Daily Ausaf:
2025-08-14@00:05:26 GMT

’عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے‘

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پٹیشن چل رہی ہیں، میرے پاس عدالتی حکم موجود ہے جس کے مطابق مجھے ہر ہفتے عمران خان سے ایک ملاقات کرنی چاہیے کیوں کہ میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں اور میری عمران خان سے ملاقات اور مشاورت ضروری ہے اور ویسے بھی بجٹ آنے والا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ جس پارٹی کی صوبے میں میں حکومت ہے عمران خان اس پارٹی کے ہیڈ ہیں ضروری ہے کہ عمران خان ویژن اس میں نظر آئے لیکن اگر وہ مجھے عمران خان سے ملنے ہی نہیں دیں گے تو میں ان کے ویژن پر عمل درآمد نہیں کراسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں استحکام نہیں ہے ملک میں بہت سے مسائل ہیں اور ان سب کی وجوہات یہی برسراقتدار لوگ ہیں۔
مزیدپڑھیں:سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا، وزارت خارجہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مذاکرات کے لیے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

فیصل آباد: بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

فائل فوٹو

فیصل آباد میں بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا، اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

سی سی ڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی سی ڈی ٹیم ملزم کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی۔ ملزم کے ساتھی فائرنگ کرکے اسے حراست سےچھڑوا کر فرار ہوئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ملزم مارا گیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

ہلاک ہونے والا ملزم بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرتا، نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزم کے موبائل سےزیادتی کی متعدد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • چلاس: گلگت بلتستان پولیس جوانوں کے حکومت سے مذاکرات ناکام، اہلکاروں کا ڈیوٹی سے انکار
  • عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کو ایک ساتھ جوڑنا درست نہیں،رانا ثنا ء اللہ
  • پس پردہ کوششیں، حکومت، PTI مذاکرات کے امکانات روشن
  • عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے: رانا ثناء اللہ 
  • شاہ محمود باہر آ کر عمران خان کی مرضی کے خلاف کچھ نہیں کریں گے، سلمان اکرم
  • دہشتگردی ناقابل قبول، وفاق نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • عمران خان کی 14 اگست کو احتجاج کی کال، پی ٹی آئی قیادت نے انکار کردیا
  • عالمی گیمز 2025: پاکستان کے نور زمان بخار کی وجہ سے پلیٹ ایونٹ کے فائنل مقابلے سے دستبردار
  • عوام کی آواز نہیں سنیں گے تو ملک اور جمہوریت کیلئے سنگین خطرات ہوں گے، بیرسٹر گوہر
  • فیصل آباد: بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک