پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں ڈرونز اور کواڈکاپٹر اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال، عوامی تحفظ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
خلاف ورزی کرنے کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں عائد کردہ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہو گی۔ اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک حرکت اور خلاف ورزی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجی ایچ کیو حملہ کیس، رہنما پی ٹی آئی کی امریکا جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد جی ایچ کیو حملہ کیس، رہنما پی ٹی آئی کی امریکا جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ کا دورہ ، معرکہ حق کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان، ورثا کا ایک کروڑ دیئے جائیں گے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر سال 10مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان وفاقی حکومت کا اگلے 4سالوں میں یوٹیلیٹی اسٹورزسمیت 24اداروں کی نجکاری کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پشاور میں ڈرونز اور اڑانے پر

پڑھیں:

"فتح" 4 پاکستان کی میزائل کمانڈ میں شامل کر دیا گیا

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فتح 4 میزائل میں نئے نیوی گیشن اور ایویونکس سسٹم موجود ہیں، یہ میزائل اب پاک فوج کی میزائل فورس کی نئی قائم کردہ کمانڈ کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج نے سطح پر مار کرنے والے کروز میزائل فتح 4 کی باضابطہ نقاب کشائی کے ساتھ ہی اپنی میزائل صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔ جینز ڈیفنس کی ویب سائٹ کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کو 30 ستمبر کو 750 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ آزمائشی لانچ میں کامیابی کے ساتھ داغا گیا تھا۔ پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فتح 4 میزائل میں نئے نیوی گیشن اور ایویونکس سسٹم موجود ہیں، یہ میزائل اب پاک فوج کی میزائل فورس کی نئی قائم کردہ کمانڈ کا حصہ ہے۔

کم اونچائی پر پرواز کرنے اور دشمن کے میزائل دفاعی نظام سے بچ کر گزرنے کی صلاحیت کے ساتھ، یہ میزائل درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگست 2025 میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کے دوران پہلی بار میزائل کی غیر سرکاری تصاویر جاری کی گئ تھیں، ان میں دکھایا گیا تھا کہ فتح 4 کی رینج 750 کلومیٹر، زیادہ سے زیادہ پرواز کی اونچائی 50 میٹر، لمبائی 7.5 میٹر اور وزن 1،530 کلوگرام ہے۔ پاکستان کے حریف اور ہمسایہ ملک بھارت نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی: میونخ ائرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا گیا
  • معرکہ حق میں جگ ہنسائی ،بھارت نے آپریشن سندور ٹو کی تیاری شروع کردی
  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • پنجاب میں گندم کو فیڈ ملز میں استعمال کرنے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
  • پنجاب میں فیڈ ملز پر گندم کے استعمال پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
  • ڈنمارک اور ناروے کے بعد جرمنی میں بھی ڈرون کے باعث پروازیں منسوخ
  • جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفیکیشن جاری
  • جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
  • "فتح" 4 پاکستان کی میزائل کمانڈ میں شامل کر دیا گیا
  • جرمن شخص کی والدین پر فائرنگ کے بعد خودکشی، فیسٹیول کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی