ممبئی میں بھارتی اداکارہ کے بیٹے نے بلند و بالا عمارت کی 49ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے پوش علاقے کندیولی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں ایک 14 سالہ لڑکے نے بدھ کی شام مبینہ طور پر خودکشی کر لی، واقعے سے کچھ دیر قبل اُس کا اپنی ماں سے ٹیوشن جانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔
خودکشی کرنے والے لڑکے کی والدہ ایک معروف ہندی اور گجراتی ٹی وی ڈرامہ اداکارہ ہیں اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بروک ٹاور کی 51ویں منزل پر رہتی ہیں، لڑکا نویں جماعت کا طالب علم اور اداکارہ کا اکلوتا بیٹا تھا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اداکارہ کا نام ظاہر نہیں کیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا، لڑکے کی والدہ نے اسے ٹیوشن جانے کیلئے کہا تھا مگر وہ اس پر تیار نہیں تھا، جس پر ماں بیٹے میں بحث شروع ہوگئی، جس کے بعد لڑکا گھر سے نکل گیا اور عمارت کی 49 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

راولپنڈی؛ 12 سالہ لڑکے سے  زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا

راولپنڈی:

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے ‎مجرم عبد المتین  کو  عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

‎راولپنڈی میں 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ جون 2024 میں تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔‎

‎مجرم ایک دکان میں سیکیورٹی گارڈ تھا، جس پر کباڑ اکٹھا کرنے کے بہانے لڑکے سے زیادتی کا الزام تھا۔

متعلقہ مضامین

  • دیپیکا پڈوکون ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں
  • گوجرانوالہ میں بجلی کے 30ہزار روپے بل کی ادائیگی میں ناکامی پر نوجوان نے خودکشی کرلی
  • بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا
  • بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا
  • آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے
  • راولپنڈی؛ 12 سالہ لڑکے سے  زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا
  • خاتون کی 2 سالہ بیٹی کیساتھ دریائے سندھ میں کود کر خودکشی
  • شیفالی کی موت سے اینٹی ایجنگ انجیکشن کا تعلق؟ معروف ڈرماٹولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا
  • بھارت میں کروڑوں کے جہیز کے باوجود سسرالیوں کے مظالم کی شکار بہو نے خودکشی کرلی