امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی: ٹرمپ نے اہم حکم نامے پر دستخط کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے لیے ایک اہم ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ امریکی عوام کو مہنگی ادویات سے نجات دلائی جائے اور قیمتیں بین الاقوامی سطح پر دیگر ممالک کے برابر لائی جائیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ادویہ ساز کمپنیاں قیمتوں میں کمی پر آمادہ نہ ہوئیں تو ان پر اضافی ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا:"امریکا میں دوا کی قیمتیں کئی ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں، ہم ان میں 59 سے 90 فیصد تک کمی لانا چاہتے ہیں۔"
یہ اقدام ٹرمپ حکومت کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات اور عام آدمی کی دسترس میں ادویات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکی بحریہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریب، ٹرمپ کے رقص نے محفل لوٹ لی، ویڈیو وائرل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریب میں اپنے مخصوص انداز میں رقص کیا، جس پر موجود اہلکاروں نے تالیوں اور نعروں کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب ورجینیا میں منعقد ہوئی جہاں صدر ٹرمپ کے ہمراہ ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ بھی شریک تھیں۔
تقریب کے دوران ٹرمپ نے رقص کے مختصر لمحات سے حاضرین کو محظوظ کیا، جبکہ بحریہ کے اہلکاروں نے خوشی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں داد دی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز وینزویلا کے ساحل پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں منشیات کی زمینی اسمگلنگ پر بھی پوری توجہ دینی ہوگی تاکہ اپنے ملک کو محفوظ رکھا جا سکے۔"
TRUMP DANCE ABOARD THE USS HARRY S. TRUMAN!
GOD BLESS OUR NAVY! ???????? pic.twitter.com/TCYmQ2ayh0
ٹرمپ کے رقص اور بیان دونوں نے میڈیا میں توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تقریب ان کی عوامی مقبولیت بڑھانے کی ایک نرم سفارتی کوشش بھی ہو سکتی ہے۔