ہندی کے بعد چینی زبان نے بھی حارث رؤف کو چکرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف ایک چائنیز اسکن کیئر کلینک کے دورے کے دوران چینی زبان میں گفتگو پراپنے سپاٹ تاثرات کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں حارث رؤف اسلام آباد میں ایک چینی اسکن کیئر اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہانفی کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔
View this post on InstagramA post shared by Doctor Hanfei ???????????????? (@dr.
ویڈیو میں ڈاکٹر ہانفی، جو اسلام آباد اور راولپنڈی میں بطور پلاسٹک سرجن اور ایستھیٹک اسپیشلسٹ کام کر رہی ہیں، چینی زبان میں گفتگو کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے حارث رؤف صرف ہلکی سی مسکراہٹ اور مسلسل اثبات میں سر ہلا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘پاکستانی کرکٹر حارث رؤف اسکن کیئر ٹریٹمنٹ کے لیے میرے ہسپتال تشریف لائے، شکریہ، میں ڈاکٹر ہانفی ہوں، اس وقت اسلام آباد اور راولپنڈی میں کام کر رہی ہوں، میں ایک پلاسٹک سرجن اور ایستھیٹک اسپیشلسٹ ہوں’۔
تاہم اس ویڈیو میں اصل دلچسپی کا مرکز نہ کوئی اسکن ٹریٹمنٹ تھا اور نہ ہی کوئی میڈیکل معلومات بلکہ حارث کا تاثرات سے مکمل طور پر خالی چہرہ، بغیر پلک جھپکائے مسلسل کھڑے رہنا اور چینی زبان کی ایک بھی بات نہ سمجھنے کے باوجود باادب انداز میں سر ہلاتے رہنا لوگوں کہ توجہ کا مرکز بنا، نہ صرف یہ بلکہ انہوں نے آخر میں جس طرح ‘تھینک یو’ کہا وہ بھی خوب تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے موقع ضائع نہ کیا اور ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں میمز اور مذاحیہ تبصروں کی بھرمار کردی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘حارث رؤف ٹراما میں ہے’، ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘حارث اگر آپ کسی مشکل میں ہیں 2 بار پلک جھپکائیں’۔
ایک صارف نے اپنی یونیورسٹی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ‘گروپ پریزنٹیشن میں میری موجودگی بھی ایسی ہی ہوتی ہے’۔
ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں حارث کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سمجھ نہیں آیا، پر سُن کر اچھا لگا’۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں کوئی باقاعدہ اسکن ٹریٹمنٹ دکھایا نہیں گیا، لیکن حارث رؤف کی اسکن اسپیشلسٹ سے یہ ملاقات انٹرنیٹ پر ایک مثال بن گئی کہ جب آپ کو کچھ بھی سمجھ نہ آ رہا ہو، تو باوقار انداز میں چپ چاپ کھڑے رہنا کس قدر مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔
اس ویڈیو نے 2021ء میں حارث رؤف کے ساتھ پیش آنے والے ایک اور دلچسپ لمحے کی یاد دلادی جب نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پانچ وکٹوں سے فتح کے بعد بھارتی صحافی انجم چوپڑا نے انٹرویو کے دوران خالص ہندی زبان کے الفاظ کا چناؤ کیا جس پر حارث رؤف کچھ سمجھ نہ آنے کے سبب کافی الجھن کا شکار نظر آئے تھے۔
حارث کے چہرے کے تاثرات سے صاف نظر آرہا تھا کہ وہ ہندی زبان سمجھنے سے قاصر ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے اس انٹرویو کے خوب چرچے رہے کیونکہ صارفین نے ان کے مزاحیہ انٹرویو کا لطف اٹھایا۔
انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حارث کے چہرے کے تاثرات کو مختلف میمز میں تبدیل کر دیا تھا، قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران حارث کے چہرے کے تاثرات کو مزاحیہ انداز میں نقل کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ نے 150 ملکوں کو وارننگ دے دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا چینی زبان حارث کے
پڑھیں:
یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجا کر دل جیت لیے
یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یومِ آزادی پر ایک بار پھر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجا کر دل جیت لیے۔
پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر رینا کیونکا نے ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا اور جشن آزادی کی مبارک باد دی۔
A post shared by Geo News English (@geonewsdottv)
انہوں نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، جس کی ویڈیو یورپی یونین کے وفد نے جاری کی ہے۔
اس خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آتے ہیں، جو پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور دوستی کا اظہار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی رینا کیونکا نے پاکستان کے قومی ترانے کی مکمل دھن بجا کر ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے ساتھ میں بانسری، رباب سمیت پاکستان کے مقامی سازوں کو بھی شامل کیا تھا۔
Post Views: 4