غزہ میں جاری جنگ فوری ختم کی جائے، بغداد میں عرب سمٹ کا اعلامیہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے 34 ویں عرب سربراہی اجلاس نے غزہ پٹی پر جاری جنگ کو فوری طورپر ختم کرنے پر زور دیا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی تمام کوششوں کو واضح طورپر مسترد کیا ہے۔
متفقہ طورپر جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ فلسطین کا مسئلہ عرب ایشوز میں سرفہرست رہے گا۔ شام کے اتحاد اور خودمختاری کی اہمیت کو بھی اجاگرکیا گیا۔
عرب سربراہ کانفرنس میں عرب ممالک کے وزرا اور نمائندے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتینو گوتریس، عرب لیگ کے سیکٹر جنرل ابوالغیط اور اسلامی تعاون تنظیم و خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے علاوہ سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے شرکت کی۔
’اعلان بغداد‘ میں فلسطینی مسئلہ کو بنیادی ایشو قرار دیتے ہوئے غزہ میں ہونے والی جارحیت کو فوری بند کرانے پر زوردیا گیا۔
اجلاس نے بین الاقوامی برادری پرزور دیا کہ ’وہ اخلاقی قوانین و ضوابط کے تحت غزہ میں جاری خون ریزی کو فوری طور پر بند کرائے اور انسانی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرین کے لیے امداد کی بغیر کسی رکاوٹ فراہمی جاری رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔‘
اعلامیے میں قاہرہ کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو کےلیے منظور کیے جانے والے عرب اسلامی منصوبے کی حمایت کا مطالبہ ،غزہ کی تعمیر نو کے لیے فنڈ کے قیام کےلیے اقدامات کا خیرمقدم کیا گیا۔
اعلان بغداد میں فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے انٹرنیشنل پیس کانفرنس کے انعقاد، عرب امن اقدام و بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق دو ریاستی حل پرعمل درآمد کے لیے اقدامات کرنے کے مطالبہ کی بھی حمایت کی گئی۔ یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ عمل درآمد تک اقوام متحدہ کی امن فوج کو تعینات کیا جائے۔
اجلاس نے بعض یورپی ممالک جن میںسپین، ناروے اورآئرلینڈ وغیرہ شامل ہیں کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے اور جنوبی افریقا کی جانب سے عالمی ادارہ انصاف میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مقدمہ دائرکیے جانے کے اقدام کو سراہا گیا۔
اعلان بغداد میں جمہوریہ شام کی خود مختاری اور ان کے داخلی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے شامی سرزمین پر ہونے والے جارحانہ اقدام کی بھرپور مذمت کی گئی۔
لبنان کو درپیش چیلجنز کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ طورپر اس کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ یمن کے حوالے سے قیام امن پر زوردیا گیا۔ سوڈان میں جاری خانہ جنگی کو روکوانے اورتمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔
اعلامیے میں دو ریاستی حل پرعمل درآمد کے لیے اقدامات کی حمایت کی گئی
اجلاس نے لیبیا کے حوالے سے معاملات کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے غیرملکی فورسز اور کرائے کے فوجیوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے مہلت دینے کا مطالبے کا اعادہ کیا گیا۔
اعلامیے میں مشرق وسطی میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاو اور اس خطے کو ان مہلک ہتھیاروں سے خالی پر اتفاق کیا گیا علاوہ ازیں میری ٹائم سکیورٹی کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
عرب سمٹ نے ہر قسم کی دہشتگردی اور نفرت پھیلانے والے اعمال کی مذمت کی ۔ انسانی اسمگلنگ و منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تیز کرنے پرزور دیا۔
اعلان بغداد کے اختتام پر امریکہ اور ایران کے مابین ہونے والے مذاکرات کی سپورٹ کرتے ہوئے مثبت نتائج برآمد ہونے کی امید کا اظہار کیا, اس حوالے سلطنت عمان کی ثالثی کے کردار کو سراہا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چینی مندوب کا غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی پر زور
چینی مندوب کا غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے فلسطین اور اسرائیل کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی پٹی میں فوری اور دیرپا فائر بندی کا پرزور مطالبہ کیا۔
منگل کے روز چینی مندوب فو چھونگ نے کہا کہ چین اسرائیل کو زور دیتاہے کہ غزہ میں تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔متعلقہ فریقوں میں اہم اثرات کے حامل ملک کو بھی منصفانہ اور ذمہ دارانہ رائے سے فائر بندی کے لیے ٹھوس عمل کرنا ہے۔غزہ میں انسانیت انتہائی خطرے کا شکار ہے۔اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق قابض طاقت کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے، غزہ میں ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرنی چاہیے،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سازوسامان کی رسائی بحال کرنی چا ہیے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی ہمدردی کے اداروں کی حمایت کرنی چاہیے۔ اسرائیل دریائے اردن کے مغربی کنارے پر آباد کاری کی پالیسی کو آگے بڑھا رہا ہے،
جو بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہیں اور فلسطین کی آزادی کی بنیادی کے لیے نقصان دہ ہیں۔چین اسرائیل سے مغربی کنارے پر حملے اور آباد کاری کی سرگرمیاں بند کرنے، آباد کاروں کے تشدد کو روکنے اور فلسطینی بینکوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کی اپیل کرتا ہے۔چینی مندوب نے زور دیا کہ ” دو ریاستی منصوبہ ” فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے واحد راستہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخود انقلاب ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کامیابی کا ایک کوڈ بن گیا چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر پابندیاں عائد کر دیں ٹرمپ کا ایلون مسک پر طنز: ’’سبسڈی ختم کریں تو واپس جنوبی افریقہ چلا جائے گا‘‘ تھائی لینڈ: آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا ایلون مسک کی ’پاگل پن والے اخراجات کا بل‘ منظور کرنے پر ’امریکا پارٹی‘ بنانے کی دھمکی ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر: شام پر اقتصادی پابندیاں ختم، کیوبا پر دوبارہ لاگو دریا میں پانی کا بہاؤ کتنا تھا اور الرٹ کب جاری کیا گیا؟ سوات واقعے پر محکمہ آبپاشی کی رپورٹ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم