معرکۂ حق : پاکستان نے تاریخی فتح پر ڈوزیئرجاری کردیا۔۔۔آپریشن بنیان مرصوص کےحقائق اور کون کونسےشواہد شامل ہیں ؟ اہم تفصیلات جانیے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) معرکۂ حق/ پاکستان نے تاریخی فتح پربھارتی جارحیت اور جھوٹ کوبےنقاب کرکےڈوزیئرجاری کردیا۔
ڈوزیئرمیں’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کےناقابل تردیدشواہد پیش کیے گئےہیں۔’’آپریشن بنیان مرصوص ‘‘کےحقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں۔
ڈوزیئر کے متن کے مطابق’’پاکستان امن کاعلمبردار ہےاور اپنی سالمیت کاہرقیمت پردفاع کرےگا۔ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیااکاؤنٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کےناقابل تردید شواہد پیش کیے گئےہیں۔بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرکےجنگ کاماحول بنایا۔بین الاقوامی میڈیا حتیٰ کہ بھارتی سیاستدانوں اور عوام نےپہلگام فالس فلیگ اور بھارتی میڈیا کے گھناؤنےکردارپرسوالات اٹھائے۔‘‘
کان کا میل آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟
ذرائع نے بتایا کہ ’’ ڈوزیئرمیں پاکستان کی جانب سے بھارت کوپہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئےمخلصانہ کاوشوں کا بھی ذکرہے۔ بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے، عورتیں اورشہری شہید ہوئے،بھارتی جارحیت کے تمام شواہد ڈوزیئرمیں پیش کیےگئے ہیں۔پاکستان نے اپنے دفاع اور بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا،آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو دھول چٹا دی اوربھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارتی ملڑی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، صرف ان بھارتی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پرحملے کیے گئے‘‘۔
اے آئی ٹیکنالوجی سے 3 کیریئر متاثر ہونیکا امکان نہیں:بل گیٹس کی پیشگوئی
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ’’ڈوزیئرمیں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔‘‘
دوسری جانب سفاری ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کرکے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرلی ہے، پاکستان نےبھارتی جارحیت کو شواہد سے بے نقاب کیا ہے،پاکستان نےسچائی اور حقائق بیان کرکے بھارتی جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کو زمین بوس کر دیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص پہلگام فالس فلیگ بھارتی جارحیت کے پاکستان نے پیش کی
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر یوم تشکر، افواج پاکستان کو خراج تحسین
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یو م تشکر منایا جا رہا ہے۔
یوم تشکر کے موقع پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاوں سے ہوا جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں ہوں گی اور نماز جمعہ میں بھی پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
یوم تشکر کی نمایاں تقریب آج رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے کی جانے والی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیاروں کو گرایا اور پھر 10 مئی کو اپنی خود مختاری کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کو ایسا جواب دیا جسے نہ صرف دنیا نے تسلیم کیا بلکہ بھارت میں بھی اس حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا: مشاہد حسین سید
مزید :