ہے جہاں بھارتی فورسز اہلکاروں کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت...
دہلی کے معروف آشرم ’سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ‘ جو ویسنت کنج کے پوش علاقے میں واقع ہے کے ڈائریکٹر سوامی چیتنیا نندا سرسوتی پر17 خواتین طالبات نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ معروف ”سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ“ کے ایک سینئر عہدیدار کے بارے میں سامنے آیا ہے۔ سوامی بابا نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے والی طالبات کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ مینجمنٹ ڈپلومہ کورسز کے دوران بدسلوکی کی، اور اس میں اکثر خواتین اساتذہ اور انتظامیہ کے افراد بھی ملوث پائے گئے جنہوں نے طالبات پر ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ پولیس کے مطابق، 32 طالبات میں سے...
اسپین کی مڈفیلڈر بونماتی نے خواتین فٹبال میں نئی تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق بونماتی فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز بیلن ڈی اور جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ مجموعی طور پر بونماتی سمیت صرف تین کھلاڑی لگاتار تین مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس کے عثمان ڈیمبیلے بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے ہیں۔ یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ ڈیمبیلے نے بارسلونا کے لامین یامال کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
راولپنڈی: جبری زیادتی اور گینگ ریپ کیسز میں راضی نامہ جرم قرار دیتے ہوئے عدالت نے راضی نامہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے جبری زیادتی اور گینگ ریپ سے متعلق کیسز میں بڑا فیصلہ جاری کردیا، جس میں حکم دیا گیا ہے کہ بچوں اور خواتین سے جبری زیادتی ناقابل راضی نامہ جرم ہے اور اس نوعیت کے مقدمات میں راضی نامہ کرنے والے مدعی اور گواہان بھی جرم کے مرتکب ہیں۔ عدالت نے راولپنڈی کے 19 مقدمات میں راضی نامے سے منحرف ہونے والے تمام مدعی اور گواہوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ ان کیسز میں راضی کرنے والوں میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) چھ ستمبر کے روز ماحول پرجوش تھا، جب تنگ لباس میں ملبوس چھ نوجوان خواتین نے استنبول کے ایک پارک کے اوپن ایئر پنڈال میں اسٹیج پر پروگرام پیش کیا۔ وہاں موجود 12,000 لوگوں کے ہجوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جو موسیقی کی تھاپ پر رقص میں شامل ہوئے۔ ترکی کے گرل بینڈ 'مینی فیسٹ' میں موسیقار، مینا، ایسن، زینب سودا، ایمن ہلال، لیڈیا اور سویدا کا گروپ ہے، جسے فروری میں ایک ٹیلنٹ شو کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔ نوجوانوں کے لیے سادہ الفاظ پر مبنی ان کے نغمے اور پاپ پر مبنی ان کا رقص نوجوانوں میں کافی مقبول ہو چکا ہے۔ اس بینڈ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ روز کوٹلی لوہاراں میں پیش آنے والے ایک دلخراش حادثے میں گیپکو کے چار محنت کش اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر گئے۔ شہداء میں کلیم اللہ (ALM، سکنہ ہنوں گکھڑ)، عرفان احمد (ALM، سکنہ پتوکی)، راحیل (مکینک، سکنہ کجھوروال، عارضی ملازم) اور اکرم (سکنہ کوٹلی چندو، عارضی ملازم) شامل ہیں، جو محکمانہ غفلت اور حفاظتی اقدامات کی عدم فراہمی کے باعث دورانِ ڈیوٹی شہید ہوئے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی، صدر این ایل ایف سیالکوٹ فریاد حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری امانت علی خاکی نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو دلاسہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کوٹلی لوہاراں گرڈ اسٹیشن کا بھی دورہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان میں کم رپورٹنگ کی وجہ سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف جرائم کے بارے میں درست اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں، لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹرانس جینڈر افراد کے خلاف تشدد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ٹرانس جینڈرز کے خلاف جان لیوا تشدد جاری پاکستان کی ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور تدفین کے مسائل کراچی شہر کے ایک پولیس اہلکار جاوید احمد ابڑو نے اے ایف پی کو بتایا، ''تین ٹرانس جینڈر خواتین کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ایک شاہراہ پر ملی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''ہم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 ستمبر 2025ء) یکساں اجرت کے عالمی دن پر 'یو این ویمن' نے حکومتوں، آجروں اور محنت کشوں کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم اجرت دینے کے مسئلے کو حل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ادارے نے مساوی قدر کے کام کے لیے مساوی اجرت کو بنیادی انسانی حق اور پائیدار ترقی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 سال پہلے، حکومتوں نے بیجنگ اعلامیہ اور 'پلیٹ فارم فار ایکشن' کے تحت مساوی اجرت کے لیے قانون سازی اور اس پر مؤثر عمل درآمد کا وعدہ کیا تھا جس کی توثیق پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے میں بھی کی گئی ہے۔...
پڈعیدن : قومی شاہراہ پر صدوجا تھانہ کے قریب خوفناک روڈ حادثہ، ایک ہی خاندان کی خواتین بچوں سمیت 7 افراد جاںبحق، پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے نیئر ٹوٹل پارکو کے قریب ایک خراب ٹرالر کھڑا تھا، جس کی وجہ سے آگے جانے والی مہران کار نے سست رفتاری اختیار کی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک ڈمپر نے مہران کار کو زور دار ٹکر مار کر کچل دیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 7 افراد جن میں 2 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل تھے، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت ضلع خیرپور، لقمان جانوری کے رہائشیوں کے...
امریکا میں ایک بھارتی خاتون کے شاپ لفٹنگ (چوری) کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں ’ٹارگٹ‘ اسٹور سے سامان چرا کر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پولیس کی موجودگی میں زور زور سے روتی، ہانپتی اور سانس لینے میں دشواری کا شکار ہیں جبکہ اہلکار انہیں پرسکون ہونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے کہا ’ گہری سانس لیجیے، آپ کو ہائپر وینٹیلیٹ نہیں کرنا چاہیے، مجھے آپ سے بات کرنی ہے اور اس حالت میں ایسا ممکن نہیں۔‘ اہلکاروں نے خاتون سے انگریزی زبان بولنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا ’زیادہ اچھی نہیں۔‘ Another Indian woman has been caught red-handed stealing...
افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم کرتا ہے۔ طالبان کے دارالافتا کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ صرف بیرونِ ملک مقیم افغان خواتین یا علاج کی غرض سے سفر کرنے والی خواتین کے لیے تصویر لازمی ہوگی، جبکہ افغانستان کے اندر رہنے والی خواتین کے لیے شناختی کارڈ پر تصویر لگانا شریعت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور...
بھارتی ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں پولیس نے ایک ایسے گینگ کو گرفتار کرلیا جو جھوٹی شادیوں کے ذریعے لوگوں کو لوٹتا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گینگ غریب اور سادہ لوح افراد کو شادی کا جھانسہ دیتا تھا۔ پہلے سے شادی شدہ خواتین دلہن بن کر سونا، نقدی اور قیمتی سامان ہتھیاتیں اور پھر فرار ہوجاتیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر مینا ٹنڈ کے علاقے میں چھاپہ مار کر مبینہ ماسٹر مائنڈ علی احمد سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران پولیس نے ملزمان سے ایک گاڑی، 2 موٹرسائیکلیں اور 9 موبائل فونز بھی برآمد کرلیے۔ ذرائع کے مطابق یہ گینگ طویل عرصے...
چین میں جاری انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں تین خواتین سمیت چار قومی باکسرز نے پاکستان کے لیے میڈلز یقینی بنالیے۔ چینی باکسنگ فیڈریشن کے تحت جاری انوی ٹیشن باکسنگ گالا میں 26 ممالک کے 500 سے زائد باکسرز شریک ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تحت مقابلوں میں شریک قدرت اللہ نے 57 کلوگرام کے درجہ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر کے پاکستان کے لیے میڈل کو یقینی بنالیا۔ پاکستان کی تین خواتین باکسرز عائشہ ممتاز 48 کلوگرام، ماریہ 50 کلوگرام اور ملائکہ 54 کلوگرام کی کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں اوربرانز میڈلز کا حصول یقینی بنالیا۔ اگلے مرحلہ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان سلور اور فائنل میں فتح سمیٹ کر گولڈ میڈل حاصل کر سکتا...
اسلام آ باد: پاکستانی شہریوں سے شادی شدہ تین افغان خواتین نے افغانستان واپس بھجوانے سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے تین افغان خواتین کی افغانستان واپس نہ بھجوانے کی درخواستوں پر سماعت کی جو پاکستانی شہریوں سے شادی کے بعد یہاں مقیم ہیں۔ درخواست گزاوں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی غیرملکی خواتین شہریت کی حق دار ہیں، درخواست گزار خواتین کے بچے پاکستانی ہیں، ان کے فارم بی بنے ہوئے ہیں لیکن پاکستانی بچوں کی ماؤں اور پاکستانی شہریوں کی بیویوں کو ملک بدر...
جنوری 1989 سے 31 جولائی 2025 تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 96 ہزار 461 ہوگئی۔ دوران حراست شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 397 ہے۔ اب ایک لاکھ 76 ہزار 500 کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ 10 ہزار 559 املاک کو تباہ کیا گیا یا نذرآتش کیا گیا۔ اس دوران 22 ہزار 984 خواتین کے سہاگ اجڑ گئے، ایک لاکھ 7 ہزار 983 بچوں کو یتیم کیا گیا جبکہ 11 ہزار 267 خواتین کی عصمت دری کی گئی...
’’بھارت میں سیکڑوں عیسائی قتل، 100 سے زائد خواتین سے اجتماعی زیادتی‘‘ کندھمال فسادات کو 17 سال ہوگئے
کندھمال فسادات کو 17 سال مکمل ہو گئے جب بی جے پی کی حکومت میں سیکڑوں عیسائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ 25 اگست 2008ء کو ہندو انتہا پسندوں نے بی جے پی کے زیرِ حکومت ریاست اڑیسہ کے ضلع کندھمال میں سیکڑوں عیسائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ 4 دن تک جاری رہنے والے ان فسادات میں 600 عیسائی گاؤں اور 400 سے زائد چرچ نذرِ آتش کردیے گئے تھے۔ فسادات کے نتیجے میں تقریباً 75 ہزار افراد بے گھر ہوئے تھے۔ فسادات میں 100 سے زائد عیسائی خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں اور درجنوں خاندانوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق انتہا پسند ہندوؤں نے جبراً ہزاروں عیسائیوں کو...
بھارت میں مشہور ٹی وی کوئز شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کا نیا ٹریلر جاری ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگیا۔ یہ خصوصی قسط یومِ آزادی کے موقع پر ترتیب دی گئی ہے، جس میں بھارتی بری، بحری اور فضائیہ کی خواتین افسران کو مہمان کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اس ٹیزر میں کرنل صوفیہ قریشی (بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بحریہ) امیتابھ بچن کے ساتھ شو میں شریک نظر آتی ہیں۔ ٹیزر میں خواتین فوجی افسران کو اپریل اور مئی میں پاکستان کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران مبینہ ’’آپریشن سندور‘‘ سے متعلق بیانات دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، جنہیں ناقدین...
لبنان کی ایک ماہر تعلیم اور تربیتی اور تعلیمی مشیر محترمہ فاطمہ نصراللہ نے اسلام ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمت کے مرکز میں خواتین اپنے روایتی کرداروں سے ہٹ کر ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ وہ نہ صرف مائیں اور بیویاں ہیں بلکہ انہیں ایک مزاحمتی معاشرے کے تسلسل کا بنیادی ستون اور آنے والی نسلوں کی تعلیم کے لیے ایک زندہ درسگاہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ مزاحمت کے دشمنوں کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ یہ خواتین معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ ان کی حرکات و سکنات پر گہری نظر رکھتی ہیں۔ انٹرویو: معصومہ فروزان جبر اور جارحیت کے خلاف مزاحمت اور...
شرمیلا فاروقی کا خواتین کی جبری بے دخلی کے خاتمہ کے لیے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مجوزہ فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2025 کے فوری نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون خواتین کو ان کے شریک حیات یا گھر کے دیگر افراد کی جانب سے غیر منصفانہ یا جبری بے دخلی سے محفوظ ر کھے گا۔ ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں شرمیلا نے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی اور گھر سے بے دخلی کے اقدامات کو مجرمانہ قرار دینے پر زور دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مجوزہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2025، سیکشن 498D اور شیڈول II میں اہم ترامیم متعارف کررائی گئی ہیں جس کا مقصد...
بھارت میں مودی سرکار نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے فوج کے وقار کو مجروح کردیا ہے۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار فوج کو سیاسی پروپیگنڈے اور اسٹیج ڈراموں کا حصہ بنا رہی ہے۔ فوج کا منصب بدل کر مودی نے اسے سیاست اور مزاح کا کھلونا بنا دیا ہے۔ 15 اگست کی مناسبت سے بھارتی فوج کی خواتین افسران نے وردی میں گیم شو کون بنے گا کروڑپتی میں شرکت کی، جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تینوں افسران نے شو میں آپریشن سندور کے حوالے سے نام نہاد کامیابی کے متعلق گفتگو کی۔ فوجی وردی میں ٹی وی گیم شو میں شرکت نے...
2024 میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0 کے تحت تین سال میں 33 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دیں گے،وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0‘‘ کے تحت وزارت آئندہ تین سال میں 33 لاکھ سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دے گی۔جمعرات کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ذیلی ادارے قوم کے ساتھ مل کر یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔ یہ خصوصی تقریب حکومت، صنعت، سٹارٹ اپس اور اکیڈمیا کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی...
’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے
’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز بھارت کے معروف ٹی وی کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے نئے ٹریلر کو دیکھ کر بھارتی عوام بھڑک اٹھی۔حال ہی میں بھارت کے یوم آزادی کو مد نظر رکھتے ہوئے ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں بھارت کی تینوں مسلح افواج( بری، بحری اور فضائیہ ) کی خواتین افسران کرنل صوفیہ قریشی (بھارتی بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (بھارتی فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بھارتی بحریہ) کو امیتابھ بچن کے کوئز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 اگست 2025ء) 2021 میں افغان خاتون ملک کی صدارت کا انتخاب لڑ سکتی تھی لیکن آج وہاں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر بولنا بھی ممنوع ہے۔ یو این ویمن نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں خواتین اور لڑکیوں پر قدغن بڑھتی جا رہی ہے اور فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ اپنے تمام حقوق کھو دیں گی۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے طالبان حکمران ایسے معاشرے کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے قریب ہیں جہاں خواتین کو عوامی زندگی سے پوری طرح خارج کر دیا جائے گا۔ Tweet URL طالبان نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں...
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی نئی حد بندی اور ایک نیا صوبہ بنانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ قومی اسمبلی میں آئین کے آرٹیکل 51 اور 59 میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا، آئینی ترمیم بل 2025 کا بل رکن قومی اسمبلی ریاض حسین فتیانہ نے پیش کیا، ترمیمی بل میں صوبہ پنجاب کی نئی حد بندی اور نیا صوبہ "مغربی پنجاب" تجویز کیا گیا ہے۔ مجوزہ بل کے متن کے مطابق صوبہ پنجاب کی حد بندی کرکے مغربی پنجاب کا نیا صوبہ بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے، پنجاب کی مجموعی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے جڑے مسائل کو پورا کرنے میں انتظامی رکاوٹوں کے باعث اب پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔...
لاہور: گوالمنڈی چوکی میو اسپتال پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے خواتین کے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 5 رکنی خواتین گینگ دکانوں اور مارکیٹوں میں وارداتیں کرتا ہے۔ تازہ واردات میں ملزمہ میو اسپتال علاج معالجے کے لیے آئی اور خواتین کے بیگ اور موبائل چوری کرتی رہی۔ ملزمان خواتین دوران واردات اسلحہ کا بھی استعمال کرتی رہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کو واردات اور اس کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ چوکی میو اسپتال پولیس نے خواتین پر مشتمل گینگ کو بروقت کارروائی کرکے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان خواتین ایک...
ویمن ایکشن فورم کی صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات پر مبنی رپورٹ کے اجراء کی تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں 6 ماہ میں 133 خواتین کا قتل ہوا جبکہ21 قتل غیرت کےنام پر ہوئے۔ ویمن ایکشن فورم کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 6 ماہ میں جنسی زیادتی کے 90 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 6 ماہ میں خودکشی کے 36 واقعات ہوئے۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یرت کے نام پر قتل صرف قبائلی علاقوں میں نہیں بلکہ کراچی میں بھی ہوئے۔ مقررین نے مزید کہا کہ جاہل سماج ہو یا پڑھا لکھا سماج، عورت کا اسٹیٹس آج بھی وہی ہے، مرد قبائلی...
—فائل فوٹو بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی ضمنی انتخاب ہوئے۔ قلات کی یو سی نیچارہ میں خواتین کی مخصوص نشست کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق خواتین کی مخصوص نشست پر آزاد امیدوار حور جان بی بی کامیاب ہو گئیں۔ ژوب میں میونسپل کمیٹی کی جنرل کونسلر کی نشست کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ستار مسیح 28 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔
بھارتی میں زیادتی کے پے در پے واقعات اور ان پر مودی حکومت کی ناکامی نے خواتین کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ مودی راج اور ریاستی سرپرستی میں بھارتی خواتین خود کو غیرمحفوظ تصور کرنے لگی ہیں۔ بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے دور اقتدار میں ریاستی ناکامیوں کا شکار خواتین ایک بار پھر ظلم کے نشانے پر ہیں، جہاں عصمت دری کا ایک اور واقعہ مودی کی مسلسل ریاستی ناکامی کو ثابت کرتا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بہار میں 26 سالہ خاتون کو ایمبولینس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ متاثرہ خاتون گارڈ بھرتی کے دوران جسمانی ٹیسٹ دیتے ہوئے بے ہوش ہو گئی تھی۔ متاثرہ خاتون کا...
شہباز گل آستین کا سانپ، تم نے عمران خان کو دھوکہ دیا، ایجنسیوں کو وہ باتیں بتائیں جن کا عمران خان کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا : اعظم سواتی
لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز گل کے الزامات کی تردید کی اور اپنے گھر کی فروخت کے معاملات کی تفصیل پیش کی جبکہ انکشاف کیا کہ شہباز گل نے سب سے پہلے عمران خان کو دھوکہ دیا اور اس نے ایجنسیوں کو ایسی ایسی باتیں بنا کر بتائیں جس کا عمران خان اور اس کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میر آج کا یہ ویڈیو پیغام میرے ایبٹ آباد کے گھر سے متعلق شہباز گل کے جھوٹے الزامات اور من گھڑت بیانات کی تردید اور حقائق سے منسوب ہے ، شہباز گل تو جان...
بھارت میں مودی سرکار کے دور میں خواتین کے خلاف جرائم، خاص طور پر طاقتور سیاسی شخصیات کی جانب سے جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے ایم ایل اے پربھو چوہان کے بیٹے پرتیک چوہان کے خلاف کرناٹکا میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کی 25 سالہ ایک خاتون کی شکایت پر درج ہونے والی ایف آئی آر میں الزام ہے کہ پرتیک چوہان نے 25 دسمبر 2023 سے 27 مارچ 2024 کے درمیان متعدد بار اس خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شادی کے وعدوں کے...
فتنہ الہندوستان کے نام پر جاری نام نہاد’’آپریشن بام‘‘ درحقیقت معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں کیخلاف بربریت کا نیا باب ہے۔ یہ گروہ براہِ راست بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پشت پناہی سے دہشتگرد کارروائیاں کر رہا ہے، جس کا تازہ ثبوت بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پیش آنیوالا واقعہ ہے۔ یہاں دہشتگردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیا، جس سے بھارتی عزائم ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی، فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، دہشت گردی کیلئے اشارے کیسے دیئے جاتے ہیں، بھارت کی حکمت عملی میں کیا تبدیلی آئی ہے؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات ...
بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی، مہمان ٹیم نے 2022 میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کو ون ڈے میں وائٹ واش بھی کیا تھا۔ گزشتہ روز، بھارت نے انگلینڈ کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مہمان ٹیم کو پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں 3-1 سے سبقت حاصل ہے۔ انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا جو مؤثر ثابت نہ ہوا، بھارت نے اسپن بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو 126 رنز پر محدود کر دیا۔ مہمان ٹیم پوری اننگز میں محض 8 چوکے ہی لگا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں خواتین کی تین مخصوص نشستیں تاحال خالی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے تین نشستیں تاحال خالی ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کی نامزد امیدوار صدف احسان کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، جس کے باعث ان کی نشست پر پیش رفت نہیں ہو سکی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔ ثوبیہ شاہد اور شہلا بانو نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) ان دو نشستوں کے لیے جلد ہی الیکشن کمیشن کو باقاعدہ نام ارسال کرے گی۔ روزانہ مستند...
سعودی عرب میں زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو تین ماہ تک مکمل تنخواہ دی جائے گی۔ یہ قانون اب باقاعدہ طور پر نافذ ہو چکا ہے، جس کا اطلاق سعودی اور غیر ملکی خواتین دونوں پر یکساں ہوگا۔ سعودی جنرل سوشل انشورنس (GOSI) کے مطابق یہ سہولت سوشل سکیورٹی انشورنس پالیسی کے تحت فراہم کی جا رہی ہے، جس کی شاہی منظوری 2 جولائی 2024 کو دی گئی تھی۔ قانونی شرائط کے مطابق، خواتین کو بچے کی ولادت کے فوراً بعد سے تین ماہ تک تنخواہ (زچگی الاؤنس) دیا جائے گا۔ اگر نوزائیدہ بچہ بیمار یا معذور ہو تو خواتین کو مزید ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بھی دی جا سکتی ہے، لیکن یہ اضافی ماہ...
بھارت میں بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کا بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ جھوٹا ثابت ہو رہا ہے اور کولکتہ لا کالج ریپ کیس ریاستی ناکامی کی زندہ مثال بن گیا ہے۔ مودی راج میں خاتون ہونا جرم بن چکا ہے اور بھارت میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتیوں کے واقعات مستقل طور پر بڑھ رہے ہیں۔ مودی سرکار میں خواتین کی جان، عزت اور آزادی غیر محفوظ جب کہ تعلیمی ادارے جنسی درندگی کے مراکز بن چکے ہیں۔ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ صرف سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور حقیقت میں مودی حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ این ڈی ٹی وی رپورٹ...
سعودی عرب میں زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو تین ماہ تک مکمل تنخواہ دی جائے گی۔ یہ قانون اب باقاعدہ طور پر نافذ ہو چکا ہے، جس کا اطلاق سعودی اور غیر ملکی خواتین دونوں پر یکساں ہوگا۔ سعودی جنرل سوشل انشورنس (GOSI) کے مطابق یہ سہولت سوشل سکیورٹی انشورنس پالیسی کے تحت فراہم کی جا رہی ہے، جس کی شاہی منظوری 2 جولائی 2024 کو دی گئی تھی۔ قانونی شرائط کے مطابق، خواتین کو بچے کی ولادت کے فوراً بعد سے تین ماہ تک تنخواہ (زچگی الاؤنس) دیا جائے گا۔ اگر نوزائیدہ بچہ بیمار یا معذور ہو تو خواتین کو مزید ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بھی دی جا سکتی ہے، لیکن یہ اضافی ماہ مخصوص شرائط...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (آن لائن) مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے سات لاکھ فوج تعینات کیے جانے کے باوجود مقبوضہ وادی غیر محفوظ ہے۔آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیاح دونوں غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں پہلگام میں پیش آنے والے فالس فلیگ کے بعد ایک 70 سالہ بزرگ سیاح خاتون کے ساتھ زیادتی نے سیاحتی تحفظ پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے کے مطابق مہاراشٹر سے آئی ایک بزرگ سیاح خاتون کو پہلگام کے ہوٹل کے کمرے میں ایک درندہ صفت شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ نہ صرف...
خواتین کی چاندی ہوگئی، گلگت میں سستے بازار کا افتتاح خواتین کی چاندی ہوگئی، گلگت میں سستے بازار کا افتتاح بلوچستان کی خواتین بھی فٹنس کے سفر پر: کچن سے نکل کر جم تک کا خواب بلوچستان کی خواتین بھی فٹنس کے سفر پر: کچن سے نکل کر جم تک کا خواب اسکردو میں خواتین کے فنی تربیتی مراکز کا قیام اسکردو میں خواتین کے فنی تربیتی مراکز کا قیام حکومتی مدد کے بغیر 2 یتیم خانے چلانے والی خضدار کی آمنہ شفیع سے ملیے حکومتی مدد کے بغیر 2 یتیم خانے چلانے والی خضدار کی آمنہ شفیع سے ملیے کوئٹہ کی مویشی منڈی میں جانور بیچنے والی سخت جان ماں، بیٹی کوئٹہ کی مویشی منڈی...
بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے 7 لاکھ فوج تعینات کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر غیر محفوظ ہے، جہاں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ وادی کے عوام اور سیاح شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد بزرگ سیاح خاتون سے زیادتی نے سیاحتی تحفظ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ’’پہلگام کے ہوٹل میں 70 سالہ سیاح خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا‘‘۔ مہاراشٹر سے آئی بزرگ سیاح کو ہوٹل کے کمرے میں درندہ صفت شخص نے ہوس کا نشانہ بنا یا۔ بی جے پی کی انتہا...
ذہنی دباؤ کے شکار لوگ عام حالات کے مقابلے میں زیادہ خطرناک فیصلے کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کے دور میں ہر تیسرا شخص خود کو ‘اسٹریس’ یا ذہنی دباؤ کا شکار کہتا نظر آتا ہے، جسے اکثر لوگ صرف تھکاوٹ یا معمول کی پریشانی سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ ماہرین کے مطابق مسلسل ذہنی دباؤ انسان کو نہ صرف اندر سے کمزور کرتا ہے بلکہ یہ کیفیت آگے چل کر ’ڈپریشن‘ اور ’انگزائٹی‘ جیسے سنجیدہ ذہنی امراض میں بھی بدل سکتی ہے۔ اسی تناظر میں ایک حالیہ تحقیق میں دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے کہ ذہنی دباؤ کے دوران خواتین، مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور سوچ سمجھ کر فیصلے کرتی ہیں، جب کہ مرد ایسی صورتحال میں زیادہ جلد...
سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس نے 2 کروڑ روپے کی بڑی چوری کا معمہ چند گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی ایک شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر سے باہر گیا تھا، اور واپسی پر دیکھا کہ گھر سے لاکھوں روپے نقدی، غیر ملکی کرنسی اور 31 تولے سونا چوری ہو چکا ہے۔ واقعے کے بعد اسمارٹ سیف سٹی سیالکوٹ کے ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے فوری طور پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی۔ کیمروں کی ریکارڈنگ میں ایک خاتون کو چوری کے بعد رکشے میں سوار ہوکر فرار ہوتے...
ویب ڈیسیک: بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی تین بہنوں اور بھانجی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک ہی فیملی کے چھ افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے کہ اچانک ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی، جس سے 4 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔ واقعے کے بعد جاں بحق خواتین کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔ انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔ سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی...
پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 خواتین اور 8 بچے جبکہ زخمیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، بارش کے باعث مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 50 کو جزوی اور 6 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش، سیلاب/فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبے میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 19...
پاکستان کے ڈرامے بھارت اور بنگلا دیش سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں پسند کیے جاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی کہانیاں ہمیشہ مختلف اور عوامی آگاہی پر مبنی ہوتی ہیں۔ ایسا ہی ایک ڈرامہ "رہائی” ہے جو 2013 میں ریلیز ہوا۔ اس ڈرامے میں نعمان اعجاز، ثمینہ پیرزادہ اور دانش تیمور نے مرکزی کردار ادا کیے۔ اس ڈرامے نے سماجی مسائل کو حقیقت کے قریب انداز میں پیش کر کے ناظرین کو گہرے اثرات میں مبتلا کیا۔ اس ڈرامے کو معروف ہدایتکارہ مہرین جبار نے ڈائریکٹ کیا اور اس کی مصنفہ فرحت اشتیاق تھیں۔ اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسی خاتون ’شمیم‘ کے گرد گھومتی ہے جو بچپن میں بیاہی گئی اور پوری زندگی خاموشی سے شوہر...
المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سنہ 1992 سے نہ صرف معذور افراد کی بحالی کے لیے سرگرم ہے بلکہ خواتین کو ہنر مند بنانے، یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت اور دیگر سماجی منصوبوں پر بھی مسلسل کام کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں آٹا پیسنے کے لیے پن چکیوں کا استعمال صدیوں سے جاری یہ ادارہ ایک مثالی فلاحی ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے جو بغیر کسی حکومتی امداد کے اپنے وسائل اور عوامی تعاون سے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود میں مصروف ہے۔ مزید تفصیل جانیے علیشاہ عندلیب کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 مخصوص نشستیں بحال, کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی ۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کی 77 مخصوص نشستیں بحال ہوگئیں۔ محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ قومی اسمبلی کی پنجاب سے خواتین کی 11 مخصوص نشستیں جبکہ خیبرپختونخوا...
خیبرپختونخوا اسمبلی، فائل فوٹو سپریم کورٹ فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا میں اپوزیشن تگڑی ہو جائے گی، صوبے میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں ہیں۔ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف کو خواتین کی مزید سات، سات نشستیں ملیں گی۔پیپلز پارٹی کو خواتین کی 4 نشستیں ملیں گی، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹریز کو 2 ارکان پر ایک، ایک نشست ملے گی۔خواتین کی آخری نشست کسے ملے گی، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔اقلیتوں کی 4 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف دونوں کو دو، دو نشستیں ملیں گی۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 58 ہے اور اپوزیشن ارکان کی تعداد 27 ہے،...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتی نشستیں بحال ہو گئی ہیں۔قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی پنجاب سے 11، خیبر پختون خوا سے 8 اور یعنی 19 اور اقلیتی 3 سیٹیں بحال ہوئی ہیں، ان میں سے 14 ن لیگ، 5 پیپلز پارٹی اور 3 جے یو آئی کو ملی گئیں۔خیبر پختون خوا سمبلی میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی کل 25، پنجاب میں 24 خواتین اور 3 اقلیتی کل 27 جبکہ سندھ میں 2 خواتین اور 1 اقلیتی نشست بحال ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئیسپریم کورٹ آف پاکستان (ایس...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں منظور ہوگئیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ہے۔ اس اہم فیصلے کے بعد حکومت کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوجائے گی جبکہ تحریک انصاف کے بجائے مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں کو دی جائیں گی۔ فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلی کی 55 نشستیں حکومتی اتحاد کو مل جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: مخصوص نشستوں کا فیصلہ: سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا اس فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کی پنجاب سے خواتین کی 11 مخصوص نشستیں جبکہ خیبرپختونخوا سے خواتین کی 8...
پشاور/ لاہور: مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں حکومتی اتحاد کو 27 نشستیں ملیں گی جب کہ کے پی میں ن لیگ اور جے یو آئی سات سات نشستوں کے ساتھ فائدے میں رہیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ کے مخصوص نشستوں کے کیس میں دیے گئے فیصلے کی روشنی میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کو مخصوص نشستیں ملیں گی۔ پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 27 مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد کو ملیں گی۔ مخصوص نشستوں میں 24 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔ ن لیگ کو خواتین کی 21 ، پیپلز پارٹی، آئی پی پی اور ق لیگ کو...
جارج ٹاؤن: ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 11 خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے مقامی میڈیا ’اسپورٹس میکس ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کرکٹر کا تعلق گیانا سے ہے اور وہ اس وقت ویسٹ انڈیز کی قومی ٹیم کا حصہ ہے، تاہم مذکورہ کرکٹر کے خلاف تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ خواتین کی تعداد کم از کم 11 ہے جن میں ایک نوعمر لڑکی بھی شامل ہے۔ خواتین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس کرکٹر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، اُن پر جنسی حملہ کیا یا ریپ کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ کرکٹر کی مبینہ...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ایک اسٹار پر 11 خواتین نے جنسی زیادتی اور ہراسانی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اسٹار کرکٹر پر الزامات کیا ہیں؟ ویسٹ انڈیز کی معروف اسپورٹس ویب سائٹ اسپورٹس میکس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، گیانا سے تعلق رکھنے والے اور ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ رکن کے خلاف 11 خواتین نے الزامات عائد کیے ہیں کہ اس نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متاثرین میں ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ قانونی کارروائی یا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری...
پاکستان کے ڈرامے بھارت اور بنگلا دیش سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں پسند کیے جاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی کہانیاں ہمیشہ مختلف اور عوامی آگاہی پر مبنی ہوتی ہیں۔ ایسا ہی ایک ڈرامہ "رہائی" ہے جو 2013 میں ریلیز ہوا۔ اس ڈرامے میں نعمان اعجاز، ثمینہ پیرزادہ اور دانش تیمور نے مرکزی کردار ادا کیے۔ اس ڈرامے نے سماجی مسائل کو حقیقت کے قریب انداز میں پیش کر کے ناظرین کو گہرے اثرات میں مبتلا کیا۔ اس ڈرامے کو معروف ہدایتکارہ مہرین جبار نے ڈائریکٹ کیا اور اس کی مصنفہ فرحت اشتیاق تھیں۔ اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسی خاتون ’شمیم‘ کے گرد گھومتی ہے جو بچپن میں بیاہی گئی اور پوری زندگی خاموشی سے شوہر اور...