ویب ڈیسک : کراچی بندرگاہ پر تیل بردار جہاز دوبارہ لنگر انداز ہونا شروع ہوگئے،کل 19 جہازوں کی ہینڈلنگ کی گئی۔

 پاک بھارت سیز فائر ہوتے ہی جہازوں کو امپورٹ ایکسپورٹ مال کی ترسیل کے لیے پورٹ آنے کی دوبارہ اجازت مل گئی۔کسٹمز کی کارگو انسپیکشن بھی معمول کے مطابق شروع کر دی گئی ہے۔

پورٹ ذرائع کے مطابق پورٹ پر 19 جہازوں سے 16 لاکھ ٹن تجارتی مال کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔کل سے کیماڑی منوڑہ کشتیاں بھی معمول کے تحت چلنے کا امکان ہے۔

بادامی باغ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام اظہار تشکر ریلی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ملک بھر میں پروازیں معمول پر آنے لگیں، 10 بین الاقوامی ایئرلائنز کے آپریشنز شروع

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والی والی جنگ بندی کے بعد پروازیں کے بدتریج معمول پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سیز فائز ہونے کے باوجود ہفتے کے روز 150 کے قریب پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں تاہم اب اتوار کے روز پروازیں معمول پر آنا شروع ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر میں 150 پروازیں منسوخ

اتوار کو ‘فلائی دبئی’ سمیت 10 بین الاقوامی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کردیا، اس کے ساتھ ہی حج آپریشنز بھی دوبارہ معمول پر لانے کے لیے کام ہورہا ہے جو پاکستان اور انڈیا کے درمیان جھڑپوں میں شدید متاثر ہوئے تھے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشنز ایئرلائنز پاک بھارت پی آئی اے جنگ بندی سیز فائر

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
  • ملک بھر میں پروازیں معمول پر آنے لگیں، 10 بین الاقوامی ایئرلائنز کے آپریشنز شروع
  • فضائی سروس بحال: حج آپریشن دوبارہ شروع
  • کراچی پورٹ پر تیل بردار جہاز آج رات لنگر انداز ہوگا، پورٹ ذرائع
  • پاک بھارت تصادم کے دوران  کراچی بندرگاہ پر معمول سرگرمیاں جاری
  • کراچی کی بندرگاہ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری
  • بھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی مبینہ تیاری، جنگی بحری بیڑا تعینات ،برطانوی اخبار کادعویٰ
  • بھارت نے بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا، برطانوی اخبار
  • بھارت کا جارحانہ اقداما ت،کراچی پورٹ کونشانہ بنانے کے لئے بحری بیڑاتعینات کردیا