اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے: ترک صدر
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
انقرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو ”قیمتی بھائی“ کہہ کر مخاطب کیا۔
صدر اردوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے، آپ کے ذریعے میں اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو اپنی دلی محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بطور ترکیہ، ہم پاکستان کے امن و سکون اور استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ہم پاکستانی ریاست کے ضبط و تحمل اور دانشمندانہ پالیسی کی تعریف کرتے ہیں، جو تنازعات کے حل میں مکالمے اور مصالحت کو ترجیح دیتی ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
صدر اردوان نے ٹوئٹ کے آخر میں "پاکستان ترکی دوستی زندہ باد!" بھی لکھا۔
پاکستان کے مؤقف کی تائید ،کشمیر کے مسئلے نے ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر اپنی موجودگی کو مضبوطی سے منوا لیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کے کے ساتھ
پڑھیں:
خواجہ آصف کی خفیہ ملاقات، فیلڈ مارشل کی امریکا میں کھڑے ہو کر بھارت کو وارننگ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت کو وارننگ جنرل عاصم منیر خفیہ ملاقات خواجہ آصف عمران خان کا گھر نیلام فیلڈ مارشل وی ٹاک وی نیوز