بانی پی ٹی آئی کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ، فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پراسکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
وکیل بانی نے کہا کہ پراسکیوشن کی درخواست قانون کے منافی ہے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے 7سو 27 دن ہو چکے، پراسکیوشن اتنا عرصہ گزرنے کے بعد درخواست لیکر کیوں آئی؟
بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ پراسکیوشن تاخیری حربے استعمال کررہی ہے بانی پی ٹی آئی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانا نہیں چاہتے پراسکیوشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کررہی ہے۔
قبل ازیں عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل میں سہولیات سے متعلق کیس میں اڈیالہ جیل حکام کی عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل حکام کی عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ 10 جنوری، 28 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا جائے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نے تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیا تھا، اڈیالہ جیل حکام کی نظر ثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:’بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار نے نماز فجر کی امامت کرائی، لمحات رقت آمیز تھے‘
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی درخواست اڈیالہ جیل
پڑھیں:
حکومت کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی، اے این پی کا عشائیے میں شرکت کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی سے رابطہ کیا ہے اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اے این پی سینیٹر سے وزیر اعظم شہباز شریف کے عشائیے میں شرکت کی درخواست کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق اور سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ عشائیے میں شریک ہوں گے۔
قبل ازیں، اے این پی نےاس عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہوا ہے، جس میں سینیٹرز اور وفاقی وزراء پہنچے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم حکومتی جماعتوں کےاراکین سے سینیٹ میں27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کریں گے۔
دوسری طرف وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو صبح کے ناشتے پر بھی مدعو کرلیا ہے۔