پاکستان نے تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کرکے ڈوزیئر جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے ڈوزیئرجاری کردیا، ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش کیے گئے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں،ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیااکاونٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں،ڈوزیئرمیں پاکستان کی جانب سے بھارت کوپہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا بھی ذکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق معرکہ حق میں تاریخی کامیابی اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر پاکستان نے ڈوزیئر جاری کردیا۔ڈوزیئر میں آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ثبوت پیش کیے گئے، آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر بھی ڈوزیئر میں شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ڈوزیئر میں بھارتی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد بھی پیش کیے گئے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا کی منظم مہم کے ثبوت بھی پیش کیے گئے۔ ڈوزیئر میں کہا گیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک سوشل میڈیا اکانٹس سے پاکستان مخالف مہم چلائی گئی، بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں، بھارتی میڈیا نے گمراہ کن پروپیگنڈا کر کے جنگ کا ماحول بنایا۔ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ پر مستند بین الاقوامی میڈیا رپورٹس بھی ڈوزیئر کا حصہ ہیں

بین الاقوامی میڈیا سمیت بھارتی عوام نے بھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھائے جب کہ بھارتی میڈیا کے گھنانے کردار پر بھارتی سیاستدانوں نے بھی سوالات اٹھائے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈوزیئر میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو شفاف تحقیقات کی پیشکش کا بھی ذکر ہے۔ڈوزیئر میں کہا گیا کہ پاکستان امن کا علمبردار لیکن اپنی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، پاکستان نے اپنے دفاع اور بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔ڈوزیئر کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارتی عزائم کو خاک میں ملایا گیا، اکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارتی ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، صرف ان بھارتی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے نہتے پاکستانیوں پر حملے کیے گئے جب کہ بھارتی جارحیت میں معصوم پاکستانی بچے، عورتیں اورشہری شہید ہوئے۔ڈوزیئر میں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئی۔سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کر کے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرلی جب کہ پاکستان نے حقائق بیان کر کے بھارتی جھوٹ کو زمین بوس کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہونگے، ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہونگے، ڈی جی آئی ایس پی آر مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، برطانوی پارلیمنٹ بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا، لیاقت بلوچ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا کے سامنے ابھرا ہے ، شزا فاطمہ مودی نہتے کشمیریوں پر اپنی شکست کا سارا غصہ نکال رہا ہے،مشعال ملک سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو بینقاب کرتا ہے، محسن نقوی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص فالس فلیگ آپریشن بھارتی جارحیت کے پہلگام فالس فلیگ بھارتی میڈیا ڈوزیئر جاری پیش کیے گئے پاکستان نے جاری کردیا ڈوزیئر میں پر بھارتی پیش کی

پڑھیں:

پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد