ہندوستان جان لے پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فائل فوٹو
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے، پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، بھارت نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی، بھارت ناکام ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب کشمیر کا مسئلہ دبانا ممکن نہیں رہا، دہشت گردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا بھارتی ظلم اور تعصب ہے، مسئلہ کشمیر عالمی سطح کا مسئلہ ہے، بلوچستان میں دہشت گرد فتنۃ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں، والدین اور اساتذۂ کرام کی وجہ سے ہوں، پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذۂ کرام کی ذمے داری ہے، اساتذہ نے پاکستان کی کہانی اگلی نسلوں کو بتانی ہے۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق میں اللّٰہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی، معرکۂ حق ثبوت ہے کہ جب قوم آہنی دیوار بن جائے تو کوئی طاقت اسے گرا نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق کام کریں، ایسی ریاست بنانا ہے جہاں تمام ادارے بغیر کسی سیاسی دباؤ، مالی و ذاتی فائدے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں، جو کوئی بھی ریاست کو کمزور بنانے کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اُس کی نفی کریں۔
اس موقع پر شرکاء نے نعرے لگائے ’یہ جو محفوظ دھرتی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے‘۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی نے کہا کہ کا کہنا
پڑھیں:
عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے دفاع وطن کے نئے باب رقم کیے، اکرام راجپوت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد اکرام راجپوت نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دفاع وطن کے نئے باب رقم کیے ہیں۔ پاک فوج کی جرات مندانہ حکمت عملی، دشمنوں کو منہ توڑ جواب اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے بے مثال عزم نے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر مزید بلند کر دیا ہے۔ اب دنیا کی بڑی طاقتیں بھی پاکستان کے کردار کو تسلیم کر رہی ہیں اور بین الاقوامی فیصلوں میں پاکستان سے مشاورت کو ضروری سمجھتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن کے دفتر میں حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے صدر سلیم میمن کی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرنے کیلئے آمد پر کہی۔ ملاقات میں ملکی سلامتی، اقتصادی صورتحال اور تاجر برادری کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اکرام راجپوت نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کی جانب سے دہشت گرد حملوں کے خلاف جس جرات، دانش مندی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کا دفاع کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ پاک فوج کے جوان اور افسران قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جن کی قربانیوں سے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی مقروض ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور وژن نے نہ صرف فوجی اداروں میں نئی روح پھونکی ہے بلکہ پاکستان کی عسکری و سفارتی پوزیشن کو بھی مستحکم کیا ہے۔ ان کی بہادرانہ قیادت نے قوم کو اعتماد، استحکام اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔ اس موقع پر حیدرآباد اسمال ٹریڈرز کے صدر سلیم میمن نیاکرام راجپوت کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے انتخاب کو صنعت و تجارت کیفروغ میں اہم پیشرفت قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع و خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔