اگر فضاؤں سے آؤ گے تو ہوا میں اُڑا دیں گے؛ افتخار ٹھاکر
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستانی اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اگر فضاؤں سے آؤ گے تو ہوا میں اُڑا دیں گے، اگر پانیوں سے آؤ گے تو ڈبو دیے جاؤ گے اور اگر زمینی راستوں سے آؤ گے تو زمین بوس کردیے جاؤ گے ۔
کامیڈین افتخار ٹھاکر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت پر انہیں منہ توڑ جواب دیا، انہوں نے کہا کہ جو افواج پاکستان نے کرکے بھی دکھایا ہے لیکن میری یہ بات بھارتی پنجابی دوستوں کو پسند نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا، لوگوں نے مجھ پر تنقید بھی کی، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان حسینیت کے پیروکار ہیں اور جو پانی بند کرنے کی دھمکی دے گا، وہ یزید کا پیروکار ہے۔
بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
اداکار افتخار ٹھاکر نے مزید کہا کہ میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، وہ لوگ بہت مجبور ہیں اور ہمارے خلاف مجبوری میں ردعمل دیتے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سے آؤ گے تو
پڑھیں:
بھارت: 2 سال سے تنخواہ نہ ملنے پر سرکاری ملازم نے خودکشی کر لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک سرکاری ملازم نے 2سال سے زائد عرصے تک تنخواہ نہ ملنے اور مسلسل ذہنی اذیت کے باعث پنچایت دفتر کے سامنے خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والے سرکاری ملازم کی شناخت چیکوسا نائیکا کے طور پر ہوئی ہے جو 2016ء سے ہونگنورو گرام پنچایت میں پانی سپلائی کے ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔ چیکوسا نائیکا کو گزشتہ 27 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی، اس نے کئی بار مقامی عہدیداروں سے تنخواہ کی ادائیگی کی درخواست کی اور حتیٰ کہ خراب صحت کے باعث استعفا بھی جمع کروایا مگر متعلقہ حکام نے اس کی فریادوں کو نظر انداز کر دیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازم نے خودکشی سے قبل ایک خط بھی چھوڑا ہے، چیکوسا نے خط میں تحریر کیا کہ پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر اور گرام پنچایت کے صدر مسلسل اسے ذہنی طور پر ہراساں کرتے رہے، اگر وہ چھٹی مانگتا تو اسے متبادل ڈھونڈنے کے لیے کہا جاتا اور روزانہ صبح 8بجے سے شام 6بجے تک دفتر میں موجود رہنے پر مجبور کیا جاتا۔