بھارتی جارحیت پر پُراسرار خاموشی؛ مشی خان، عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان پر برس پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
معروف اداکارہ مشی خان نے اپنے دو مشہور ہم عصر فنکاروں، عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کو بھارتی حملوں میں معصوم پاکستانیوں کے جانوں کے نقصان پر خاموشی اختیار کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد جاری کشیدگی میں جہاں پاکستانی عوام اور فنکار کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں ان دونوں عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کی خاموشی نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔
عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے بالی ووڈ کے لیے بے شمار مشہور گانے گائے ہیں اور بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خاص مقام حاصل کیا ہے۔
تاہم، بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازعے کے دوران ان کی طرف سے کوئی بیان یا ردِعمل سامنے نہ آنے پر مشی خان نے ان سے سوال کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)
مشی خان نے پوچھا کہ جب بھارتی جارحیت میں 33 سے زائد پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں، تو عاطف اسلم کہاں ہیں؟ اور راحت فتح علی خان کیوں خاموش ہیں۔
مشی خان نے ایک سابق واقعے کا حوالہ دیے بغیر کہا کہ شاید وہ (راحت فتح) اپنا 'دم والا پانی' پی کر سو رہے ہوں گے۔
مشی خان نے مزید کہا کہ دوسری جانب بھارتی فنکاروں کو دیکھیں کہ کس طرح پہلگام واقعے کے بعد مسلسل جنگی بیانات دے رہے ہیں لیکن ہمارے فنکار چپ ہیں؟
مشی خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید ردِعمل دیا ایک صارف نے لکھا کہ یہ دونوں گلوکار بھارت کے خلاف کبھی نہیں بولیں گے کیونکہ ان کی آمدنی وہیں سے ہوتی ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ ان دونوں کو صرف پیسے سے پیار ہے اپنے ملک سے نہیں۔ ان کو شرم آنا چاہیے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راحت فتح علی خان
پڑھیں:
فاطمہ بھٹو پاک بھارت جنگ پر خوشیاں منانے والے بھارتی فنکاروں پر برس پڑیں
اپنے پوسٹ میں فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ جس طرح سے یہ سب ناقابل تفریق ٹویٹس کے ذریعے جنگ پر خوشیاں منا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے یہ جنگ، موت یا تباہی نہیں بلکہ کوئی فٹ بال کا میچ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پوتی و مصنفہ فاطمہ بھٹو پاک بھارت جنگ پر خوشیاں منانے والے بھارتی فنکاروں پر برس پڑیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مصنفہ نے پوسٹ کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتیوں کے رویئے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارتی اداکارہ کی پوسٹ جس میں انہوں نے اپنی افواج سے اظہار تشکر کیا تھا، کو ری شیئر کرتے ہوئے تمام بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے لکھا کہ جس طرح سے یہ سب ناقابل تفریق ٹویٹس کے ذریعے جنگ پر خوشیاں منا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے یہ جنگ، موت یا تباہی نہیں بلکہ کوئی فٹ بال کا میچ ہو۔ خیال رہے کہ 22 اپریل کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کو فائزنگ کرکے دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس فائرنگ کے واقعے کو جواز بنا کر بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے اور معصوم شہریوں کو اس فضائی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے۔