Jang News:
2025-10-10@04:34:10 GMT

کراچی: اتوار سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

کراچی: اتوار سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

—فائل فوٹو

کراچی میں اتوار سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔

کراچی میں منگل، بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکان

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شہر میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں 24 اپریل سے ایک بار پھر ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کراچی میں کا امکان

پڑھیں:

سولر پاور سے پیدا شدہ بجلی کے نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251008-08-18
لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب میں سولر پاور سے پیدا ہونے والی بجلی کے نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 29ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں دیگر اہم عوامی فلاحی اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے حتمی امدادی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ امدادی رقوم کے چیکس 17 اکتوبر سے تقسیم کیے جائیں گے۔ پیکیج کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری کی صورت میں 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ مکمل طور پر منہدم ہونے والے پکے گھروں کے لیے 10 لاکھ روپے، جزوی متاثرہ گھروں کے لیے 3 لاکھ، مکمل تباہ شدہ کچے گھروں کے لیے 5 لاکھ اور جزوی نقصان کی صورت میں 1.5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔متاثرہ افراد کو مویشیوں کے نقصان پر بھی معاوضہ دیا جائے گا، جس میں بڑے جانور کے مرنے پر 5 لاکھ اور چھوٹے جانور کے لیے 50 ہزار روپے کی امداد شامل ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں موسم تبدیل‘ علی الصبح خنکی محسوس ہونے لگی
  • کراچی میں تین روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
  • امریکی صدر نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط اتوار تک ہونے کا امکان ظاہر کردیا
  • شنگھائی ماسٹرز: گرمی کے باعث کھلاڑیوں کی دستبرداری پر ہیٹ پالیسی بنانے پر غور
  • تھر کول کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، مراد علی شاہ
  • سولر پاور سے پیدا شدہ بجلی کے نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی
  • سمندری طوفان شکتی ڈیپ ڈیپریشن میں تبدیل، محکمہ موسمیات کا 13واں الرٹ جاری
  • سمندری طوفان شکتی کے باعث کوئٹہ اور گردونواح کے علاقے مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں
  • چین کی نئی ایجاد: اُڑنے والا ونڈ ٹربائن بجلی پیدا کرے گا، نئی تاریخ رقم