ارونا چل پردیش کے نام کی تبدیلی پر چین کے ساتھ ہیں، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش کے کچھ علاقوں کے نام تبدیل کرنے کی پیش رفت کو دیکھا ہے، پاکستان خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مسائل پر چین کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے چین کی جانب سے ارونا چل پردیش کے نام کی تبدیلی پر چین کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش کے کچھ علاقوں کے نام تبدیل کرنے کی پیش رفت کو دیکھا ہے، پاکستان خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مسائل پر چین کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
چین کی جانب سے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھا گیا ہے، چین نے زنگنان میں 27 مقامات کے ناموں میں تبدیلی کی، 15 پہاڑ، 5 رہائشی علاقوں، 4 پہاڑی دروں، 2 دریاؤں اور ایک جھیل کا نام تبدیل کیا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق زنگنان تاریخی، جغرافیائی، انتظامی اور حدود اربع کے اعتبار سے چین کا حصہ ہے، زنگنان میں علاقوں کے ناموں میں تبدیلی چین کا اندرونی معاملہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چین کی جانب سے پردیش کے کے نام پر چین
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔