بلاول بھٹو حالیہ پاک بھارت تنازع کے حقائق دنیا کو سمجھانے کیلئے یورپ کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے حقائق دنیا کو سمجھانے کیلئے یورپ کا دورہ کریں گے ۔
وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے جس میں سابق وزیر دفاع اور وزیر خارجہ خرم دستگیر، سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اور سینئر ڈپلومیٹ جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ ڈپلومیسی کا تجربہ رکھنے والی یہ تینوں شخصیات بلاول بھٹو کے ہمراہ یورپ کا وزٹ کریں گی۔ بلاول بھٹو بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔
بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
بلاول بھٹو نے ایکس پر پوسٹ کرکے اس وزٹ کے بارے میں بتایا کہ آج مجھے وزیراعظم شہباز شریف کا فون آیا، جنہوں نے درخواست کی کہ میں ایک وفد کی قیادت کروں، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مؤقف امن کے لیے پیش کرے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ذمہ داری کو قبول کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں، ان مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں ۔ پاکستان زندہ باد ۔
رحیم یارخان میں گرمی کا پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔