آل راؤنڈر روسٹن چیز ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
آل راؤنڈر روسٹن چیز کو ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (CWI) کے مطابق وہ کریگ بریتھویٹ کی جگہ لیں گے جنہوں نے مارچ 2025 میں کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا، جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسپن بولنگ آل راؤنڈر 33 سالہ روسٹن چیز کو ایک جامع انتخابی عمل کے بعد اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس عمل میں نفسیاتی ٹیسٹنگ بھی شامل تھی تاکہ قیادت کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ دیگر امیدواروں میں جان کیمبل، ٹیون ایملاچ، جوشوا ڈا سلوا، جسٹن گریوز اور جومیل واریکن شامل تھے۔
ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نئے کپتان نے ساتھی کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کیا ہے، وہ اس ذمہ داری کو سمجھتے ہیں اور ان میں وہ قیادت کی خصوصیات ہیں جو ٹیم کو آگے لے جانے کے لیے ضروری ہیں۔
روسٹن چیز نے مارچ 2023 میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور اب وہ 25 جون سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ہوم سیریز میں بطور کپتان اپنے فرائض کا آغاز کریں گے۔
کریگ بریتھویٹ جنہوں نے مارچ 2021 میں کپتانی سنبھالی تھی، نے 39 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی۔ ان کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے 2024 میں آسٹریلیا میں 27 سال بعد پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی اور 2025 میں پاکستان میں تاریخی فتح حاصل کی۔ ان کے استعفے کے بعد، شائی ہوپ کو وائٹ بال ٹیم (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کی قیادت سونپی گئی ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز روسٹن چیز
پڑھیں:
ایشیاکپ سے قبل قومی ٹیم کے کوچنگ پینل میں بڑی تبدیلیاں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (اسپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کی کوچنگ پینل میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کردی گئیں ہیں،پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کو عہدے سے ہٹانے کے بعدآسٹریلوی شین میکڈرمٹ کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا گیا،شین میکڈرمٹ اس سے قبل آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ گرانٹ لوڈن کو اسٹرنتھ اینڈ کنشن کوچ مقرر کردیا گیا، گرانٹ لوڈن اس سے قبل پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں،دونوں کوچزکو ٹیم کے نئے بنائے جانے والے وٹس ایپ گروپ میں شامل کردیا گیا۔عمر گل کو پاکستان شاہینزکا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا،عمر گل ایک سال سے پی سی بی کے ساتھ منسلک ہیں،نئے کوچز بنگلہ دیش سیریز کے لئے لگائے جانے والے کیمپ کا حصہ ہونگے۔خیال رہے کہ فیلڈنگ کوچ محمد مسرورکا معاہدہ سیریز ٹو سیریز تھا،جس معاہدے کو پی سی بی نے نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔