پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز کس شہر سے ہوگا؟ تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد تعطل کا شکار ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہو رہا ہے۔
کراچی کنگز اس دن اپنی مہم کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی سے مقابلے سے کرے گی۔
کراچی کنگز اپنا اگلا اور پہلے راؤنڈ کا دسواں و آخری میچ اسی مقام پر 19 مئی کو دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پلے آف کا شیڈول کے تحت کوالیفائر 21 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں طے ہے۔ ایلیمینیٹر ون 22 مئی اور ایلیمینیٹر ٹو اگلے روز 23 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 25 مئی کو ہونے والے فائنل کا بھی میزبان ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مئی کو
پڑھیں:
کراچی کی سڑکیں شہریوں کیلئے موت کا کنواں بن چکی ہیں: آفاق احمد
---فائل فوٹوچیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کراچی میں ڈمپر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آفاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکیں شہریوں کے لیے موت کا کنواں بن چکی ہیں، متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
علاوہ ازیں کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ہونے والے ڈمپر حادثے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بھی اظہار مذمت کیا ہے۔
کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔
ترجمان متحدہ قومی موومنٹ کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے بھائی بہن کی موت دلخراش واقعہ ہے، ڈمپر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈمپر حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومتی خاموشی ناقابلِ قبول ہے، ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کی غفلت سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، حادثات روکنے کے لیے ڈمپرز پر کڑی پابندیاں اور سخت لائسنسنگ سسٹم نافذ کیا جائے۔